ستمبر 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

10مارچ2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے بارش کی پیش گوئی پر ڈویژن بھر کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران کے نام مراسلہ میں کہا ہے کہ

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 مارچ سے 13 مارچ تک ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت صوبہ میں تیز بارش،آندھی اورژالہ باری ہوسکتی ہے۔

بارش کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کی رود کوہیوں میں سیلابی ریلے کا خدشہ ہے۔اس لیے ڈپٹی کمشنرز حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ عوام کو آگاہی دیں.

انسانی جان اور املاک کو محفوظ کرنے کیلئے بروقت اقدامات کئے جائیں کمشنر نے کہا کہ بارش،

آندھی اور ژالہ باری کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت چھوٹے آبی ذخائر کی تعمیر سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی. وزیراعلیٰ کو مختلف شہروں میں فلڈ بند،سپراورتالاب بنانے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیاگیا.

وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار نے کہاکہ پانی قیمتی اثاثہ ہے،اسے ہر قیمت پر ضائع ہونے سے بچائیں گے انہوں نے کہاکہ

چھوٹے آبی ذخائر کے پراجیکٹ جلد مکمل کیے جائیں کیونکہ چھوٹے ڈیم بننے سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکے گا

انہوں نے کہاکہ ڈیم اورآبی ذخائر بننے سے زیر زمین پانی کا لیول بھی بلند ہوگا۔چھوٹے ڈیم اورآبی ذخائر بنا کر پینے کے پانی کی ضروریات پوری کریں گے۔انہوں نے کہاکہ رودکوہیوں کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے ڈیرہ غازی خان 7اورراجن پور میں 6 سمال ڈیم بنائیں گے۔60

کروڑ 19لاکھ روپے کی لاگت سے فلڈ بند اورسپر بنائے جائیں گے۔ڈیر ہ غازی خان میں پینے کے پانی کی فراہمی اورآبپاشی کیلئے چار تالاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دریائے سندھ کے کنارے گا

جنی کے مقام پر فلڈ بند بنایا جائے گا۔راولپنڈی کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے 6ارب روپے کی لاگت سے ڈھوڈچہ ڈیم بنایاجائے گا۔وزیر اعلی نے کہاکہ ایک ارب 56کروڑ روپے کی لاگت سے چہان ڈیم مکمل ہوگا۔

موہاٹہ ڈیم سے 4500ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔5ارب30کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا پپن ڈیم15ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرے گا۔چکوال میں مہراہ شیرا ڈیم4ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرے گا،

68کروڑروپے لاگت آئے گی۔ 95کرروڑ روپے کی لاگت سے جہلم میں پنڈوری ڈیم سے 1500ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ سوراہ ڈیم پر 91کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

اٹک میں تاجا بارا ڈیم20کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گا،300ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔سڈریال ڈیم سے 825ایکڑ اراضی سیراب ہوگی،

ساڑھے10کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ تلہ کنگ میں تمان ڈیم ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔گھبر ڈیم پر 5ارب 65کروڑ روپے سے بنے گا۔

چکوال میں دھرابی ڈیم کا منصوبہ مکمل ہونے سے 6400ایکڑ اراضی سیراب ہوگی۔ 34کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے دھرابی ڈیم سے پینے کیلئے صاف پانی بھی مہیا ہوگا۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی، سیوریج کے مسائل کے حل اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے وسائل درکار ہیں

جس کیلئے شہری تعاون کریں. کارپوریشن اور دیگر محکموں کے واجبات فوری ادا کیے جائیں. انہوں نے کہاکہ نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیاہے.

واجبات کی وصولی سے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے. انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں شہریوں اور سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

کمشنر نسیم صادق نے کہاکہ اجتماعی مسائل کا حل پہلی ترجیح ہے. انفرادی مسائل کو بھی ساتھ دیکھا جا رہاہے.

کمشنر نے سائلین کے مسائل سننے کے ساتھ ان کی تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان :

صنعت زار ڈیرہ غازی خان میں بہبود آبادی اور سوشل ویلفیئرکے اشتراک سے یوم خواتین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مہر مظہرعباس،ضلعی آفیسر بہبود آبادی ہما مہدی لغاری،منیجر صنعت زار اظہر یوسف،منیجر ویمن کرائسز سنٹر ثریا مجید رانا،منیجر ورکنگ ویمن ہاسٹل انیسہ فاطمہ،

انچارج فیملی ہیلتھ کلینک ڈاکٹر انیلہ عقیل اور دیگر نے ملٹی سیکٹرل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہی ہے

قانون کے تحت خواتین کو ملازمت کی جگہ پر تحفظ فراہم کیا گیاہے۔ خواتین کو مفت قانونی معاونت بھی فراہم کی جا رہی ہے،زچگی رخصت اور وراثتی جائیداد کی منتقلی میں آسانیاں کی گئیں۔

حقوق نسواں کے تحفظ کیلئے آگاہی ضروری ہے۔دین اسلام نے سب سے پہلے خواتین کو حقوق،عزت و تکریم دی۔ ہما مہدی لغاری اور ڈاکٹر انیلہ عقیل نے کہا کہ

صحت مند معاشرہ کی تشکیل کیلئے صحت مند ماں ضروری ہے جس کیلئے بچوں کی پیدائش میں وقفہ ناگزیر ہے۔وسائل کے مطابق خاندان تشکیل دینے سے بیشتر معاشی اور معاشرتی مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد رضوان جمیل،سوشل ویلفیئر آفیسر محمد ابراہیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد اکرم،

سپرنٹنڈنٹ سوشل ویلفیئر قاضی یقین محمد،پرنسپل نگہبان سکول،طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین موجود تھیں.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے بوائز ہائی سکول گدائی سمیت شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ سید موسی رضا اور دیگر افسران ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنرنے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گدائی کے معائنہ کے دوران طلباء سے ملاقات کی ان سے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ تعلیم کے بارے میں سوالات کئے۔

انہوں نے سکول میں صفائی اور دیگر معاملات میں بہتری کی ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کا بھی دورہ کیا۔

لنگر خانہ کو بہت جلد باقاعدہ فنکشنل کردیا جائیگا۔انہوں نے لاری اڈا کے نزدیک جنرل پارک کے کام کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پرانی سبزی منڈی کا معائنہ کرتے ہوئے آڑھتیوں،پھڑیوں اور لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے متعلقہ امور سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے رودکوہیوں میں سیلابی پانی کو مانیٹر کرنے کیلئے ریونیو عملہ کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں.

پٹواری محمد اظہر حسین، ندیم احمد، سجاد اختر، راؤ نعیم احمد، محمد سجاد حسین، عطااللہ، نجیب انجم، محمد حنیف،

محمداسلم اور محمد ذوالفقار دس مارچ سے چودہ مارچ تک بارش اور سیلابی صورتحال کو مانیٹر کر کے رپورٹ پیش کریں گے.

فوج علی اور عبدالغفور قانونگو کومتعلقہ سرکل میں انچارج مقرر کیاگیاہے


ڈیرہ غازیخان :

زرعی ادویات کے لائسنس کے حصول اور تجدید کیلئے تربیتی پروگرام کا شیڈول جاری کردیاگیا ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ و کوالٹی کنٹرول ڈیرہ غازیخان

الیاس رضا کلاچی کے مراسلہ کے مطابق لائسنس کیلئے درخواستیں دس مارچ سے 27مارچ تک وصول کی جائیں گے

فریش لائسنس کیلئے ٹریننگ یکم اپریل سے پندرہ اپریل تک ڈیرہ، تونسہ اور کوٹ چھٹہ میں ہو گی. تحصیل تونسہ کے لائسنس تجدید کرانے والوں کی تربیت سولہ سے اٹھارہ اپریل تک

تونسہ میں اور ڈیرہ اور کوٹ چھٹہ کے تجدید کرانے والوں کی تربیت 20سے 22مارچ تک ڈیرہ او رکوٹ چھٹہ میں ہو گی.

انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ اور کوٹ چھٹہ کے ڈیلروں کی تربیت ضلعی سطح پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت پیسٹ وارننگ کے دفتر میں ہو گی. مزیدمعلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیا جا سکتاہے.


ڈیرہ غازیخان :

ڈی ا یس پی ٹریفک مہر اسحاق سیال کی ہدایت پر ٹریفک موبائل ایجوکیشن یونٹ نے الحمیدویگن سٹینڈ پر ڈرائیوروں او رلوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی لیکچردینے کے ساتھ معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے.

انچارج یونٹ سمیع اللہ نے لیاقت علی کے ہمراہ لوگو ں کو اوورلوڈنگ، تیز رفتار ی، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے نقصانات بارے آگاہ کیا.

انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے حادثات سے بچا جاسکتاہے. کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان :

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے سمینہ روڈسے ملحقہ علاقہ میں سیوریج اور مضر صحت پانی سے مزید دو ایکڑ رقبہ پر زیر کاشت دھنیا او رپیاز کی فصل کو تلف کر دیا.

ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نے ابتک دس ایکڑ رقبہ پر کاشت پالک، دھنیا، پیاز اور دیگر سبزیوں کو تلف کر دیاہے.

انہوں نے کہاکہ سیوریج، آلودہ او رمضر صحت پانی سے کاشت ہونے والی سبزیوں پھل او راجناس کی فصلیں تلف کر دی جائیں گی.

انہوں نے عوام سے بھی کہا کہ وہ ایسی فصلوں کی نشاندہی کریں. اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ مضر صحت او رآلودہ پانی سے کاشت ہونے والی سبزیاں انسانی صحت کیلئے

نقصان دہ ہیں اور ان اجناس کا واحد حل تلفی ہے.


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے آر پی او عمران احمر کے ھمراہ جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام ماڑی ضلع راجن پور کا دورہ کیا۔

انہوں نے مرکز صحت۔گرلز پرائمری سکول۔ لائیو سٹاک ڈسپنسری۔ باڈر ملٹری پولیس تھانہ اور گرلز پرئمری سکول لنڈی سیدان کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللہ۔ پولیٹکل ایجنٹ منصور احمد۔ڈی ایس پی داجل امجد جاویدچوھدری۔

اور دیگرافسران موجود تھے۔ کمشنر نے سرکاری افسران کو اپنی کارکردگی مزید موثر اور فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا.


ڈیرہ غازیخان  :

جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر مرکزی مجلسِ شوریٰ وعاملہ شیخ عثمان فاروق نے کہا ھے کہ ماں، بہن، بیٹی اوربیوی کو اسلام نے جوتحفظ اور حقوق عطا کئے ہیں

بدقسمتی سے پاکستان کی عورت ان حقوق سے محروم اور ظلم وجبر کا شکار ھے، قرآن سےشادی، ونی، کاروکاری کی فرسودہ رسومات سے نجات دلانے کیلئے جماعت اسلامی ہر محاذ پر جدوجہد جاری رکھے گی، العصر سکول سسٹم کی تقریبِ تقسیمِ ایوارڈز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

تعلیم کے شعبے میں نظریاتی اساس کی حفاظت اور نسل نو کی آبیاری اور تربیت میں العصر کی خدمات قابلِ تحسین ہیں،

اس موقع پر ڈائریکٹر العصر رسل خان بابر نے اپنا ویژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں تعلیمی افق پر یونیک آئیڈیاز کے ساتھ ترقی کی منازل طے کریں گے

اور جامعات کا نیٹ ورک بنائیں گے، اس موقع پر سکول کے طلبہ وطالبات نے تقریر، نعت خوانی اور قرآت کے مقابلے میں حصّہ لیا اور کشمیر،

حج بیت اللّہ، پاکستانی ثقافت اور تکریم والدین پر ٹیبلوز پیش کئے، آخر میں مہمان خصوصی جاوید اقبال بلوچ امیر ضلع ڈی جی خان،

ملک محبوب ثاقب،شیخ حیدر فاروق،ڈاکٹر کاشف،شیخ سعد فاروق پرنسپل العصر، نوید ظفر گیلانی، اسد بلال اور دیگر نے سٹوڈنٹس اور معلمات میں انعامات تقسیم کئے۔


ڈیرہ غازیخان  :

ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت استاد مجاھد فرید۔شیخ الیاس احمد۔ محمود کھیتان پپو خان چودھری رحمت ارشد اچھا آفتاب احمد سجوخان وقاص احمد ملک حشمت شبیر احمد نعیم راجا محمد یعقوب چوھان راشد غوری دیگر عہدیدارن نے اجلاس میں شرکت کی

سابق کنوینر عمراں حمید سنامی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ھوئے مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتح خوانی کی گئی اور مرحو م کے بلندی درجات کیلئے دعامغفرت کی گئی کہ

مرحوم کی فٹبال کھیل میں دلچسپی لگن کو سہراتے ھوئے بتایا گیا مرحوم ایک ملن سار آدمی تھا اور غریبوں سے ھمدردی اور اچھے اخلاق کے مالک تھے

ان کی فٹ بال کھیل میں دلچسپی اور خدمات کو زندہ رکھنے کےلئے اگست کے مہینے ایک فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے کا مشترک فیصلہ کیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان  :

سالانہ جشن وجہ تخلیق کائنات سرکار دوعالم آج بعد نماز عشاءبلاک نمبر 4 اور 8 کی درمیانی سڑک پر منقید ہو گی

جس میں معروف عالم دین حضرت مولانا قاضی احمد حسن چستی آف سرگودھا، حضرت مولانا محمد خان لغاری مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علما پاکستان خطاب،فرمائیں گے

لنگر عام اور دودھ کی سبیل اور تحائف درود شریف بھی تقیسم کے جائیں گے۔


ڈیرہ غازیخان :

پاکستان رینجرز پنجاب ڈیرہ غازی خان کی جانب سے ٹرائیبل ایریا میں تین روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹرائیبل ایریا کے تین مختلف علاقوں بارتھی. زین.

اور سراٹھی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں پر مریضوں کو مفت ادویات اور غریب عوام میں 10 لاکھ کے قریب مالیت کا راشن اور سکول کے بچوں میں کتابیں. سٹیشنری اور کھیلوں کا سامان تقسیم کیا گیا

فری میڈیکل کیمپ میں 950 سے زیادہ مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات بھی دی گئیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا کہ

پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے بہت ہی اچھا اقدام کیا گیا ہے اور ہم غریب عوام میں مفت ادویات اور راشن بھی تقسیم کیا گیا ہے.


ڈیرہ غازیخان  :

پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ سو دن میں صوبہ بنانے کا وعدہ کرنے والوں نے 18 ماہ میں صوبے کا دفتر بھی قائم نہ کرسکے

جبکہ موجودہ حکومت تختی چور ہے اگرحکمرانوں کوافتتاح کااتناہی شوق ہے تو اپنے منصوبے لیکرآئیں اورتختیاں لگانے کا شوق پورا کر لیںوہ ڈیرہ غازی خان کے علاقہ گردو(فورٹ منرو )میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ

عمران خان مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شروع اورمکمل ہونے والے منصوبوں کاافتتاح کررہے ہیں خواہ وہ کراچی کاکوئی منصوبہ ہو،مظفرگڑھ کے طیب اردگان ہسپتال یا ڈی جی ملتان دورویہ سٹرک کا منصوبہ ہو سب کے سب ہمارے دورحکومت کے منصوبے ہیں

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تختی چور ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے جاپان کے تعاون سے گردو کے مقام پر اسٹیل پل کاشاندار منصوبہ بنایااوریہ منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور پوری دنیا میں اس قسم کے صرف چھ سے سات منصوبے ہیں

جبکہ اس منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان اور پنجاب کے درمیان فاصلے کم ہوکررہ گئے ہیں جس نہ صرف تجارت کو فروغ بلکہ باربرداری کے کرایوں میں کمی اور وقت کی بچت ہو گی نیز سیاحت میں بھی اضافہ ہو گا

تاہم موجودہ حکمران ایسے منصوبے تو کیا اس پل کا ایک مینار بھی کھڑا کرلیں تو میں سیاست سے دستبردار ہوجاوں گا انہوں نے اپنے خطاب میں جاپان حکومت اور جاپانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا کہ

انہوں نے سٹیل پل کے منصوبے کے لیے معاونت کی نہوں نے کہا یہ عوامی حکومت کا منصوبہ تھا اور آج عوام مل کراس منصوبے کاافتتاح کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ

موجودہ حکمرانوں نے کہاتھاکہ وہ جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں گئے صوبہ تودور کی بات آج تک الگ سیکرٹریٹ بھی نہیں بناسکے سرداراویس لغاری نے موجودہ حکومت کوچیلنج کرتے ہوئے کہا کہ

اگرہمت ہے توصوبہ بناکردکھائیںانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمارے اوپربے بنیاداورجھوٹے مقدمے بنائے لیکن حکومت کالگایاگیا

ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو سکاقبل ازیں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد احمد خان لغاری نے بھی خطاب کیا۔ گردو سٹیل پل پر مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کے ویڈیو لنک خطاب کا اعلان کیا گیا تھا

لیکن ان کا خطاب نہیں ہوا استفسار پر میڈیا کو بتایا گیا کہ یہاں کوئی نیٹ ورک کام نہیں کررہا اس لیے ان کا ویڈیو خطاب نہیں ہو سکا

کیاتقریب میں سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد اقبال خان لغاری اورذوالفقار علی خان لغاری سمیت بڑی تعداد میں سابق ناظمین،

بلدیاتی اداروں کے سابق چیئرمین ،وائس چیئرمین ،کونسلرز اور قبائلی مقدمین اور معززین موجود تھے۔

About The Author