بلوچستان اسمبلی نے ایران میں کرونا واِیرس پیھلنے پر تشویش کا اظہا ر کیا ہے اور وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں کرونا وایرس کو پھیلنے سے روکنے لیے فوری اقدامات کرے –
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کے شروع میں اپوزیشن جماعت کے رکن ثناء بلوچ اور صوبائی وزیر تعیلم سردار یار محمد رند نے ایران میں کرونا وائرس کی تصدیق سے متعلق تحریک التواء پیش کی
اور کہا کہ اجلاس کی معمول کی کاروائی روک کر کرونا وائرس کو زیر بحث لایا جائے جس پر ممبران نے تحریک کے ساتھ متفق ھو کر کرونا وائرس کو زیر بحث لانے پر متفق ھوگئے ٫
تحریک التواء پربحث کرتے ہوے بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن ثناء بلوچ نے کہ اطلاعات ملی ہے کہ پنجگور میں کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں ہمیں اگاہ کیا جائے کہ
مرض سے نمٹنے کے لے صوبائ حکومت کی جانب سے کیا تیاری کی گئی ہے ہمسایہ ملک ایران کو who نے وائرس کے خلاف ایمرجنسی نافذ کردی تھی کرونا کے ساتھ بیس پرسنٹ نہیں لگا
اس لے حکومتی حکمران اس مسلے کو سننا نہیں چائے رات کو سول ہسپیتال گیا وہاں کے لیباٹری کے مشین خراب پڑے ہیں
اس موقع پر صوباَ ئ وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر سیاست اور پوائنٹ اسکورننگ نہیں کرنی چاہیے
حکومت کے کورونا کے حوالے سے اقدامات ناکافی ہے سیکرٹری صحت بلوچستان میں پہلی مرتبہ بلوچستان میں آئے ہیں پورے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کی جائے
وزیراعلی بلوچستان فوری طور پر وزیرصحت بھی تعینات کرے حکومت پوری طرح سے کورونا وائرس پر توجہ دے کرونا وائرس بلوچستان میں ایسی تباہی مچائے گا
جس کی کوئی مثال نہیں ملے گی ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد لائی جائے۔
وزیراعلی کے مشیر براے اقلتی امور دنیش کمار کا کہناتھا کہ بلوچستان کی حکومت و اپوزیشن مل بیٹھ کر کرونا وائرس کا خاتمہ کرنے پر غور کریں گے
اس طرح کے ایشوز کو مل جل کر یں گے کیونکہ یہ پورے صوبے کا مسلہ ہے ایک فرد واحد کا نہیں –
صوبائ وزیر اسد بلوچ نے تحریک التوا پر بحث میں حصہ لیتے ہوے کہا کہ
وزیر اعظم کو ایران و افغانستان کے بارڈرز کا دورہ کرنا چائے
وزیر اعظم کو پھنس و گائے تقسیم کرنے بجائے بلوچستان دورہ کرنا چائے بلوچستان کی ایسی پوزیشن نہیں ہے کہ وہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرسکیں
بلوچستان کے وزیر زراعت زمرک خان اچکزَئ نے کہا کہ
بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے –
حزب اختلاف کے رکن ملک نصیر شاہوانی کا کہنا تھا کہ
چائنہ سے رابطہ کرکے فوری طور پر کورونا وائرس سے بچاو کے لے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائے بولان میڈیکل اور سول ھسپتال کے علاج سے کورونا وائرس سے نہیں بچ سکتے ہمارے ہان ملیریا کے ٹیسٹ کے مشین نہیں ہے تو کورونا کی تو دور کی بات
بلوچستان میں نوے پرسنٹ لوگوں کو صحت کے سہولیات میسر نہیں ہے حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لے اقدامات کررئے ہے کورونا وائرس چائنہ ختم نہ کرسکی تو بلوچستان حکومت کیسی ختم کرسکتے ہم آج تک پولیو کو ختم نہ کرسکے کورونا تو دور کی بات۔
بحث سمٹتے ہوے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہا کہ
کورونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہم کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے بڑے بڑے دعوی نہیں کرنا چاہتے حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے سنجیدہ ہے اور سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کررئے ہیں یقین دلاتا ھوں کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کریں گے
بعد میں ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل نے
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 27 فروری بروز جمعرات صبح 11 بجے تک ملتوی۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ