ستمبر 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عدالتی احکامات کے بعد بلدیہ عظمی کراچی بھی متحرک

شہر کی سب سے بڑی لی مارکیٹ کی سات سو دکانیں توڑنیں کا فیصلہ کرلیا گیا

عدالتی احکامات کے بعد بلدیہ عظمی کراچی بھی متحرک۔ شہر کی سب سے بڑی لی مارکیٹ کی سات سو دکانیں توڑنے کی تیاری۔مالکان کو ایک ہفتے کا نوٹس دے دیا۔

بلدیہ عظمی کراچی بھی عدالتی احکامات کے بعد تجاوزات ختم کرنے کے لئے متحرک ہوگئی۔ کے ایم سی کی جانب سے
شہر کی سب سے بڑی لی مارکیٹ کی سات سو دکانیں توڑنیں کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مالکان کو ایک ہفتے میں دکانیں خالی کرانے کے لئے نوٹس جاری کردیئے گئے۔

سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ، کے ایم سی عمران قدیر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر سے مل کر متبادل جگہ فراہم کی جائے گی۔

اگلے ہفتے آپریشن کا آغاز ہوگا۔سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ پارکس ،کھیل کے میدانوں اور نالو ں پر بنائی گئی مارکیٹیں توڑدی جائیں۔

لی مارکیٹ کی دکانیں بہت پرانی ہیں۔ انہیں متبادل فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ سینئر ڈائریکٹر اسٹیٹ، کے ایم سی کے مطابق گارڈن ،

لائٹ ہاوس ، اور صدر ایمپریس مارکیٹ کے متاثرین کو متبادل فراہم کیا جاچکا ہے۔

About The Author