نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس سے 97 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ہو گئی

چین میں کرونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد چین میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 70 ہو گئی

کرونا وائرس سے 97 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ہو گئی، 3495 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،، چین میں کرونا وائرس سے مزید 28 افراد ہلاک ہو گئے

جس کے بعد چین میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد 3 ہزار 70 ہو گئی ، امریکی ریاست فلوریڈا میں کرونا وائرس سے 2 افراد ہلاک ہونے کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی،،

انگلینڈ میں مہلک وائرس سے دوسرا شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ کوسٹا ریکا اور براعظم جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے

کرونا کا وار دنیا کے ہر کونے تک پہنچنے لگا

جان لیوا وائرس سے 97 ممالک میں 3495 افراد ہلاک ہوئے۔،

ایک لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ دنیا بھر میں 56 ہزار مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں

امریکی ریاست فلوریڈا میں کرونا وائرس سے 2 افراد ہلاک ہونے کے بعد امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی

سان فرانسسکو کے ساحل پر روکے گئے بحری جہاز گرینڈ پرنسس میں کرونا وائرس کے 21 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے،

جہاز میں 11 سو 50 افراد سوار تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تمام مسافروں کو جہاز میں ہی رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔

انگلینڈ میں مہلک وائرس سے دوسرا شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ کوستا ریکا اور براعظم جنوبی

امریکا کے ملک کولمبیا میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے 483 کیس سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے زائد ہو گئی۔ جنوبی کوریا میں اب تک 44 افراد اس مرض کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 197 ہو گئی، ایران میں 124، فرانس میں 9، اسپین

میں 8، عراق میں 2 اور نیدر لینڈز میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ شدید تشویش کا باعث ہے، تمام ممالک اس کا پھیلاؤ روکنے کو اپنی ترجیح بنائیں۔

About The Author