اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیس چھپانے کی بات غلط ہے۔ اب تک کرونا کے200سے زائد مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ کرونا سے متاثرہ پانچوں مریض ریکوری کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاوَ کےلیے صوبائی اور وفاقی سطح پر مل کر کام کررہے ہیں۔باہر سے آنے والے افراد کی اسکریننگ پر زور دیا ہے۔عوام کو بلاضرورت پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں اسکول بند نہیں کررہے۔ اس معاملے پر صوبائی حکومتیں خودمختار ہیں،فیصلے کرسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی صورتحال کےلیے تیار رہنا چاہیے۔ سب سے خطرناک یہ ہے کہ عوام بلاضرورت خوف میں مبتلا ہوں۔ پاکستان میں بہت سے لوگوں کو نزلہ زکام ہوتا ہے۔ہرنزلہ زکام کو کرونا وائرس نہیں سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ چین میں مقیم طلبہ کو چینی حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات میسر ہیں۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے بچاوَ کےلیے جامع پروگرام لارہے ہیں،معاون خصوصی صحت ظفرمرزا
اے وی پڑھو
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ