اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فارن ایسکچینج ریگولیٹری ایکٹ میں خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان بری

تین اپریل 2019 کو ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں بھی آٹھوں ملزمان کو بری کیا تھا۔

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے فارن ایسکچینج ریگولیٹری ایکٹ میں خانانی اینڈ کالیا گروپ کے تمام ملزمان کو بری کردیا ہے۔

عدالت عالیہ نے آٹھ ملزمان کو عدم ثبوت پر بری کیا ہے۔

ملزمان میں عبدالعزیز پولانی ، الطاف خانانی ، ذکیرہ جاوید قاسم ، حینف کالیہ مناف کالیہ جاوید خانانی اور عاطف پولانی شامل ہیں۔
ملزمان پر مجموعی طور پر 55 کروڑ روپے کی رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کا الزام تھا ۔
دوہزار گیارہ کی کرمینل اپیل پر سماعت اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد  آج کا فیصلہ سنایا گیا۔
جسٹس محمد سلیم پر مشتمل سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کردیا۔
فارن ایکسچینج ریگولیٹری ایکٹ دو ہزارہ چودہ کرمنل اپیل 124 تھی۔ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری وسیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے۔
مجموعی طور پرسو گواہان میں سے 42 نے ایف آئی اے کے خلاف گواہائیاں دیں۔ایف اے کی طرف سے 58 گواہوں نے پیش ہونے سے انکار کردیا۔
تین اپریل 2019 کو ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں بھی آٹھوں ملزمان کو بری کیا تھا۔

%d bloggers like this: