نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

روہی میں ٹڈی دل کو کنڑول کرنے کیلئے پہلی بار جہاز کا استعمال

بہاول پور (پریتم داس بلوچ)روہی چولستان کے علاقے مموں والی میں ٹڈی دل کے بڑے سوام حملہ آور ہوئے ہیں۔ ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لیے پہلی بار جہاز سے سپرے کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ بہت سےرقبے پر سپرے مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ٹڈی دل کے مذید حملوں کا خدشہ موجود ہے۔

روہی چولستان میں تین ماہ سے جاری ٹڈی دل کے خلاف آپریشن میں پہلی بار ایریل یعنی جہاز سے سپرے شروع کیا گیا ہے۔

ایم ڈی چولستان ترقیاتی ادارہ رانا سلیم احمد خان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے بہت بڑے سوام روہی کے علاقوں مموں والی پر حملہ آور ہوئے ہیں جنہیں جہاز سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے جہاز سے سپرے کرنے والے پائلٹ کا کہنا تھا کہ آپریشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ بہاولپور ائیر پورٹ سے اڑنے والے جہاز نے 200 لیٹر سپرے کا چھڑکاؤ کیا۔

چولستان ترقیاتی ادارہ حکام کے مطابق آئندہ دو ہفتوں کے دوران ٹڈی دل کے بڑے سوام حملہ آور ہو سکتے ہیں جنہیں کنٹرول کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :روہی میں زمینوں کی الاٹمنٹ ، درخواستوں کی وصولی شروع

About The Author