نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا وائرس : یورپ سے امریکہ کیلئے پروازیں بند

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کے لیے سفری پابندی کا اعلان کر دیا، برطانیہ کو سفری پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے،

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف بڑھا جارہاہے۔

امریکہ نے یورپ سے آنے والی پروازوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار چھ سو تینتس ہوگئی۔ ایک لاکھ چھبیس ہزار تریسٹھ افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سڑسٹھ ہزار دو سو پچاسی مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ فرانس میں جان لیوا وائرس نے مزید پندرہ افراد کی جان لے لی، ہلاکتوں کی تعدا اڑتالیس ہوگئی۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید دو مریض ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی۔ یو اے ای میں کورونا وائرس سے چوہتر افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں پینتالیس افراد مہلک وائرس کا شکار ہوگئے۔

چین میں وائرس نے مزید گیارہ افراد کی جان لے لی۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ہزار ایک سو تہتر ہوگئی۔

جان لیوا بیماری سے متاثرہ اکسٹھ ہزار پانچ سو سڑسٹھ افراد صحت یاب ہوگئے۔

کورونا وائرس کا خطرہ، یورپ سے امریکہ سفر پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے ،

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ کے لیے سفری پابندی کا اعلان کر دیا، برطانیہ کو سفری پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے،

امریکی صدر نے قوم سے خطاب میں کہا کہ اگر کسی شہری کی طبیعت صحیح نہیں تو وہ گھر پر رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکہ کے پاس بہترین معیشت اور صحت کی بہترین سہولتیں ہیں، ہمیں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کورونا کے خلاف لڑنا ہوگا

About The Author