نومبر 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

17فروری2020:آج ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تجزیے اور تبصرے

”تبدیلی“کے دور میں ضلع بھر کے چہیتے ضلعی زکوٰاة ممبران خفیہ طور پر منتخب کرلیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان:”تبدیلی“کے دور میں ضلع بھر کے ضلعی زکوٰاة ممبران بھی خفیہ طور پر منتخب کرلیے گئے ،قبل ازیں ضلعی چیئرمین زکوٰاةو عشر کا تقرر بھی سیاسی بنیادوں پر ہی کرنے کی روایت چلی آرہی ہے جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے،

ضلعی زکوٰة ممبران کے انتخاب میں طریقہ کار کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے چہیتوں سے نام لیکر ضلعی ممبران منتخب کرلیے گئے ،چناو¿ سے قبل اعلانات کے ذریعہ عوام الناس کو آگاہی دینا اور بعد ازاںممبران کمیٹیوں کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جاتا ہے ،

حکومت نے بھی اپنے کارکنوں کو نوازنے کیلئے بغیر کسی اطلاع کے نئے ضلعی ممبران کی نامزدگی کرکے آمریت کی یاد تازہ کردی،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر کی سیاسی باگ ڈور پاکستان تحریک انصاف کے ہاتھ میں آنے کے بعد جہاں کئی ایسے فیصلے کئے گئے جنہیں عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا

وہیں اب ضلع بھر کے غرباء اور مستحقین میں فنڈز کی تقسیم کیلئے قائم کردہ ضلعی زکوٰة و عشر کمیٹی کے زیر نگرانی تمام ضلع بھر کے ضلعی زکوٰة کمیٹی ممبران کا انتخاب بھی سیاست کی نظر کردیا گیا

قبل ازیں ان کمیٹیوں کے قیام کیلئے باقاعدہ اعلانات کروائے جاتے تھے اور بعد ازاں اجلاس منعقد کرکے چیئرمین زکوٰة کمیٹی اور ضلعی ممبران کا انتخاب عمل میں لایا جاتا تھا لیکن اس بار تبدیلی حکومت نے خفیہ طور پر ہی ان ضلعی ممبران کو منتخب کردیا ہے ،

صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دو خواتین سمیت 09 ضلعی ممبران منتخب کرکے ان کے ناموں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔

مبینہ ذرائع کے مطابق ضلعی ممبران کے نام وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کی سفارش پر طے کیے گئے اور بعدازاں ان ناموں کی فہرست صوبائی زکوة وعشر کونسل کو بھجوائی گئی جس نے ان ناموں کی باقاعدہ طور پر منظوری دے دی ہے ،

اس انتخاب سے جہاں مستحقین زکوٰةکیساتھ زیادتی کا اندیشہ ہے وہیں من پسند افراد کو زکوٰة دے کر یہ کار خیر سرانجام دیا جاسکتا ہے

ضلع کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف کے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے سوال کیا ہے کہ کیا یہ کمیٹیاں ہمیشہ صاحبان اقتدار کی مرہون منت ہی رہیں گی یا انہیں آزادانہ طور پر تشکیل دے کر حقیقی مستحقین تک بھی ان کا حق پہنچانے کی سعی کی جائے گی ،

یاد رہے کہ ماضی میں بھی ضلعی چیئرمین زکوٰةکا تقرر ہمیشہ سیاسی بنیادوں پر ہی کیا جاتا ہے جس کی روایت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، ضلع بھر کے عوام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عمیر خان سے اس سلسلہ میں کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
چوں کو قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میںضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود اور ڈی سی ڈیرہ عمیر خان کی زیر نگرانی میں بچوں کو اپنے ہاتھ سے قطرے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کیااوراس سلسلہ میں مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ضلع بھر میں پولیو مہم کے سلسلے میں موثر نگرانی اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سخت ترین سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ۔ شہر کے داخلی وخارجی اور مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کر کے سخت چیکنگ کا عمل شروع ہے ۔

ضلع کے حساس مقامات پر پولیس کمانڈوز اور سفیدپارچات میں پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہیں ہیں ۔ کوئیک ریسپانس فورس اور ریپڈ ریسپانس فورس کے جوانوں کی کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے موبائل گشت جاری ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ براہ راست ضلع کی نگرانی کر رہے ہیں انھوں نے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کو پولیو کی ٹیموں کی فول پروف سیکیورٹی ،پولیو ورکرز اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور دوستانہ ماحول استوار رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں ۔

بدوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ تمام پولیس جوان اپنی ڈیوٹی انتہائی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔
٭٭٭
دس سالہ بچہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر کچلا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود فتح موڑ کے قریب روڈ کراس کرتے ہوئے دس سالہ بچہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر کچلا گیا ،بچہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ،

لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے سپرد کردی گئی ،پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ فتح موڑ کا رہائشی دس سالہ بچہ ناصر ولد بیت اللہ قوم محسود اپنے گھر کے قریب روڈ کراس کررہا تھا کہ اس دوران وہ اچانک گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر کچلا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ،

متوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ،پولیس نے متوفی بچے کے والد کی رپورٹ پر ٹریکٹر ڈرائیو رکے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
رقم کے لین دین کے تنازع پر کباڑی دکاندار وں کا آہنی سریوں ،ٹی آئرن اور اینٹوں کا آذادانہ استعمال

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ کینٹ کی حدود دین پور روڈ پر رقم کے لین دین کے تنازع پر کباڑی دکاندار آپس میں لڑپڑے ،دونوں جانب آہنی سریوں ،ٹی آئرن اور اینٹوں کا آذادانہ استعمال کیاگیا ،دونوں جانب کے پانچ افراد شدید زخمی ہوکر ہسپتال منتقل گئے ،

پولیس نے دونوں جانب کے اٹھارہ افراد کے خلاف الگ الگ رپورٹس درج کرلیں،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود دین پور روڈ پر رقم کے لین دین کے تنازع پر کباڑی دکاندار آپس میں دست وگریبان ہوکر گتھم گتھا ہوگئے اور دونوں جانب لاتوں مکوں ،آہنی سریوں ،ٹی آئرن اور اینٹوں کا بے دریخ استعمال کیاگیا

جس کے نتیجے میں ایک جانب حنیف ولد محمد افضل سکنہ آڑہ اور اس کے دو بیٹے محمد تنویر اور محمد عمیر جبکہ دوسری جانب جاوید ولد امام بخش سکنہ آڑہ اور اس کا کزن عدنان شہزاد شدید زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ،

پولیس نے ایک جانب شاہ جہان ،جاوید،اللہ بخش ،ارشاد ،سلیمان ،مجاہد اقوام تلوکر ساکنان آڑہ سمیت سولہ افراد جبکہ دوسری جانب حنیف اور اس کے بیٹے تنویر کے خلاف الگ الگ رپورٹس درج کرلی ہیں ۔

وجہ عداوت رقم کے لین دین پر تنازع بیان کیا گیا ۔
٭٭٭
زاہد محب اللہ چغتائی ایڈووکیٹ کی والدہ کی نماز جنازہ وینسم کالج ڈیرہ کے سبزہ زار میں ادا کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)جماعت اسلامی ڈیرہ کے سابق ضلعی امیر زاہد محب اللہ چغتائی ایڈووکیٹ کی والدہ کی نماز جنازہ وینسم کالج ڈیرہ کے سبزہ زار میں ادا کردی گئی ،

ان کی نماز جنازہ جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر و سابق سینٹر پروفیسر ابراہیم نے پڑھائی ،اس موقع پر جماعت اسلامی ڈیرہ کے ضلعی امیر سلیم اللہ ارشد ،جماعت اسلامی ضلع بھکر کے امیر ڈاکٹر نثار احمد حماد رضا ہاشمی ،سابق ڈائریکٹر پی آئی ڈی قاضی فصل احمد ،

سنیئر صحافی سہیل احمد اعظمی ،ڈیرہ پریس کلب کے صدر محمد یٰسین قریشی ،ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے صدر اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ کے علاوہ وکلاء،ڈاکٹرز ،سیاسی ،مذہبی اور سماجی شخصیات ،ان کے دوست احباب اور عزیزواقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،

شرکاءنے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعاکی ۔بعدازاں مرحومہ کو آشکبار آنکھوں کے ساتھ قبرستان اہل اسلام میں سپرد خاک کردیا گیا۔
٭٭٭
ملزمان نے قاتلانہ حملہ کرکے بچے سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)دکان کے تنازع پر ملزمان نے قاتلانہ حملہ کرکے بچے سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا ،سات افراد کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کی حدود میں واقع گاﺅں رکنو میں دوکان کے تنازع پر ملزمان نے ڈنڈوں، اسلحہ اور کلہاڑیوں کے وار سے شاہ فیصل محسود ، 13سالہ ضیاءالرحمن محسود اور جمشید حسین ولد امان اللہ ساکنائے رکنو پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا او رموقع سے فرار ہوگئے ۔

تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن پولیس نے زخمی شاہ فیصل کی کی رپورٹ پر جہانزیب، معاذ، عرفان سمیت 7افراد کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
٭٭٭
رشتہ دینے سے انکار پر اٹھارہ سالہ منکوحہ لڑکی کو زبردستی اغواءکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رشتہ دینے سے انکار پر اٹھارہ سالہ منکوحہ لڑکی کو زبردستی اغواءکرلیاگیا ، پولیس نے باپ کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ،

پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ وانڈہ خان میر کے رہائشی 63جعفر خان ولد عیسیٰ خان جٹ نے تھانہ کلاچی میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سورہا تھا کہ اس دوران رات کے وقت مسلح ملزمان انعام اللہ ولد جان محمد، عبدالرحمن ولد شاہ گلزم سکنائے گلوٹی اور میرزمان ولد میرزک سکنہ خانی کورونہ

ہمارے مکان میں زبردستی داخل ہوگئے اور فائرنگ کرتے ہوئے میری بیٹی 18سالہ بیٹی الف بی بی منکوحہ نعمان کو زبردستی اٹھاکر اپنے ساتھ اغواءکرکے لے گئے ہیں ۔

لڑکی کے باپ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم انعام اللہ نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا لیکن اسے رشتے دینے سے انکارکیا تھا ۔ پولیس نے تینوں افراد کے خلاف اغوائیگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
ڈاکٹر ولید انجم کی شادی ڈاکٹر ہمنا اسراکے ساتھ طے پاگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ممتاز معالج ڈاکٹر انجم پرویز کے بیٹے ڈاکٹر ولید انجم کی شادی ڈاکٹر ہمنا اسراکے ساتھ طے پاگئی ہے ،

ان کے دعوت ولیمہ کے موقع پر مولانالطیف الرحمٰن،ڈاکٹر، اعلی سول وفوجی حکام ، ممبران اسمبلی ،معززین علاقہ ،دوست احباب اور رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر شیر افضل خان سدوزئی ،نجم تنویر ،طارق پرویز سدوزئی ،ساجد جاوید سدوزئی ،شاہد سلیم پپو

،طاہر سلیم ،لطیف الرحمٰن نے انہیں مبارکباد پیش کی اور دلی نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔
٭٭٭
کریانہ سٹور میں آگ لگ گئی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کڑی خیسور کے علاقہ سرداری والا میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے کریانہ کی دوکان میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور کے علاقہ گاﺅں سرداری والا میں حمید اللہ نامی شخص کی کریانہ کی دوکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اہل علاقہ نے اپنی مددا ٓپ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آتشزدگی سے پوری دوکان جل کر خاکستر ہوگئی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں دوکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
٭٭٭
ملک امیر معظم کی شادی بخیر وخوبی انجام پاگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت الحاج ملک امیر اعظم کے فرزند ملک امیر معظم کی شادی مقامی شادی لان میں بخیر وخوبی انجام پاگئی ۔

دعوت ولیمہ کے موقع پر شہر کے مختلف طبقہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر پی سی ڈی اے کے چیئر مین اور جرنلسٹ لطیف الرحمٰن نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات اور ان کی اذدواجی زندگی کی کامیابی کے لئے دعاکی ہے۔
٭٭٭
منظور پشتین کی رہائی کے لئے احتجاجی ریلی نکالنے کے مقدمہ میں ملوث دو افراد کی عبوری ضمانت کنفرم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان نے تھانہ درازندہ کی حدود میں پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین کی رہائی کے لئے احتجاجی جلوس نکالنے او رنعرہ بازی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزمان ڈاکٹر یونس خان شیرانی اور محمود علی شیرانی کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ،

ملزمان کی جانب سے خیال محمد شیرانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔استغاثہ کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے تھانہ درازندہ کی حدود مین ژوب درازندہ روڈ پر پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین کے رہائی کے لئے احتجاج ریلی نکالی اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر اور نعرہ بازی کی ۔

درازندہ پولیس نے ڈاکٹر یونس خان شیرانی اور محمد علی شیرانی کا براہ راست نامزد کرکے پچاس سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزمان نے عدالت سے رجوع کیا ۔

عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواست پر بحث سننے کے بعد دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
٭٭٭
موسمیاتی تبدیلی کے باعث چمگاڈر کی نسل ختم ہونے لگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) موسمیاتی تبدیلی کے باعث ڈیرہ شہر میں چمگاڈر کی نسل ختم ہونے لگی ہے،ڈیرہ شہر سمیت صوبے بھر میں چمگاڈر سمیت مختلف اقسام کے نایاب سبز پرندوں کی نسلیں ختم ہوگئی ہیں جبکہ بیشتر کی نسلیں معدوم ہونے لگیں ،

شام کے بعد چمگاڈروں کی بڑی تعداد شہر میں اڑتی ہوئی نظر آتی تھیں جو صبح تک موجود ہوتیں ،چمگاڈر کے علاوہ سبز طوطوں ،چڑیوں کی نسلیںبھی ختم ہونا شروع ہوگئی ہیں ،غیر قانونی شکار کے باعث چڑیوں کی نسلیں ختم ہورہی ہیں ،

چمگاڈر سمیت مختلف پرندوں کی نسلیں معدوم ہونے شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ سے سینکڑوں کی تعداد میں پرندے ختم ہوجائیں جس سے نہ صرف فصلوں کو نقصان ہوگا بلکہ ان کا موسمیاتی تبدیلیوں اور خوبصورتی میں اہم کردار ہے۔
٭٭٭
ڈیرہ دھپانوالہ بند روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،حکام نوٹس لیں ،جمیل احمد ترک ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکیل جمیل احمد ترک ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ڈیرہ دھپانوالہ بند روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے ، جگہ جگہ گہرے گڑھے قائم ہونے سے سڑک مکمل طور پر خستہ حال ہو چکی ہے ،

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ روزانہ سینکڑوں افراد اس روڈ پر سفر کر تے ہیں ،ڈیرہ بھکر روڈ اور دیگر علاقوں سے لنک کرتی ہے یہ سڑک عرصہ دراز سے مختلف مقامات پر ٹوٹنے سے گہرے گڑھوں میں تبدیل ہو چکی ہے۔

جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بالخصوص رات کے وقت اندھیرے میں مسافر حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں ،

انہوں نے مقامی ارکان اسمبلی سے مطالبہ کیا اس سڑک کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لے کر سٹرک کی فوری تعمیرکرا کے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔
٭٭٭
بھینسوں کو ٹیکے لگا کر دودھ کی زیادہ پیدوار حاصل کرنے سے بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بھینسوں کو ٹیکے لگا کر دودھ کی زیادہ پیدوار حاصل کرنے سے بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا،ٹیکے کی فروخت پر پابندی کے باوجود ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں اس کی کھلے عام فروخت جاری ہے ،

ٹیکوں سے بھینس کی عمر میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ خواتین میں ہارمونز کی تبدیلی اور ان کے چہروں پر ضرورت سے زائد بال اگ آنے کو بھی ٹیکے والے دودھ کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے ۔ڈیرہ میں ٹیکے والا دودھ ہر جگہ دستیاب ہے

جس کی روک تھام کے لئے انتظامیہ ناکام ہوچکی ہے او رپابندی کے باوجود اس کی فروخت جاری ہے ،ماہرین کے مطابق ٹیکے لگنے سے جانور ان کے عادی ہوجاتے ہیں اور اس سے جانوروں میں بھی بیماریاں بڑھنے لگتی ہیں ۔
٭٭٭
سردی کی شدت میں کمی آنے کے باوجود سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سردی کی شدت میں کمی آنے کے باوجود ڈیرہ شہر او رمضافاتی علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہری عاجز آگئے ہیں

اور ناشتہ اور کھانا تیار کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتاہے ،گیس نہ ہونے کے باعث شہری ایل پی جی کے استعمال اور لکڑیا ں جلانے پر مجبور ہوگئے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس اور حکومت نے گیس دوسو فیصد مہنگی کردی ہے

لیکن سردی کی شدت میں کمی کے باوجود سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس نے لوگوں کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ۔بھاری بلز جمع کرانے کے باوجود سوئی گیس کا کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

شہریوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر محکمہ سوئی گیس نے پریشر اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں کیا تو وہ سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے اور تمام تر ذمہ داری سوئی گیس کے حکام پر عائد ہوگی ۔
٭٭٭
کرونا وائر س پھیلنے کے اثرات موبائل فونز کی قیمتوں پر بھی پڑ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)چین میںکرونا وائر س پھیلنے کے اثرات موبائل فونز کی قیمتوں پر بھی پڑ گئے ، اور مارکیٹوں میں موبائل کے نرخ بڑھ چکے ہیں ،

موبائل ڈیلز اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ چین مین کرونا وائرس پھیلنے کے بعد دیگر اشیاءکے ساتھ ساتھ موبائل کے درآمد بند ہیں

جس سے مقامی مارکیٹوں میں موبائل فونز کے نرخ بڑھ چکے ہیں ،موبائل ڈیلرز اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ چین یں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد دیگر اشیاءکے ساتھ ساتھ موبائل فونز کی درآمد بند ہے

جس سے مقامی مارکیٹوں میں بھی موبائل فونز کی قیمتوں میں دوہزار سے پانچ ہزار تک فی موبائل فون اضافہ ہوچکاہے ،انہوںنے کہا کہ کئی دنوں سے کرونا وائرس پھیلنے کے بعد چین سے موبائل پاکستان درآمد نہیں ہورہے

جبکہ تمام مارکیٹوں میں موبائل فونز کم پڑ گئے ،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف موبائل فونز پر ٹیکسز بڑھائے جاچکے ہیں تو دوسری جانب اس کی درآمد بند ہونے سے موبائل کے نرخ بڑھ گئے ہیں ،
٭٭٭
پھل فروشوں کی دکانوں پر اسٹرابری سجنا شروع ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں موسم تبدیل ہوتے ہی پھل فروشوں کی دکانوں پر اسٹرابری سجنا شروع ہوگئے ہیں

جو اپنے خوشنما رنگت اور ذائقہ سے گاہکوں کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں ،

ملک بھر کی طرح اسٹرابری کا استعمال خیبر پختونخوا میں بھی بڑے پیمانے پر کیا جاتاہے

جبکہ اسٹرابری کو شہری جوس ،ملک شیک سمیت خوراک کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں ،

اسٹرابری مختلف امراض میں بھی مفید ہے اس لئے مریضوں کی بڑی تعداد بھی اسٹرابری استعمال کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں ۔
٭٭٭
ٹک ٹاک کی وجہ سے معاشرے میں قابل تشویش بے حیائی پھیل رہی ہے،پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ممتاز قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ٹک ٹاک کی وجہ سے معاشرے میں بے حیائی پھیل رہی ہے او رنوجوان اس ناسور میں پھنسے ہوئے ہیں جو قابل تشویش ہے

جبکہ اس حوالے سے حکومت کوئی اقدامات نہیں اٹھارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پر پابندی نہ لگانا معاشرے کو مزید بے حیائی کے دلدل میں گھسیٹنے کے مترادف ہے ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے تاکہ اس ناسور سے چھٹکارہ مل سکے اور ٹک ٹاک ایونٹس کو این او سی دینا بند کیا جائے ،

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کو مکمل بند کرنے سمیت ٹک ٹاک ایونٹس پر پابندی عائد کی جائے تاکہ معاشرے کو بے حیائی سے بچایا جاسکے ۔
٭٭٭
بجلی فیڈرز پر اوولوڈنگ کے باعث لوڈشیڈنگ ، ٹرپنگ اور بجلی کی کم وولٹیج معمول بن گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ کے مختلف علاقوں میں بجلی فیڈرز پر اوولوڈنگ کے باعث ناروا لوڈشیڈنگ ، ٹرپنگ اور بجلی کی کم وولٹیج معمول بن گیا ہے جس کے باعث ڈیرہ کے شہریوںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،

اہلیان علاقہ نے بجلی کی نا روز لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے خلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے ۔انہوںنے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ شہر سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،

جبکہ بعض علاقوں میںآٹھ سے بارہ تک اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول بنایاگیاہے لیکن ہر گھنٹہ میں دس سے پندرہ منٹ کے لئے ٹرپنگ کے باعث بجلی منقطع ہوجاتی ہے ،شہر کے مختلف علاقوں میں ہر گھنٹہ بعد ایک گھنٹہ کے لئے بجلی منقطع کردی جاتی ہے ،

ان کا کہناتھا کہ مریالی فیڈر کی بجلی دن گیارہ بجے سہ پہر تین بجے تک مسلسل چارگھنٹے روزانہ منقطع کر نا معمول بن چکا ہے ۔ ہے۔،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ دس گھنٹے تک اعلانیہ لوڈشیدنگ کے باوجود فیڈرز پر ٹرپنگ کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ہر گھنٹہ میں دس سے بیس منت بجلی نہیں ہوتی

جبکہ ہر ایک گھنٹہ میں صر ف چالیس منٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے ،کم وولٹیج اور ٹرپنگ کے باعث روزانہ کی بنیاد پر الیکٹرانکس اشیاءجل کر ناکارہ ہوجاتی ہیں ،لہذا متعلقہ حکام مسئلہ کا نوٹس لے کر جلد از جلد علاقہ مکینوں کی اس پریشانی کو دور کریں ،
٭٭٭
ساڑھے چار کروڑ افراد سردرد کے مرض میں مبتلا ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ملک بھر میں ساڑھے چار کروڑ افراد سردرد کے مرض میں مبتلا ہیں جدید تحقیق کے مطابق سردرد (میگرین ) کی شکایات کی بنیادی وجوہات میں نااہل اور نالائق افراد کو پروفیشنز پر حاوی ہونا ہے ،

پاکستان نیورو سائنسز کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب افراد سرکے درد میں مبتلا ہیں ،خیبر پختونخوا میں اسی لاکھ افراد اس مرض کا شکار ہیں ،سردرد وہ واحد مرض ہے جس کا کوئی پیمانہ نہیں جس سے اس کو جانچا یا کنٹرول کیا جاسکتاہو ،

تاہم معالجین کی ہدایات ہے کہ فیملی فیزیشن سے مشورے کے بعد ماہر نیورو سائنسز سے رجوع کیا جائے اور ایسے تمام افراد کو نظر انداز نہ کیا جائے جو جھوٹے اور من گھڑت اندازوں پر معاشرے میں بے راہ روی کا باعث بن رہے ہیں ،
٭٭٭
ہزار سے زائد قیدیوںکی عدالتوں تک رسائی نہ ہونے کا انکشاف

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)28 ہزار 800 قیدیوں کی عدالتوں تک رسائی نہ ہونے کا انکشاف ،ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر کی جیلوں میں قید 28 ہزار 800 قیدیوں کو عدالتوں تک رسائی حاصل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،

خیبر پختونخوا میں 29 فیصد،سندھ میں 30 فیصد ،بلوچستان میں 41 فیصد اور پنجاب میں 45 فیصد قیدیوں کے مقدمات کسی بھی عدالت میں زیر سماعت نہیں ہیں ،سرکاری دستاویزات کے مطابق اس وقت ملک بھر کی جیلوں میں 73 ہزار 661 قیدی ہیں

جن میں سے صرف44 ہزار 853 قیدیوں پر مقدمات مختلف عدالتوں میں چل رہے ہیں جو مجموعی قیدیوں کی تعداد کا تقریباً60 فیصد بنتاہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کی جیلوں میں 9 ہزار 900 قیدی قید ہیں جن میں سے 7 ہزار 67 قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ 2883 ایسے قیدی ہیں جن کے کسی بھی عدالت میں مقدمات زیر سماعت نہیں ،
٭٭٭
سٹیزن پورٹل پر ممبرز کی تعداد 14 لاکھ 76 ہزار سے متجاوز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سٹیزن پورٹل پر ممبرز کی تعداد 14 لاکھ 76 ہزار سے متجاوز ،سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ ممبرز کی تعداد 14 لاکھ 76 ہزار 486 ہوگئی ہے ،

مجموعی طور پر درج کی جانے والی 17 لاکھ 80 ہزار 844 شکایات میں سے 16 لاکھ 26 ہزار 954 کا ازالہ کردیاگیا ہے ،رجسٹرڈ ممبران کی تعداد خیبر پختونخوا میں تین لاکھ 21 ہزار 930 ہے،

خیبر پختونخوا سے 2 لاکھ 15 ہزار مختلف صوبائی محکموں اور وفاقی محکموں کے خلاف شکایات درج کی گئیں

جن میں 2 لاکھ تین ہزار184 شکایات کا ازالہ کردیاگیا ہے ،خیبر پختونخوا سٹیزن پورٹل سے متعلق 4 ہزار 449 شکایات کا اندراج کیاگیا
٭٭٭
پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس دوبارہ عائد کرنے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کاروبار کے لئے استعمال ہونے والے پانچ مرلہ گھروں پر ٹیکس دوبارہ عائد کرنے اور انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں ،

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں گھروں کے اندر قائم ہونے والے پرائیویٹ سکولوں ،ہسپتالوں ،کلینکس ،دفاتر ،کارخانوں وغیرہ کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی گئی ہیں ،

پانچ مرلے تک ٹیکس معاف کرنے کے اعلان کے بعد پانچ مرلے سے کم مکانات کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے دیئے ہیں جس کے باعث محکمہ ایکسائز کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ پانچ مرلے سے زائد گھروں سے صرف پراپرٹی ٹیکس وصول کیا جاتاہے

جبکہ کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال ہونے والے گھروں کے مالکان کرایوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔
٭٭٭
سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت دینے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز))ملک بھر میں سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت دینے کیلئے وزیر اعظم نے کابینہ سے منظوری لینے کا فیصلہ کیا ہے،

سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے باعث اکثر نوجوان اوور ایج ہوجاتے ہیں جسکی وجہ سے حکومت نے 5 سال کی رعایت دینے کا فیصلہ کیا۔

About The Author