نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خورشیدشاہ کی ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست نمٹادی

نیب کورٹ نے 17 دسمبر کو ریفرنس دائر نہ ہونے کی صورت میں سید خورشید شاہ کو  ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا

سندھ ہائی کورٹ نے رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم کالعدم قرار دے دیا ۔  ضمانت کے خلاف نیب کی درخواست نمٹا دی،

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے خورشید شاہ کی رہائی کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت کی  ۔ خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے بتایا کہ خورشید شاہ کی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کررکھی ہے اب تک نیب ملزم پر الزام ثابت نہیں کر سکی  ۔ عدالت نے خورشید شاہ کو پچاس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عیوض دی گئی ضمانت کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا اور نیب کی درخواست نمٹا دی

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما کو سکھر کی احتساب عدالت نے 17 دسمبر کو سماعت کے دوران ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن ان کو رہائی نصیب نہ ہوسکی اور نیب نے ان کی ضمانت پر رہائی کے حکم کو سندھ ہائی کورٹ کراچی میں چیلنج کیا اور اس کے خلاف درخواست دائر کی تھی جسے سندھ ہائی کورٹ کراچی نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کو شفٹ کردیا تھا جس پر آج عدالت عالیہ نے فیصلہ سنا دیا پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر کی این آئی سی وی ڈی اسپتال میں زیر علاج ہے

About The Author