مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس نے دنیا بھر کے 74ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اٹلی میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد107 ہوگئی ۔اٹلی کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کردئیے گئے.

چین سے شروع ہونے والے جان لیوا کرونا وائرس نے دنیا بھر کے 74 ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،

دنیا بھر میں ترانوے  ہزار افراد کو وائرس نے اپنا شکار بنالیا ہے،امریکہ میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے,

چین میں کرونا سے مزید اکتالیس ہلاکتیں، جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد تین ہزار پندرہ ہوگئی ۔

ایران میں پندرہ مزید افراد جان کی بازی ہارگئے، عراق میں بھی کرونا وائرس سے پہلا شخص چل بسا ۔

سعودی عرب نے کرونا وائرس کے دوسرے کیس کی تصدیق کردی ۔

اٹلی میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد107 ہوگئی ۔اٹلی کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کردئیے گئے.

جرمن ایئرلائن لفتھانسا نے 150 جہاز گراؤنڈ  کردئیے ۔

کرونا وائرس کی وجہ سے  بَرلِن میں  سیاحتی نمائش بھی منسوخ کردی گئی ہے.

برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد  87ہوگئی ۔لندن کا عالمی کتب میلہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے،

جرمنی میں چوالیس ،ملائشیا اور بھارت میں چودہ ، نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

%d bloggers like this: