دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ بننے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کردی

تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر۔ کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ بننے پر نااہل قرار دینے کی استدعا کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گلشن اقبال انسداد تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی۔

وہ الہ دین پارک سے متصل اراضی پر قائم غیرقانونی عمار ت کو گرانے کی کارروائی کے دوران وہاں کرسی ڈال کر بیٹھ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ دکھایا جائے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس طرح فردوس شمیم نقوی کے عدالتی کارروائی میں مداخلت کے مرتکب ہوئے۔

اس لئے انہیں عوامی عہدے کے لیے مستقل نااہل قرار دیتے ہوئے کام سے روکا جائے۔ ان کا نام ای سی ایل میں بھی ڈالا جائے۔

About The Author