نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد1365ہوگئی

، عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو ،کوویڈ نائنٹین، کا نام دیتے ہوئے اسپر قابو پانے کے لیے مزیدکوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،  جان لیوا وائرس مزید دو سو پچاس زندگیاں نگل گیا۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تیرہ سو پینسٹھ ہو گئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد انسٹھ  ہزار سے تجاوز کرگئی۔ کرونا وائرس کے باعث ورلڈ اتھلیٹکس اِن ڈور چیمپین شپ بھی ملتوی کردی گئی۔ ورلڈ اتھلیٹکس چیمپین شپ 13 سے 15 مارچ کو چین کے شہر نانجنگ میں ہونا تھی جو اگلے سال اسی تاریخ میں ہوگی۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے

صوبےہوبے میں مزید 242 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہزار سے تجاوز کر گئی

جس کے بعد فوری طور پر صوبے کے سیکٹری کو برطرف کر کے نیا سیکٹری تعینات کر دیا گیا ہے

انسٹھ ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دوسری جانب 28 ملکوں میں کورونا وائرس

سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں

کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک پہنچ گئی۔چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے

ہانک کانگ میں تعلیمی اداروں نے کرونا وائرس کے خدشے کو دیکھتے ہوئے چھٹیاں 16 مارچ تک بڑھا دی ہیں

امریکی یونائیٹڈ ائیر لائن نے بھی چین سے آنے والی پروازوں پر اپریل کے آخر تک پابندی بڑھا دی ہے

چین میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری ہیں،، جان لیوا کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ایک

چینی کمپنی نے جراثیم کُش سسٹم تیار  کیا ہے، سسٹم سے گزرنے والے فرد پر،، دس سے بیس سیکنڈ میں

اسپرے کیا جاتا ہے۔ اسٹیری لائزنگ سسٹم کی تیاری کا مقصد،، کرونا وائرس سمیت مختلف خطرناک جراثیم سے،

 انسانوں کو محفوظ رکھنا ہے۔ چین میں کرونا وائرس کی نشاندہی کرنے والی ایک سافٹ وئیر ایپ بھی تیار ہوئی ہے،

 کلوز کانٹیکٹ ڈیٹیکٹرنامی ایپ صارف کو کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موجودگی کی صورت آگاہ کرے گی،

 یہ ایپ مقامی محکمہ صحت کے حکام کو بھی الرٹ جاری کرے گی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری متحد ہو کر کورونا وائرس کی

وباءپر قابو پائے اور ممالک کے مابین معمول کے تبادلے اور تعاون کو جلد از جلد بحال کرے،

، عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو ،کوویڈ نائنٹین، کا نام دیتے ہوئے اسپر قابو پانے کے لیے مزیدکوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

About The Author