نئی دہلی میں ریاستی انتخابات آج ہورہے ہیں۔ بدترین انتخابی مہم کے بعد آج دلی میں ووٹنگ ہو گی
گزشتہ انتخابات کے نتیجے میں اس ریاست میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی اقتدار میں آئی تھی۔ دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے عام آدمی پارٹی کا بی جے پی اور کانگریس سے سخت مقابلہ متوقع ہے۔
ووٹنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی جبکہ ووٹوں کی گنتی 11 فروری یعنی منگل کو ہو گی۔
گزشتہ ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس کو شکست فاش دی تھی۔
عام آدمی پارٹی 70 رکنی ایوان میں 67سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ اس کی مخالف بی جے پی کو محض تین سیٹیں مل سکی تھیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس