دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

صوبہ پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت سرگرم

صوبے میں مختلف سرکاری محکموں کی عرصہ دراز سے خالی زمینوں پر گراﺅنڈز بنانے کا فیصلہ کر لیا

صوبہ پنجاب میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے پنجاب حکومت سرگرم ،،،، صوبے میں مختلف سرکاری محکموں کی عرصہ دراز سے خالی زمینوں پر گراﺅنڈز بنانے کا فیصلہ کر لیا،، تعلیمی اداروں میں اسپورٹس لیگ کے انعقاد کی منظوری دے دی

صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ ،، اور ،، نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کیلئے پنجاب حکومت سرگرم ہو گئی۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں سپورٹس لیگ کے انعقاد کی منظوری دی گئی۔

اس سے قبل "گرین سپورٹس” کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو انکےعلاقوں میں سپورٹس جیسی صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کےلئے صوبے میں خالی زمینوں پر گرین گراﺅنڈز بنائے گی.

پہلے فیز میں سو تحصیلوں میں ان گراﺅنڈز کو ڈویلپ کیا جائے گا۔ ان گراﺅنڈز کےلئے کم از کم رقبہ 1سے2ایکڑ تک ہو گا۔

یہ گراﺅنڈز مختلف کھیلوں کےلئے استعمال ہو سکیں گے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کہ کہ گراﺅنڈز کو کسی بھی کمرشل سرگرمی کے استعمال سے روکنے کےلئے چاروں اطراف باڑ لگائی جائے۔

تحصیلوں میں دو اور ایک ایکڑ رقبے کے سو گراﺅنڈز ڈویلپ کرنے کیلئے تقریبا ایک سو ستائیس اعشاریہ پندرہ ملین روپے درکار ہوں گے۔

About The Author