9 مارچ 2020
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں جاری بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے۔
مختلف حادثات میں 114 مکانات کو جزوی جبکہ 13 مکانات مکمل تباہ ہوچکے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے بٹگرام ،چارسدہ ،صوابی ،نوشہرہ اور مردان میں بارشوں سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
جبکہ دوسری جانب صوبے میں ایک ہفتے تک موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق متاثرہ علاقوں میں عارضی پناہ گاہوں کو دوبارہ فعال اور متاثرہ افراد کو تیار کھانا دینے کی ہدایت جاری کردی گئی۔
ایمرجنسی کا نفاذ 7 مارچ سے 14 مارچ تک رہے گا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،