نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

1فروری2020:آج ضلع راجن پور میں کیا ہوا؟

ضلع راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پورشریف

محمد ثناء اللّٰہ سہرانی سی ای او ایجوکیشن ضلع راجن پور تعینات

تفصیل کیمطابق گذشتہ دنوں اساتذہ نے سابق سی ای او ایجوکیشن راجن پور حشمت علی لنگاہ کیخلاف انڈس ہائی وے فاضل پور پر شدید احتجاج کیاتھا

اور یکم فروری 2020 کو انکوائری مقرر کی گئی تھی مگر اب محکمہ ایجوکیشن کے نوٹیفیکیشن

No. SO (SE-1)1-88/2020
کے مطابق محمد ثناء اللّٰہ سہرانی کو ایکٹنگ سی ای او ایجوکیشن ضلع راجن پور تعینات کردیا گیا ہے۔

ملک خلیل الرحمٰن واسنی
حاجی پورشریف


حاجی پورشریف

فاضل پور پولیس کا اختیارات سے تجاوز،چادر و چار دیواری کا تقدس پامال
محمد رمضان زرگر
تفصیلات کیمطابق فاضل پور محلہ عزیز آبادکے رہائشی محمد رمضان زرگرنے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور کو دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ

گزشتہ دنوں جمعتہ المبارک کے دن ہفتہ کی شب فاضل پور پولیس کے اہلکاروں عادل رضا،محمد آصف،محمد عمران،طارق رحیم،محمد ندیم،آصف سلیمان وغیرہ نے بغیر کسی وارنٹ یا اطلاع یابی کے اپنے اختیارات اور حدود سے تجاوز کرتے ہوئے ہمارے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے

زبردستی گھر میں گھس آئے اور گھر کی جامہ تلاشی شروع کردی اور خواتین کو دھکے دیئے اور حراساں کیا گیا

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسن سیف اللّٰہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جملہ اہلکاروں کیخلاف اس ایکشن پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے

اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کے گھر کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال نہ ہو۔
ملک خلیل الرحمٰن واسنی حاجی پورشریف

About The Author