نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

06مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

راجن پور

راجن پور06مارچ2020( )ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا بارش کے بعد نکاسی آب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ۔

اس دوران انہوں نے سڑکوں ،گلیوں اور محلوں کا پیدل معائنہ کیا ۔انہوں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راجن پور کو ہدایت کی کہ بارش کے کھڑے پانی کو فوری طور پر نکالا جائے ۔

لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جائے ۔ہمارا کام سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مجھے کسی صورت گوارا نہیں کہ

لوگ تو کیچڑ اور بارش کے پانی کی وجہ سے اذیت کا شکار ہوں اور میں آرام دہ گاڑی میں بیٹھ کر شہر کا دورہ کروں۔

انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور ضلع کی عوام کے مسائل میرے ذاتی مسائل ہیں۔

میں ان کے ممکنہ حل تک چین سے نہیں بیٹھ سکتا۔اس موقع پر انہوں نے ضلع کی تمام میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسران کو ہدایت کی کہ کہیں بھی بارش کا پانی کھڑا نظر نہ آئے

اور فوری طور پر پانی کو نکال کر رپورٹ پیش کریں ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


راجن پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ سیاحتی مقام ماڑی سمیت قبائلی علاقہ کی ترقی اور لوگوں کو ہمہ قسمی سہولیات کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار قبائلی علاقہ اور یہاں کے باسیوں کی برسوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز قبائلی علاقہ کے دورہ کے موقع پر کہیں۔اس دوران انہوں نے ماڑی میں بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹ ،

بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ پرائمری اسکول کا معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بارڈر ملٹری پولیس قبائلی علاقہ میں امن و امان قائم کرنے اور جرائم کو کنٹرول کے موثر اقدامات کرے،

بنیادی مرکز صحت میں ہر قسمی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پولیو مہم کے دوران یہاں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے ۔

یہاں کے مکین بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔اس موقع پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈاکٹر منصور احمد خان اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔


راجن پور

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی

اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ہفتہ وار کھلی کچہری کے علاوہ افسران اپنے اپنے دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لیے وقت مختص کریں:

جو مسائل متعلقہ افسران کے دفاتر میں حل نہ ھو سکیں ان کو اگلے متعلقہ پلیٹ فارم پر فوری پیش کیا جائے:

سائلین کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے:

کھلی کچہریوں میں پیش کی گئی درخواستوں پر جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد میں اگر سستی کا مظاہرہ سامنے آیا تو متعلقہ افسر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کی افسران کو وارننگ

تمام افسران سائلین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں: ڈپٹی کمشنر کی تمام افسران کو ہدایت

ضلع بھر میں لوگوں کے مال و جان کی حفاظت پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور احسن سیف اللہ

کچہ سمیت پورے ضلع راجن پور میں امن و امان کو دیرپا اور مثالی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی:

پولیس افسران اور اہلکاران سائلین سے دوستانہ اور نرم رویہ اختیار کرکے محکمہ کا مثبت تشخص اجاگر کریں:

ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں محکمہ مال، بیت المال، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، تعلیم، صحت، زراعت اور انہار کے محکموں سے متعلقہ جبکہ ڈی پی او نے محکمہ پولیس کے متعلقہ درخواستوں پر شکایات کے ازالے کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و جنرل، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت و آن فارم واٹر مینجمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ و لیبر ڈیپارٹمنٹ، تحصیلدار راجن پور اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران شریک ہوئے۔


روجھان

ایک مریض جس کا نام طالب حسین قوم جھلن جو روجھان کا رہائشی ہے جو عارضہ جگر میں مبتلا ہے جس کو اسلام آباد الشفاء انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر طالب حسین کے ضروری ٹیسٹ کیے گے

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس مریض کا جگر کی پوند کاری ہوگی جس پر 60 لاکھ سے 70 لاکھ خرچ آئے گا جب ان کے بھائی اپنا جگر دینے کو تیار ہیں

مریض کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طالب حسین کے بھائیوں اور ان کے 3 چھوٹے معصوم بچوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،

رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری ،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے اپیل کی ہے کہ

خوشنودی خدا کے لئے طالب حسین کا سرکاری سطح پر علاج کرایا جائے کیونکہ مریض نہایت ہی مفلس اور نادار ہے ۔
رابطہ نمبر 03347462039
مہرحسین جھلن روجھان


روجھان

امروز سابق آرتھو پیڈک (ہڈی جوڑ) سرجن گھرکی ٹیچنگ ہسپتال لاہور ڈاکٹر حسنین بلال خواجہ نے آج روجھان سٹی میں ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی کے کلینک پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جس میں روجھان اور اس کے گرد و نواح کے سیکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ، مفت ٹیسٹوں کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہم کی گیئں

اس موقع پر ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی کا کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹر حسنین بلال خواجہ صاحب کے بے حد ممنون و نہایت ہی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں روجھان جیسے غریب اور پسماندہ علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کر کے انسان دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے

اور روجھان کے غریب لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی بہترین سہولیات بہم پہنچائی ہیں جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور امید رکھتے ہیں کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپس منعقد کر کے اجر ِ عظیم کمائیں گے۔

یہ باتیں مصالحتی کمیٹی تھانہ روجھان کے چیئرمین
ڈاکٹر کلیم اللہ خان پاہی نے تحصیل رپورٹرضامن حسین بکھر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔


روجھان

روجھان کے نواحی علاقے قادرہ بھاگسر میں گزشتہ تین یوم سے برقی سپلائی معطل بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے واٹر سپلائی کی فراہمی بند مساجد میں نماز کے وضو کے لیے پانی نایاب

آٹا چکیاں بند ہونے سے علاقے کی عوام کو شدید مشکلات اور دشواری کا سامنا

بھاگسر اور قادرہ کے علاقہ مکینوں نے رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور سردار میر دوست محمد مزاری سے نوٹس لینے کی اپیل ۔


روجھان

عالمی ادارہ خوراک کی ڈائریکٹر میڈم سلمی یعقوب کا ٹیم کے ہمراہ شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان کا دورہ روجھان کے دبنگ عوامی لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری ،اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر عثمان غنی ،

ایم ایس شیخ خلیفہ ہسپتال ڈاکٹر لجپت رائے ایڈمن زاہد فاروق جتوئی سے ملاقات عالمی ادارہ خوراک کی ڈائریکٹر میڈم سلمی یعقوب سے گفتگو کرتے ہوئے دبنگ عوامی لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کہ

روجھان میں ڈلیوری کیس کے لیے خواتین کو مشکلات کا سامنا ہے خوراک کا مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث اکثر بچے دنیا میں آنے سے قبل ہی دم توڑ جاتے ہیں جبکہ خوراک کی کمی کے باعث اکثر خواتین زچکی کے دوران دم توڑ جاتی ہیں

اس موقع دبنگ عوامی لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے ڈائریکٹر عالمی ادارہ خوراک میڈم سلمی یعقوب سے گفتگو کرتے ہوئے کہ

عالمی ادارہ خوراک اگر اپنا پروگرام صحت مند ماں اور صحت مند بچہ روجھان میں شروع کریں تو معتدد بچے اور انکی ماں کی اموات کی شرح میں کمی آئے بلکہ صحت مند ماہیں صحت مند بچے بن کر روجھان جیسے پسماندہ علاقے کو انکا بنیادی حق ملے گا

روجھان ایک پسماندہ اور غریب علاقہ ہے جس کے باعث خوراک کے استعمال میں غریب عوام نہیں پہنچ پاتی اور بنیادی سہولت صحت کے مواقع کھو دیتے ہیں دبنگ عوامی لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ایم ایس ڈاکٹر لجپت رائے کی بھر پور کوشیش سے

روجھان کے پسماندہ علاقے میں عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر میڈم سلمی یعقوب نے شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان اور شاہوالی ہسپتال میں صحت مند ماں اور صحت مند بچہ پروگرام شروع کرنے کی یعقین دہانی کرائی اس پروگرام کے تحت حاملہ خواتین کی چار ماہ کی حاملہ سے لے کر ڈلیوری

اور بعد ازاں چھ ماہ تک ماں بچہ کی خوراک سمیت تمام ضروریات عالمی ادارہ خوراک کی زمہ داری ہوگئ اس موقع پر دبنگ عوامی لیڈر ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری نے کہا کہ

دریائے سندھ کی روکاوٹ کے باعث دریا پار کی خواتین روجھان ہسپتال یا شاہوالی ہسپتال نہیں پہنچ سکتی متبادل راستے آئے تو طویل سفر طے کرنا پڑتا ہے جو کہ

حاملہ خواتین کے لیے مناسب نہیں اس لیے ایک سنٹر دریا پار کے علاقے میں بنایا جائے اس پر ڈائریکٹر عالمی ادارہ خوراک میڈم سلمی یعقوب نے دو سے زیادہ سنٹر بنانے سے معذرت کرتے ہوئے

روجھان کی دریا پار کی خواتین کو صحت مند بچہ صحت ماں کی تمام سہولیات جمالدین والی ہسپتال میں دینے کا وعدہ کیا۔


روجھان

ایس ڈی او واپڈا روجھان ذیشان راجپوت نے بھاگسر اور قادرہ کی برقی سپلائی معطلی کے متعلق آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

عمرکوٹ کی لائن میں کچھ برقی پولز لگنے پر کام تین روز سے جاری ہے اور واپڈا اہلکار اب بھی برقی پولز نصب کرنے میں مصروف ہیں

اور قادرہ و بھاگسر کی برقی سپلائی کام مکمل ہونے پر بحال کر دی جائے گی۔


جام پور

(جام احمد علی آرائیں)

مسلم لیگ ن حقیقی عوامی سیاسی جماعت ہے ہم نے اپنے دور اقتدار میں شرح مہنگائی میں تاریخی کمی کرکے دکھائی تھی اور سہولیات عوام کی دہلیز پر باہم پہنچائیں استعمال کیئے ہوئے و بوڑھے سیاستدان نہ تو ضلع راجن پور کوئی پراجیکٹ دیں گے

اور نہ ہی ان کے بس میں ہے راجن پور کو سوئی گیس، یونیورسٹی،جام پور کو ضلع اور انڈس ہائی وے کو دورویہ میاں برادران کی مدبرانہ وولولہ انگیز قیادت میں ہی یقینی بنائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے ملک کریم نواز آرائیں کو عمرہ ادائیگی

وملک حاجی غلام سرور آرائیں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا.انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دس سالہ دور اقتدار میں سڑکوں کی تعمیر،محمد پور کالج کا قیام، جام پور شرقی بائی پاس، حاجی پور تا لنڈی سائیدان پختہ روڈ، جام پور تا داجل روڈ جیسے دیگر میگا پراجیکٹ دیے

جب کہ 60 سال سے یہاں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں نے صرف اپنی سیاست چمکائی اور عوام کو اس دور جدید میں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا مگر اب ایسا نہیں چلے گا.

انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف،میاں شہباز شریف، میڈم مریم نواز اور دیگر بھاگنے والے ہرگز نہیں حکومت اپنے اقتدار کے جانے کے خوف سے طرح طرح پیگنڈے کررہی ہے.

انہوں نیکہا موجودہ ملکی صورتحال سے واضح ہو رہا ہے کہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ابھی وقت ہے نئے انتخابات کا اعلان کرکے عزت بچائے.

انہوں نے کہا کہ اگر نہر بروقت بند کر دی جاتی تو نہر میں ڈوبنے والے دونوں بچوں کو بچایا جا سکتا تھا مگر ایسا نہ کیا گیا

جس کی وجہ اتنا بڑا المیہ ہوا اس موقع پر انکے ہمراہ حاجی نذر حسین رند،ملک محمد نواز آرائیں،ملک محمد نواز،ملک اللہ بخش آرائیں و دیگر بھی موجود تھے۔


جام پور

حالیہ ملکی صورتحال کی وجہ سے عوام بے چینی سے دوچار ہے عوام کی بے چینی کو دور کرنے اور ملکی موجودہ صورتحال سے ملک کو بچانے کیلئے واحد امید کی کرن پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے

جو عوام دوست پالیسیوں اور غریب و نادارلوگوں کو روٹی،کپڑا اور مکان و سہولتیں دینے کی وجہ سے تمام لوگوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے

مہنگائی و توانائی بحران اور جعلی و سیلیکٹڈ حکومت چھٹکارے کیلئے تحریک جلد شروع کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری نے ایم پی اے شازیہ عابد ایڈوکیٹ کے والدبزرگوار و رہنما پاکستان پیپلزپارٹی محمد عابد زرگر سے ملاقات بلاول ہاوس لاہور کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا

آج مہنگائی، بد امنی،توانائی بحران و دیگر مسائل کی وجہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے سنہرے دور کو یاد کررہے ہیں اور موجودہ سیلیکٹڈ و جعلی مینڈیٹ والی حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ

ہمارا دامن صاف ہے مدر حر آصف علی زرداری و دیگر کوبے بنیاد و من گھڑت مقدمات میں پھنسا کر جھوٹی شہرت حاصل کرنے کے خواہاں اپنے کھودے ہوئے گھڑھے میں جا گریں گے

جلد ہی حکومت مخالف تحریک کا آغاز کررہے ہیں جس میں عوام کیلئے روٹی،کپڑا اور مکان کا حصول آسان بناتے ہوئے سہولیات و میگا پراجیکٹ کے ذرائع مزید آسان بنائیں گے۔

اس موقع پر ایم پی اے شازیہ عابد ایڈوکیٹ،ملک احسان عمران آرائیں،ٹکٹ ہولڈر ملک سبطین سرور آرائیں بھی موجود تھے۔


جام پور

حکومت پنجاب کا محکمہ صحت پر خصوصی فوکس وایجنڈہ ہے صحت کی بلاتعطل جدید طبی سہولیات وادویات کی مفت فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ایمرجنسی 24گھنٹے فعال صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے

میڈیکل لیگل سڑٹیفیکٹ خالصتاً میرٹ کے تحت ایشو کئے جائیں رشوت دباؤ وسفارش کو بھی ہرگز خاطر میں نہ لایا جائے ڈاکٹر ز انسانی مسیحا ہیں جزبہ حب الوطنی وفرض شناسی وایمان داری سے فرائض سرانجام دیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن خان بلوانی نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہاسپٹل کیاچانک وزٹ ومعائینہ کے موقع پر

ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم احمدانی ویمن میڈیکل آفیسر وایمرجینسی سٹاف اٹینڈنٹ سے گفتگو میں کہا کہ اللہ رب العزت نے آپ کو عہدے ومنزلیی عطاکئے ہیں اور آپ لوگ ڈاکٹرز بطور انسانی مسیحا کے طور پر شناخت کی جاتی ہے غریب بے سہارا مریضوں وانسانی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہاسپٹل میں تمام شعبہ جات حن میں کارڈیالوجی زچہ بچہ ایمرجنسی ہروقت فنکشنل ہیں

یہاں کے مریض کو ملتان جانیکی ضرورت پیش نہ آئے مریضوں کو ہرممکن سہولیات دہلیز پر باہم پہنچا جائیں تساہل غفلت غیر حاضری وکرپشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی صحت وصفائی وسیکیورٹی معاملات بھی سوفیصد یقینی بنائیں جائیں

انہوں نے ہسپتال کے امور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر احمد ندیم احمدانی وان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔


جام پور

ایس ای سرکل واپڈا میپکو ڈی جی خان عمران محمود کے مطابق آج 7مارچ بروز ہفتہ 10بجے صبح مین انڈس ہائی وے بلمقابل بوائز ہائی اسکول جامعہ مسجد عائشہ رضی اللہ عنہا میں واپڈا سے متعلق صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد ہوگا

جس میں ایس ای واپڈا عمران محمود ایکسئین فرمان علی ڈی وی ایم عبدالغفار برمانی شکایات سنیں گے

ایس ڈی او سٹی سرکل رانا اشتیاق احمد ایس ڈی او گلشن باد عبدالخالق جروار ایل ایس غلام مصطفیٰ بلوچ سمیت دیگر زمہ داران موجود ہونگے۔


جام پور

جامعہ صادقیہ شمس العلوم اندھی سڑک محمد پوردیوان میں سالانہ شان عظمت مصطفیٰ کانفرنس مورخہ 7 مارچ بروز ہفتہ دن 12 بجے تا 4 بجے منعقد ہوگی

جس میں خصوصی خطاب شاعر اہلسنت علامہ حافظ الحاج ظفر حسین ظفر فریدی اور مولنا مفتی محمد حسین سلطانی کا ہوگا

صدارت صاحبزادہ سیدصادق رسول شاہ اور صاحبزادہ پیرخواجہ فیض المصطفیٰ شاہ جمالی کریں گے ممتاز ثناء خوان مصطفیٰ بارگاہِ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنیکی سعادت حاصل کریں گے۔


جام پو

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا بارش کے بعد نکاسی آب کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ۔اس دوران انہوں نے سڑکوں،گلیوں اور محلوں کا پیدل معائنہ کیا۔

انہوں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راجن پور کو ہدایت کی کہ بارش کے کھڑے پانی کو فوری طور پر نکالا جائے۔

لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جائے۔ہمارا کام سہولیات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ مجھے کسی صورت گوارا نہیں کہ

لوگ تو کیچڑ اور بارش کے پانی کی وجہ سے اذیت کا شکار ہوں اور میں آرام دہ گاڑی میں بیٹھ کر شہر کا دورہ کروں۔

انہوں نے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور ضلع کی عوام کے مسائل میرے ذاتی مسائل ہیں۔

میں ان کے ممکنہ حل تک چین سے نہیں بیٹھ سکتا۔اس موقع پر انہوں نے ضلع کی تمام میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسران کو ہدایت کی کہ کہیں بھی بارش کا پانی کھڑا نظر نہ آئے

اور فوری طور پر پانی کو نکال کر رپورٹ پیش کریں۔اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


جام پور

ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ سیاحتی مقام ماڑی سمیت قبائلی علاقہ کی ترقی اور لوگوں کو ہمہ قسمی سہولیات کی فراہمی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار قبائلی علاقہ اور یہاں کے باسیوں کی برسوں کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز قبائلی علاقہ کے دورہ کے موقع پر کہیں۔اس دوران انہوں نے ماڑی میں بارڈر ملٹری پولیس کی چیک پوسٹ،بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ پرائمری اسکول کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بارڈر ملٹری پولیس قبائلی علاقہ میں امن و امان قائم کرنے اور جرائم کو کنٹرول کے موثر اقدامات کرے،

بنیادی مرکز صحت میں ہر قسمی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور پولیو مہم کے دوران یہاں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔

یہاں کے مکین بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔

اس موقع پر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ڈاکٹر منصور احمد خان اور دیگر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔

About The Author