اسلام آباد: بجلی صارفین کے لئے ایک اور بری خبریہ ہے کہ نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافےکی منظوری دے دی ہے۔
بجلی کے نرخوں میں اضافہ ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ حالیہ اضافے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا کے کیس آفیسر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ گیس اور آرایل این جی نیپرا کی ریفرنس قیمت سے زیادہ ہیں ۔کوئلے کے بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو 3.4 ارب کی بچت کی جاسکتی تھی۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو دوران سماعت بتایا کہ اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی،فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ