خان پور کے نواحی علاقہ چک 45 پی کے مقام پر آب حیات نہر میں 50 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا ، ہزاروں ایکڑ فصل گندم زیر آب آ گئی
علی الصبح نہر آب حیات میں چک 45 پی کے قریب تقریباً 50 فٹ چوڑا شگاف پڑا ہے جس کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ایکڑ فصل گندم زیر آب آ چکی ہے ،
اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت یہ شگاف پر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں دوسری جانب محکمہ انہار کو بروقت اطلاع بھی دی جا چکی ہے
مگر 3 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال محکمہ انہار کی ٹیمیں موقع پر نہیں پہنچ سکیں مقامی رہائشیوں نے محکمہ انہار کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے
ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان سے فوری نوٹس لینے اور شگاف پر کرانے کی اپیل کی ہے۔

اے وی پڑھو
🛑Daily Swail Baithak| Saraiki Wasson ich Flood 2025| Daily Swail
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
چُپات – کہاݨی ۔۔۔||وقاص قیصرانی بلوچ