چین سے شروع ہونے والے جان لیوا کرونا وائرس نے دنیا بھر کے 74 ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،
دنیا بھر میں ترانوے ہزار افراد کو وائرس نے اپنا شکار بنالیا ہے،امریکہ میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے,
چین میں کرونا سے مزید اکتالیس ہلاکتیں، جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار پندرہ ہوگئی ۔
ایران میں پندرہ مزید افراد جان کی بازی ہارگئے، عراق میں بھی کرونا وائرس سے پہلا شخص چل بسا ۔
سعودی عرب نے کرونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق کردی ۔
اٹلی میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد107 ہوگئی ۔اٹلی کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کردئیے گئے.
جرمن ایئرلائن لفتھانسا نے 150 جہاز گراؤنڈ کردئیے ۔
کرونا وائرس کی وجہ سے بَرلِن میں سیاحتی نمائش بھی منسوخ کردی گئی ہے.
برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 87ہوگئی ۔لندن کا عالمی کتب میلہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے،
جرمنی میں چوالیس ،ملائشیا اور بھارت میں چودہ ، نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ