نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور:گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول بند کر دیے گئے

لاہور:پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کےمحکمہ تعلیم لاہور نے گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول بند کر دیے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے اس اقدام سے سینکڑوں طالب علم تعلیم سے محروم والدین پرائیویٹ سکولوں کی بھاری فیسیں ادا کرنے سے قاصرہوجائینگے۔

مسجد مکتب سکول میں پڑھانے والے اساتذہ اور دیگر عملہ دوسرے اسکولوں میں منتقل کردیے گئے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے موبائل اسکولوں اور 100 نئے پرائمری سکولز کھولنے کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔دوسری طرف پہلے سے موجود گورنمنٹ مسجد مکتب سکول بند کر دیے گئے۔

بند ہونے والےکئی  مسجد مکتب سکولوں کے قرب وجوارکوئی سرکاری اسکول نہیں جہاں طالب علم داخلہ لے سکیں۔

تعلیمی سیشن کے دوران گورنمنٹ مسجد مکتب اسکولوں کو بند کر دیا گیا سینکڑوں طالب علم تعلیم چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں۔

لاہور کے پانچ مکتب مسجد اسکولوں می زیر تعلیم پانچ سو اڑتیس بچوں کی تعلیم متاثر ہو گی

گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول غوثیہ معصومیہ لاہور میں ایک سو چھ بچے زیر تعلیم ہیں، گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول پلچی پیر شاہدرہ لاہور میں ایک سو چوبیس طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول لال مسجد قصور پورہ لاہور میں ایک سو بچے زیر تعلیم ہیں ۔

گورنمنٹ مسجد مکتب اسکول چوہان کالونی شادباغ لاہور میں ایک سو پانچ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

گورنمنٹ مسجد مکتب علی ہجویری شاہدرہ میں ایک سو تئیس طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

About The Author