نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

16فروری2020:آج ضلع ڈیرہ غازی خان میں کیا ہوا؟

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں۔تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان :

تھانہ گدائی کی حدود مصروف ترین روڈ ملتان روڈ پر کالج کے سامنے گزشتہ رات چار دکانوں کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کالج کے سامنے خیابان سرور ملتان روڈ پر چوروں نے دو ہیر سیلون،ایک درزی اور ایک میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری کر لیامتاثرہ دکانداروں کے مطابق

پولیس تھانہ گدائی نے ابھی تک کوء مقدمہ درج نہ کیا ہے۔ ہمارے لاکھوں روپے کے یو پی ایس، بیٹریز، نقدی،قیمتی اشیاء،

سلاء مشینیں چوری کر لی گء ہیں۔ ہم غریب مزدور لوگ ہیں ڈی پی او ڈیرہ سے اپیل ہے کہ ہماری چوریاں برآمد کی جایئں اور نامعلوم چوروں کو گرفتار کیا جائے، تاجروں میں شدید خوف و حراس پایا جا رہا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈی پی او اسد سرفراز نے پولیس کو حضرت سخی سرور احمد سلطان ؒ کے عرس کی آمد پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ عرس حضرت سخی سرور پر آنے والے زائرین کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے خفیہ کیمرے اور واک تھرو گیٹ بھی نصب کئے جائیں گے۔عرس دربار حضرت سلطان سخی سرور ؒ کے دوران تخریب کاروں،شرپسند عناصر اور دہشت گردوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی

ڈی پی او اسد سرفراز نے انچارج سیکورٹی کو ہدایت کی کہ عرس حضرت سخی سرور پر آنے والے زائرین کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں جبکہ دربار کے اندر داخل ہونے والے زائرین کی جامعہ تلاشی اور میٹل ڈیٹیکٹرچیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹ سے گزارا جائے

انہوں نے ایس ایچ او تھانہ سخی سرور کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص بغیر تلاشی اندر داخل نہ ہو عورتوں کی تلاشی کیلئے علیحدہ سے لیڈیز پولیس تعینات کرتے ہوئے تلاشی کو یقینی بنایا جائے

ڈی پی او نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زائرین کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سخت چیکنگ کے بعد ہی شخص کو اندر داخل ہونے دیا جائے زائرین کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ امن وامان کی صورتحال ہرحال میں برقرار رکھی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس آفیسران دوران عرس سخی سرور اپنے فرائض نیک نیتی،

بہادری اور عبادت سمجھ کر کریں مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔تلاشی اور چیکنگ کو یقینی بنانے کے بعد شخص کو دربار کے اندر داخل ہونے دیں اور لاوارث بیگ یا گاڑی کے متعلق فوری اطلاع 15 پر کریں۔


ڈیرہ غازیخان :

چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی و ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازیخان سردار احمد علی دریشک نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونے دی جائے گی

عوام منصوبوں پر نظر رکھیں اور خامیوں کی فوری طو رپر نشاندہی کی جائے انہوں نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کر دوران کہی انہوں نے کہا کہ ترقی کا دور شروع ہوگیا ہے ترک صدر طیب اردوان نے اپنی دوستی کا حق ادا کردیا ہے

ترکی کے ساتھ ہونے والے تاریخی معاہدے ثابت ہونگے اور لازوال دوستی کی مثال بنیں ہے انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر آئے ہوئے شہریوں او رحلقہ کے لوگوں کے مسائل سنے تحریری و زبانی درخواستوں پرہدایات جاری کیں

سردار احمد علی دریشک نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا فوکس ہے کہ ڈیرہ غازیخان سمیت صوبہ میں صفائی اور شجرکاری کو بہتر کیا جائے اور اس کیلئے عوام کوبھی تعاون کرنا ہو گا.


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان پولیس کی بھر پور کاروائی، صوبہ بلوچستان سے پنجاب میں کی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی،ملزمان چرس سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارڈی پی او ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ نے کاروائی عمل لاتے ہوئے لورالائی سے لائی گئی منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دیاور منشیات سمگلر محمد عقیل اور محمد طارق کو گرفتار کر لیا

پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ کو مخبر نے اطلاع دی کہ لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کے لئے لائی جارہی ہے

جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 17 کلو چرس برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ چھٹہ رانا محمد اقبال نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں اور ان کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیح ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

زلیخا نامی عورت پر تشدد اور زبر دستی بدکاری پر مجبور کرنے والوں کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج پولیس تھانہ سٹی نے متاثرہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کر دیا

ترجمان پولیس کے مطابق خاتون زلیخا نے الزام عائد کیا کہ ملزمان امر اور علی مجھ پر تشدد اور زبردستی بدکاری پر مجبور کرتے ہیں

پولیس تھانہ سٹی نے فی الفور ایکشن کر تے ہو ئے زلیخا بی بی کا میڈیکل کرا کر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ

خاتون زلیخا کا کمسن بیٹا ابو سفیان کو برآمد کر کے حوالے کر دیا

ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496A، 471A اور 471B کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازی خان میں چڑیا گھر میں چھٹی انجوائے کرنے کے لے بچوں نے پرندوں اور جانوروں کے ساتھ خوب موج مستیاں کی تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں اتوار کے روز چھٹی کے دوران چڑیا گھر میں اپنی فیملی کے ساتھ مل کر انجوائے کرتے رہے

کبھی بندروں کے ساتھ تو کبھی موزوں کے ساتھ خوب موج مستیاں اور چھیڑ خانی کرتے رہے اور کھانے کے سٹالوں پر اپنی من پسند کی چیزوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے رہے ہیں

چڑیا گھر کے اندر صفائی ستھرائی کے خاصہ بندو بست سے شہری کافی حد تک مطمئن نظر آئے ہیں شہریوں نے کمشنر ڈیرہ نسیم صادق، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ

اگر اس طرح کا ماحول فراہم کیا گیا تو ہر شہری اپنی فیملی کو لیکر چڑیا گھر میں با عزت گھوم سکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان :

رکن صوبائی اسمبلی ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شاہینہ نجیب نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو مساوی حقوق دیئے ہیں حقوق نسواں کے دفاع کیلئے آگاہی ضروری ہے

خواتین اپنے کردار و عمل سے ثابت کریں کہ وہ صلاحیتوں کے اعتبار سے مردوں سے کسی صورت کم نہیں ہیں انہوں نے یہ بات یوتھ فرنٹ پاکستان کے زیر اہتمام روزن پاکستان کے تعاون سے ساوتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیرہ غازیخان میں

نیشنل ویمن ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہو ں نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے

اس موقع پر یوتھ فرنٹ پاکستان کے صدر سید ندیم احمد نے کہا کہ یوتھ فرنٹ 1995سے معاشی و سماجی شعبوں میں کام کررہا ہے

یوتھ فرنٹ کے زیراہتمام 2003 میں جناح ہسپتال کا قیام عمل میں لایاگیا جس میں غریبوں کے علاج معالجہ کو فوکس کیا جارہاہے۔ سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی نے کہا کہ آج کی عورت زیادہ خود مختیار نہیں ہے وہ ہر پہلو میں خود اختیار ہے

اور مردوں کے برابر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ مرد و عورت گھر اور معاشرے کی بہتری میں برابر کا حصہ ڈالیں۔

ہر عورت خاص ہے چاہے وہ گھر میں یا دفتر میں کام کرتی ہو۔ فوزیہ جمیل لنڈ ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت کی تعریف اور عزت کرنا ہماری ذمہ داری ہے جو اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کر رہی ہے

اور خواتین اور اس کے آس پاس کی زندگیوں میں کامیابی لارہی ہے۔خواتین کو با اختیار بنانے کا مطلب ہے کہ خواتین کو جسمانی طور پر معاشرتی اور جذباتی طور پر با اختیار بنانا ہے۔تقریب سے لیکچرر حفصہ لغاری، ماہ نور ملک، رخاب بلوچ،،

مسزفرح ہارون، فلک ناز اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین زیادہ تر گھر میں بیٹھ کر گھر کے کام کرنے پر مجبور ہوتی ہیں پاکستان میں خواتین کو با اختیار بنانے کا راہ میں بہت سارے معاشرتی مسائل ہیں ہماری ملک کی خواتین کے لئے ضروری ہے کہ

خواتین کے خلاف تمام معاشرتی مسائل کا مقابلہ کرنے اور خواتین کو با اختیار بنانے میں بھرپور انداز میں ساتھ دیں خواتین کو مرد کے زیر تسلط معاشرے میں مضبوط اور طاقت دکھا کر خود کو با اختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

پراجیکٹ کوارڈینٹر نسرین کاظمی نے بتایا کہ جیسا کہ پاکستان کی خواتین اہم عہدوں پر رہ چکی ہیں جن میں محترمہ فاطمہ جناح۔بے نظیر بھٹو۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا:

پہلی پاکستانی خاتون سپیکر آف پاریلمنٹ۔ثمینہ بیگ:پہلی پاکستانی خاتون جنہوں نے ماؤئنٹ ایورسٹ کو سر کیا۔شرمین عبید:پہلی پاکستانی خاتون جنہوں نے آسکر ایوارڈ جیتا۔نمرہ سلیم:پہلی پاکستانی خاتون جو خلا میں گئیں۔

مریم مختیار:پاکستان کی پہلی پائلٹ خاتون جو ٹرینگ کے دوران شہید ہوئیں۔رخسانہ پروین اور صوفیہ جاوید:

پہلی پاکستان خواتین جنہوں نے ساؤتھ ایشیا گیمز میں میڈل جیتے۔زاہدہ کاظمی:ٹیکسی ڈرائیور۔شمیم اختر:ٹرک ڈرائیور۔رقیہ بیگ:

بم ڈسپوزیبل سیمینار میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا.


ڈیرہ غازیخان :

حکومت کی مثبت پالیسیوں کے نتیجہ میں معیشت میں استحکام آ رہا ہے وزیر اعظم کا سرکاری ملازمین کیلئے احساس کا بیان خوش آئند ہے حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے حکومت کو چاہیے کہ

گروپ انشورنس،یوٹیلیٹی الاونس جملہ سرکاری ملازمین کو ریلیف بنیادی تنخواہوں میں ضم کرے ریٹائر ڈ سرکاری ملازمین صوبائی و وفاقی ملازمین کو بلا امتیاز یکساں مراعات فراہم کرے۔ان خیالات کااظہار ڈویژنل صدر ایپکا سرفراز اللہ والانے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ

حکومت معیشت کے استحکام کیلئے شب و روز محنت کر رہی ہے وزیر اعظم کو جملہ سرکاری ملازمین کی مشکلات کا احساس کرنے کا بیان سرکاری ملازمین کی حوصلہ افزائی ہے حکومت مشکل معاشی حالات سے گزر رہی ہے

جس کا ایپکا کو بھی احساس ہے حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے بجٹ میں جملہ سرکاری ملازمین و وفاقی و صوبائی ریٹائر ڈ و حاضر سروس سب کو بلا امتیاز یکساں مراعات دے ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل،سٹینو گرافر،ڈرائیورز،ٹیوٹا کے ملازمین کے مسائل پر بھی حکومت فوری توجہ دے کر مسائل حل کرے

ایپکا حکومت کے ساتھ مزاکرات سمیت ملک کی بہتری کیلئے ہر قسم کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے سرفراز اللہ والا نے کہا کہ ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مراعات دی جائیں

جملہ سرکاری ملازمین ایپکا کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں ایپکا اپنے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔


ڈیرہ غازیخان :

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے کہا ہے کہ چوک چورہٹہ ڈیرہ غازی خان کو بچوں کی تفریح کا مرکز بنایا جائیگا۔مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ اور ڈریسنگ کے بعد جھولے،بنچز اور سلائیڈ نصب کی جارہی ہیں۔گرین بیلٹس کے ساتھ مانکا کینال کو چھوٹے پارکوں میں تبدیل کردیا جائیگا

انہوں نے یہ بات گزشتہ روز چوک چورہٹہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔

کمشنر نے جھولوں اور بنچز کی کلر سکیم کی ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ مانکا کینال کے کنارے پر بگھیاں بھی دوڑیں گی۔

دو اونٹ اور دو بگھیاں تیار کرکے آزمائشی سواری شروع کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بگھیوں کو مقامی ثقافت کے مطابق تیار کرایا گیا ہے

جس میں ایل ایل ڈی کے ساتھ ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔کمشنر نے کہا کہ چوک چورہٹہ پر لنگر خانہ کی تعمیر بھی تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔

لنگر خانہ میں مستحق مرد و خواتین کو معیاری کھانا مفت فراہم کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے چوک چورہٹہ پر سستا ماڈل بازار کے رقبہ کی تیاری کا بھی جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے

رکھ چورٹہ میں چھ کروڑ70 لاکھ روپے مالیت کا

260 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیاآپریشن میں ریونیو سٹاف

اور پولیس نے حصہ لیا 1991 سے اس زمین پر ناجائز قبضہ تھا۔


ڈیرہ غازیخان :

صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر خان دریشک نے کہا ہے کہ ہمارا علاقہ دور افتادہ اور پسماندہ ضرور ہے مگر ہمیں اس سے کو نہ صرف پسماندگی سے دور کرنا بلکہ دوسرے اضلاع کے مقابلے میں اسے بہتر سے بہتر بنانا ہے

اپنے اس مقصد کو کام کرنے کے لیے ہمیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںاور ہمارے ہاں والدین اور اساتذہ کا احترام قابل ذکر ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈیرہ غازی خان سے بہت سے لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیںان خیالات کا اظہار

انہوں نے تعلیمی بورڈ ڈی جی خان کے ملٹی پرپز ہال میں ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی تقریب حلف بررداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ شفاف اور معیار ی نتائج کا اعلان کر رہا ہے

جس ادارے میں بنیاد ی عمل نظم و ضبط نہ ہو وہ ادارہ تباہ و برباد ہو جاتے ہیں مجھے فخر ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر سے دور فیصل آباد کی رہائشی خاتون ڈاکٹر کشور ناہید رانا میرے شہر میںا ٓکر میرے ایک ادارے کو اپنی خدمات احسن طریقہ سے سر انجام دے رہی ہیں

اور اس کو بہتر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم کا قیام اس بات کی طرف سے اشارہ ہے کہ انہوں نے ادارے کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی بھر پور صلاحیتوں کو استعمال کیا ہوا ہے

تقریب سے ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال کھوسہ نے سپاسنامہ پیش کیا اور بورڈ کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا انہوں نے اپنے مطالبات جس میں سٹاف کی بھرتیوں اور ترقی شامل ہیں کا اظہار کیا

بعد ازاں چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے میٹرک امتحانات کی تیاری اور انکے انتظامات میں بہتری کے لیے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈالی اور ڈیرہ غازی خان بورڈ کو دیگر بورڈ سے بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے

حکومت پنجاب سے تعاون کی درخواست کی جس پر مہمان خصوصی وزیر برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے اعلیٰ سطح پررابطہ کی یقینی دہانی کرائی تقریب میں کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی ،

سیکرٹری تعلیمی بورڈ عبدالوحید قیصرانی ایمپلائز یونین کے عہدیداران و دیگر بورڈ ایمپلائز نے شرکت کی آخر میں ملک و قوم کی سلامتی اور بورڈ کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی ۔


ڈیرہ غازیخان :

جمعیت علماءاسلام پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا صفی اللہ نے کہا ہے کہ جب نااہل حکمرانوں کو قوم پر مسلط کیا جائے گا تو یہی نتیجہ نکلے گا کہ ملک کا دیوالیہ نکلتا محسوس ہوگا ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے پورا ملک آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چل رہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ غازیخان کی ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئرنائب امیر پنجاب مولانا اقبال رشید،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام اللہ بھٹی ودیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ

داخلی پالیسی پر بیرونی طاقتیں اثر انداز ہو رہی ہیں حکمران کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اصلیت پر اتر آئے ہیں وہ لوگ مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کی بات کررہے ہیں

جنکی حب الوطنی بھی مشکوک ہے اور انکا یہودی ایجنٹ ہونا واضح ہے سینئرنائب امیر پنجاب مولانا اقبال رشید نے کہا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان چھ مارچ کو ملتان میں ہونے والی ختمِ نبوت کانفرنس کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کرے گی

تینوں تحصیلوں میں ہنگامی دورے کیے جارہے ہیں تمام کارکنان قائدجمعیت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر ہر تحریک میں پیش پیش ہونگے

حکمرانوں نے قائدجمعیت کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے خود اپنا تماشہ بنا لیا ہے جسکی وجہ سے انکی جگ ہنسائی ہورہی ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں

انیس مارچ کو لاہور میں ہونے والی تحفظ آئین پاکستان کانفرنس حکمرانوں کے گھر جانے کی ابتداءہوگی اجلاس سے ضلعی ناظمِ عمومی اور تینوں تحصیلوں کے امراءنے بھی خطاب کیااور اراکین نے اپنی اپنی آراءپیش کیں۔


ڈیرہ غازیخان :

ڈیرہ غازیخان تونسہ روڈ کے قریب اڈا مین ابراہیم کے نزدیک ٹرک اوررکشہ میں تصادم ،تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان تونسہ روڈ اڈا مین ابراہیم کے نزدیک تیز رفتار ٹرک ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف سمت کو جانے والے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹرک مار دی

حادثہ کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار دومرد اور تین خواتین شاہ صدر دین کا رمضان، محمد صادق، حلیمہ بی بی، سکینہ مائی،اور کالا کی رہائشی فرحت بی بی شدید زخمی ہوگئے

ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا

پولیس نے ٹرک قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی مکمل کر لی جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

About The Author