شہباز تتلہ کیس میں گرفتار ایس ایس پی مفخر عدیل کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
سابق اسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ قتل کیس میں گرفتار ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل کو بکتر بند گاڑی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شازیہ محبوب کی عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
تفتشی افسر نے مفخر عدیل کے چودہ روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے قتل کے بعد لاش کوتلف کر دیا، ملزم سے آلہ قتل اور لاش برآمد کرنے کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
شہباز تتلہ کے وکیل فرہاد علی شاہ نے پولیس کی تفتیش پر اطیمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس کیس میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
عدالت نے فریقین وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ