نومبر 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تفریحی مقام فورٹ منرو کا سفر آسان ہوگیا

بلوچستان کے راستے سے ایران اور افغانستان تک تجارت بڑھے گی تو سرائیکی وسیب میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا

تفریحی مقام فورٹ منرو کا سفر آسان ہوگیا۔ جاپان کے اشتراک سے اسٹیل کے آٹھ پل تعمیر کردیئے گئے۔ طویل شاہراہ کی تعمیر سے بلوچستان کے راستے سے ایران اور افغانستان تک تجارت بڑھے گی تو سرائیکی وسیب میں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

بل کھاتے راستے ۔ خوبصورت مناظر اور اب سفر بھی آرام دہ

کوہ سلیمان کے سنگلاخ پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی شاہراہ لوگوں کی زندگی میں آسانی لے آئی

جاپان کے تعاون سے 33 کلو میٹر طویل سڑک کو کشادہ کیا گیا ہے ۔

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 345 مضبوط ستون تعمیر کیے گئے ہیں َ

ایک سو پچاس 150 فٹ بلند ان ستونوں پر بنائی گئی سڑک کی چوڑائی 10 میٹر ہے۔

شہری کہتے ہیں اس شاہراہ کی تعمیر سے سفر آسان ہو گیا ہے ۔ حادثات میں بھی کمی آئی ہے ۔

ناظم رضا عسکری

( فورٹ منرو جانے کا راستہ پہلے بہت دشوار گذار تھا موڑ کافی تنگ تھے جس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے تھے ۔ اب ان سٹیل پلوں کی وجہ سے نہ صرف راستہ کشادہ ہو گیا ہے نلکہ ہم انجوائے کرتے ہوئے فورٹ منرو جاتے ہیں ۔۔۔۔ )

محمد راشد لغاری

( فورٹ منرو ہمارا صحت افزا مقام ہے پہلے یہاں جانا مشکل ہوتا تھا پر ان سٹیل پلوں کی وجہ سے راستہ کافی آرام دہ ہو گیا ہے ۔۔۔)

اس شاہراہ پر سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے کا فاصلہ بیس منٹ میں سمٹ گیا ہے ۔

ڈرائیور

سیف اللہ ( فورٹ منرو کا راستہ کافی آرام دہ ہو گیا ہے پہلے ہم دو گھنٹے میں گردو سے فورٹ منرو پہنچتے تھے اب 20 منٹ میں ہم فورٹ منرو پہنچ جاتے ہیں اور ان پلوں سے حادثات میں بھی کمی آئی ہے ۔۔۔ )

پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی بین الصوبائی شاہراہ کو این 70 سیکشن ٹو اور تھری کا نام دیا گیا ہے ۔

تیرہ ارب روپے سے زائد کی لاگت سے مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل میں 250 سے زائد انجنئیرز اور کارکنوں کی محنت شامل ہے ۔

About The Author