نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

04مارچ2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان + لاہور

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور روجھان کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی ملاقات کی اور وزیراعلی پنجاب کو اپنے علاقے کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا
5گھنٹے طویل ہونے والی ملاقات میں ڈیرہ غازی خان،راجن پور،لیہ اور مظفر گڑھ کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا

وزیراعلی پنجاب نے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کرپشن کی نشاندہی کریں ہم ان کرپٹ عناصرین کو عبرت کا نشان بنا دیں گے انہوں نے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال مثالی اور ٹھوس اقدامات کرنے کے لئے اپنی تمام تر صیلاحیتوں کو بروئے کار لا کر امن و امان کی صورت حال بہتر اور مثالی بنائیں گے جس کے دور رس نتائج برآمد ہو نگے انہوں نے کہا

کہ سابق حکومت کی ادھوری سکیموں کو فنڈز دے کر مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ
ڈیرہ غازی خان کے اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کی نمائندگی کا بہترین حق ادا کیا ہے
اراکین اسمبلی کی شکایات کاازالہ کریں گے اور مسائل کاحل یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ
سکولوں اور مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کے لئے مربوط اور جامع پالیسی لائی جائے گی

پسماندہ اضلاع میں چھوٹے سٹاف کی بھرتیوں کا عمل جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں نہری نظام کے متعلق پنجاب بھر مین نہری پانی کو کسانوں کے لیے
ٹیل تک پانی پہنچانے کے لئے مربوط میکنزم بنائیں گے
عثمان بزدار کی قیادت میں جنوبی پنجاب ترقی کی راہ پر چلتا دکھائی دے رہاہے-

اراکین اسمبلی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں وزراء مملکت زرتاج گل،شبیر علی،چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزارج صوبائی وزراء محمد محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک،ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری،

اراکین قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک،عامر طلال گوپانگ، عبدالمجید خان، نیاز احمدجھکڑ،سردار محمد خان لغاری، سردار جعفر خان لغاری، مشیر محمد حنیف پتافی،مشیر عبدالحئی دستی،معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی، اراکین صوبائی اسمبلی سید عباس علی شاہ(چیف وہپ پنجاب اسمبلی)،نوابزادہ منصور احمد خان، محمد سبطین رضا،

رضا حسین بخاری، محمد عون حمید، میاں علمدار عباس قریشی، نیاز حسین خان،محمد اشرف خان رند،جاوید اختر لنڈ، محسن عطا خان کھوسہ، سردار احمد علی خان دریشک، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، ملک احمد علی اولکھ، شہباب الدین خان،لالہ محمد طاہر، سردار فاروق امان اللہ دریشک، اورسردارمحمد اویس دریشک شامل تھے۔

چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن، آر پی او ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز بھی اس موقع پر موجود تھے۔


رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی

سردار میر دوست محمد مزاری وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کرتے ہوئے


روجھان

روجھان النور مثالی بپلک سکول روجھان میں تقسیم انعامات کے سلسلہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار خضر حسین مزاری اور سید وقار حسین شاہ تھے تقریب میں سماجی راہنما سرپرست اعلی نشینل تحصیل پریس کلب ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری ،

عبدالحفیظ مزاری ،شرف دین خان مزاری ،اوقات حسین مزاری ،وقاص احمد ،شاہ دوست ڈھاہا ،عبدالحفیظ مزاری ،پرویز حسین ملک سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی تقریب میں مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار خضر حسین مزاری ،

سرپرست اعلی نشینل تحصیل پریس کلب روجھان ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری ،راہب حسین مزاری ،دفعدار باڈر ملٹری پولیس شرف دین مزاری ،عمدہ نعت خواں عبدالحفیظ مزاری ،

سابق کو نسلر ظہور دین خان مزاری ،سینر نائب صدر نشینل تحصیل پریس کلب روجھان محمد علی عامر گورچانی سمیت دیگر افراد نے اعلی کارکردگی حاصل کرنیوالے طلباء میں انعامات تقسیم کیے تقریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار خضر حسین مزاری ،

نشینل تحصیل پریس کلب روجھان کے سرپرست علی ڈاکٹر مشتاق احمد مزاری ،منہاج القرآن کے راہنما عبدالحفیظ مزاری ،

وقاص احمد اور دیگر مقریرین نے تعلیم کی اہمیت پر خصوصی خطاب کیا تقریب کے آخر میں سید وقار حسین شاہ نے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لیے دعا کی۔


جام پور

(جام احمد علی آرائیں)

2 لاکھ سے زائد آبادی کے شہر اور تاریخی، ثقافتی، تعلیمی و تجارتی مرکز کے قدرتی حسن و فطرت کی عکاسی کو جام پور شہر میں ناجائز تجاوزات مافیا و قبضہ گروہوں نے گہنا کر رکھ دیا

مین انڈس ہائی وے اندرون شہر ٹریفک چوک تا شمالی چونگی جنوبی چونگی تا ہائی اسکول گرلز و جنرل بس اسٹینڈ تک گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول تحصیل انتظامیہ، ٹریفک پولیس و تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے ناجائز تجاوزات مافیا وغیر قانونی قبضہ گروپوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے،

ایمبولینس، بزرگ شہریوں، خواتین، طلباء و طالبات و پیدل چلنے والے مسافروں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا معمولات زندگی شدید متاثر عوامی، سماجی، مذہبی، تعلیمی حلقوں کا وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب،

کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈپٹی کمشنر راجن پور سے صورتحال کا نوٹس لینے ناجائز تجاوزات مافیا، غیر قانونی قبضہ ختم کرانے و بھاری ٹریفک کا داخلہ بھی اندرون شہر بند کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سماجی و تعلیمی حلقوں فرید بخش،عابد حسین، عبدالغفار، محمد ریاض،

محمد افضل، محمد شاہد، لیاقت علی، محمد انعام، محمد عارف، محمد حسن، محمد حسین، الہی بخش، احمد بخش، اللہ وسایا و دیگر نے سخت احتجاج نوٹ کراتے ہوئے پرنٹ میڈیا کے توسط سے بتایا کہ گزشتہ روز صبح 8 بجے سے 12 بجے اسکول ٹائم و چھٹی کے وقت ٹریفک کے بدترین جام سے شہریوں،

بزرگوں، خواتین و طلباء و طالبات انتہائی اذیت ناک زندگی گزار ر ہے ہیں، ناجائز تجاوزات مافیا قبضہ گروپوں کے غیر قانونی قبضوں، سرکاری و نجی بنکوں و پرائیوٹ کلینکس کے باہر قائم غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈ و خصوصا ٹریفک پولیس کی مبینہ بھاری نذرانہ وصولی کے عوض بھاری ٹریفک کے اندرون شہر داخلہ سے بدانتظامی و افراتفری و خطرناک حادثات کو تقویت مل رہی ہے

متعلقہ ادارے مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں گزشتہ روز بھی 3 سے 4 گھنٹے تک ٹریفک بلاک رہی جس میں ایمرجنسی میں جانیوالی ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنس کر رہ گئیں انہی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان،

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، کمشنر ڈی جی خان ڈویژن و ڈپٹی کمشنر راجن پور سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی قبضے، ناجائز تجاوزات مافیا کیخلاف

فوری فیصلہ کن آپریشن کرنے و ٹریفک پولیس کی مبینہ نااہلی کا نوٹس لینے و بھاری گاڑیوں کا داخلہ اندرون شہر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ درپیش سنگین مسائل سے نجات مل سکے اور آمدورفت میں آسانی کیساتھ قانون کی عملداری بھی قائم ہو۔

About The Author