سندھ حکومت کا انٹربورڈ کراچی کے بعد دیگر بورڈز میں کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ۔ملازمین کے اثاثوں سمیت دیگر تفصیلات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
کراچی انٹر بورڈکی تحقیقات میں ملازمین کے کروڑوں روپے کےاثاثے سامنے آئے تھے۔سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی نے انٹر بورڈ کراچی ،
ٹیکنیکل اور دیگر بورڈ زکے سربراہو ں کو اس حوالے سے تفصیلی خط بھجوایا ہے۔خط میں ملازمین کی بھرتیوں کے لیے جاری اشتہار اور طریقہ کار کی تفصیل طلب کی گئی ہے۔
بورڈ سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام ملازمین کی تعلیمی اسناد،پی آر سی، ڈومیسائل اور اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کریں۔
تمام تعلیمی بورڈ کے سربراہوںکو سات روز میں تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،