وزیراعلی سندھ اور سی پیک اتھارٹی کی ملاقات میں تھر سے چھورتک ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ۔ سندھ کے دیگر منصوبے بھی سی پیک میں شامل کرنے پر اتفاق۔
کے پی ٹی پر لوڈ کم کرنے کے لئے سمندر پر پل بنانے پر بھی غور ہوا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔
اس دوران تھر سے چھورتک ایک سو پانچ کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک بچھانے کا فیصلہ ہوا۔یہ ٹریک تھر سے پورٹ قاسم تک جائے گا۔
سربراہ سی پیک کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر منصوبے بھی سی پیک میں شامل کیا جائے گا۔ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران ی پیک کے تمام منصوبے شروع کرنےپر فیصلے ہوجائیں گے۔
سکھر حیدرآباد سڑک بھی پبلک پرائیوٹ موڈ پر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ملاقات میں کے پی ٹی کے لوڈ کو کم کرنے کے لئے سمندر کے اوپر پل بناکر اسے مین روڈ سے ملانے پر بھی غور ہوا۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کا فیصلہ جو پورٹ سے گڈز ٹرانسپورٹ کیلئے ایک بہترین راستہ ہوگا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ
ان کے حساب سے کیٹی بندر بنانا بھی ایک بہترین فیصلہ ہوگا۔اس کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جاچکی ہیں۔
اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کے سی آر کے رائٹ وے سے تجاوزات ہٹا رہے ہیں۔ لیکن کسی کو بے گھر کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔
صوبائی کابینہ کا فیصلہ ہے کہ متبادل انتظام نہ ہونے تک کسی کو بےگھر نہ کیا جائے۔ تھر کے کوئلے کے خریدار پورٹ قاسم میں موجود ہیں۔
اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے ، تھر میں کول ٹو گیس ٹو یوریا پروجیکٹ کو آگے بڑھانے، چائنہ دھابیجی اسپیشل اکناک زون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،