اسلام آباد: ملکی ابتر معاشی صورتحال اور ٹیکس اہداف میں کمی کی وجہ سے عالمی مالیاتی اداروں آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک نے مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو واشنگٹن طلب کرلیاہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ 17 سے 18 اکتوبر تک واشنگٹن جائیں گے۔سیکرٹری اکنامک افئیر ڈویژن اور وزارت خزانہ کے اعلی حکام بھی مشیر خزانہ کیساتھ ہونگے۔
ذرائع کے مطابقگورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کے بھی مشیر خزانہ کیساتھ واشنگٹن جانے کا امکان ہے،مشیر خزانہ واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے ۔
ورلڈ بینک کیساتھ پاکستان میں کم شرح سود پر مختلف منصوبے شروع کرنے پر بات چیت ہوگی ،ورلڈ بینک توانائی کے منصوبوں میں پاکستان کی معاونت کریگا ۔
ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف حکام پاکستان کو ٹیکس اہداف حاصل کرنے کیلئے مزید ہدایات بھی جاری کریگا،ٹیکس اہداف میں کمی پر پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کی نئی قسط کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں ۔
اسٹیٹ بینک حکام ایکسچینج ریٹ اور روپے کی قدر اور اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بارے آئی ایم ایف کے اعلی حکام کو آگاہ کریں گے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ