لاہور: ایس ایس پی مفخر عدیل کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ تاحال حل نہیں کیا جاسکاہے ۔ مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیاہے ۔
پولیس ذرائع نے کہاہے کہ پولیس ایس ایس پی اور اس کے دونوں دوستوں کا سراغ نہ لگا سکی ۔ ایس ایس پی کی جانب سے گھر کیوں دھلوایا گیا پولیس کو تاحال کچھ نہ پتہ چلا ۔
ذرائع کا کہناہے کہ فیصل ٹاون گھر سے فرانزک ایجنسی کو بھی کوئی ٹھوس شواہد نہ ملے۔ فرانزک سائنس ایجنسی نے فیصل ٹاون میں گھر کو اڑتالیس گھنٹے بعد کلیئر قرار دے دیا ۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق مفخر عدیل کو پولیس کی ورکنگ کا اندازہ تھا اس لیے گھر کو دھویا گیا۔
ذرائع کے مطا بق مفخر عدیل نے تاحال نہ تو اپنے فون استعمال کیے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر آن لائن ہوئے،پولیس نے مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔
ایس ایس پی مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لیے محکمہ داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ کیا گیاہے ۔
بلیک لسٹ میں نام ڈالنے سے مفخر عدیل پاکستان کے کسی بھی ائرپورٹ سے بیرون ملک نہیں جا سکیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،