ملتان: سرائیکی وسیب سمیت ملک بھر میں سرائیکی اجرک ڈے آج جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔
وسیب کے لوگ سرائیکی اجرک زیب تن کئے اپنی ثقافت کا پرچار کررہے ہیں۔ اس موقع پر وسیب کا عوامی رقص جھمر سرائیکی عوام کی والہانہ خوشی اور ثقافت کا مظہر ہے۔
سرائیکی اجرک صدیوں پہلے کا قدیمی پہناوا ہے اس کا آئیڈیا سندھی اجرک سے لیا گیا۔
نیلا رنگ سرائیکی خطے کی اکثر عمارتوں اور مزارات میں نظر آتا ہے اس لیے اسے روحانیت کا رنگ بھی کہا جاتا ہے اسی بنیاد پر سرائیکی اجرک کو ملتانی کاشی گری کے گہرے نیلے اور فیروزی رنگوں سے پرنٹ کروا کے متعارف کروایا گیا۔
اجرک عربی زبان کے لفظ ازرک سے لیا گیا جس کے معنی نیلے رنگ کے ہیں اس لئے نیلے رنگ کی سرائیکی اجرک بھی خطے کی ثقافت میں ڈھل چکی ہے اور اس کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور