نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

30جنوری2020:آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے۔

خواتین کے بعد خواجہ سرا کی شعبہ صحافت میں دبنگ انٹری

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ اسماعیل خان میں خواتین کے بعد خواجہ سرا کی بھی شعبہ صحافت میں دبنگ انٹری ، معروف خواجہ سراءمیڈم فرحانہ نے ڈیرہ کی صحافت میں طبع آزمائی کا فیصلہ کرلیا ،

معروف مقامی اخبار نے انہیں نیوز رپورٹر کی اہم ذمہ داری سونپ دی ، صحافتی فرائض کی ادائیگی شروع کرد ی گئی ،

ذر ائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ تعلیم ومحکمہ صحت سے وابسطہ افراد کے بعد نرسوں اور ایل ایج وی خواتین نے بھی صحافت کے کٹھن اور پر خطر شعبہ کا انتخاب کرلیا جس کی وجہ ڈیرہ سماعیل خان میں اس وقت خواتین صحافیوں کی تعداد ایک درجن سے تجاوز کرچکی ہے ۔

ان میں بعض خواتین باقاعدہ طور پر ماس کمیونیکیشن کی پروفیشنل ڈگری حاصل کرکے مردوں کی شانہ بشانہ ڈیرہ میں مثبت صحافت کو فروغ دینے میں اپنا انتہائی اہم کردار ادا کرینگے۔


مسلح ملزمان نے چھری سے مخالف کا کان کاٹ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خواتین کے تنازع پر مسلح ملزمان نے چھری سے مخالف کا کان کاٹ دیا ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروا کی حدود میں واقع علاقہ مکڑڈرین کے قریب ملزمان نے فلائنگ کوچ کو روک کر اس میں سوار اپنے مخالف کاکا بلوچ خان دوتانی پوندہ سکنہ حال رمک کو اتار لیا اور اسے اسلحہ سے تشدد کانشانہ بنایا ۔

اس دوران ایک ملزم نے چھری سے اس کا کا ن کاٹ ڈالا ۔وجہ عداوت خواتین پر تنازع بیان کیاگیاہے۔ملزمان موقع سے فرا رہوگئے ،زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزمان وزیر خان ولد گل خان قوم دوتانی سکنہ حال چہکان سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔


بیس سالہ مطلقہ خاتون کو شادی کی غرض سے اغواءکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بیس سالہ مطلقہ خاتون کو شادی کی غرض سے اغواءکرلیاگیا ،باپ کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ کڑی خیسور کے علاقہ ملاخیل کے رہائشی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عمران سکنہ نوشہرہ موڑ پیپلاں نے اس کی بیس سالہ طلاق یافتہ بیٹی کو بہلا پھسلا کر شادی کی غرض سے اغواءکرلیاہے۔

پولیس نے باپ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


حادثے میں کار سوار دو خواتین چار افراد شدید زخمی ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انڈس ہائی وے چشمہ شوگر ملز کے قریب پک اپ گاڑی اور کار میں تصادم ،حادثے میں کار سوار دو خواتین چار افراد شدید زخمی ہوگئے ،

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

تھانہ یونیورسٹی کی حدو د انڈس ہائی وے چشمہ شوگر ملز کے قریب تیز رفتار پک اپ ڈاٹس بے قابو ہوکر کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کار سوار محمد عاشق ولد دین محمد سکنہ پیر عادل بستی ہوت ضلع ڈیرہ غازی خان ،ربنواز ولد قادر بخش اور دد خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ،

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔


والی بال میچ پر جواءکھیلنے کے الزام میں جواریوں کو گرفتارکر لیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس نے والی بال میچ پر جواءکھیلنے کے الزام میں جواریوں کو گرفتارکر لیا ، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق یارک پولیس نے علاقہ وانڈہ کالی میں والی بال میچ پر جواءکھیلنے کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا اور دوران چھاپہ زنی جواءکھیلنے کے الزام میں ملزمان نثار احمد سکنہ معظم ،شاہ ضمیر ،عطاءالرحمٰن ،محمد رضوان ،شیخ طاہر اور محمد ریاض ساکنان وانڈہ کالی کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر چودہ ہزار چھ سو بیس روپے برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔


ڈاکٹر حسین بابڑ کو بنوں میڈیکل کالج کا ڈین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سابق صوبائی وزیر صحت وزراعت سجادہ نشین خانقاہ زکوڑی شریف پیر ہدایت اللہ جان زکوڑی نے ڈاکٹر حسین بابڑ کو بنوں میڈیکل کالج کا ڈین مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

انہوں نے بنوں میڈیکل کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اس فیصلے کو کالج کی ترقی اور بہتری کے لئے احسن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر حسین بابڑ بہترین منتظم ہونے کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کے مصنف بھی ہے ۔

ان کی نگرانی اور سرپرستی میں بنوں میڈیکل کالج مزید ترقی کے منازل طے کرے گا ۔انہوںنے اپنی طر ف سے ڈاکٹر حسین بابڑ کو مکمل تعاون وحمایت کا یقین دلایاہے۔


تیمور خان کی شادی بخیر وخوبی سرانجام پاگئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد سلیم خان کے فرزند تیمور خان کی شادی گزشتہ روز بنوں میں بخیر وخوبی سرانجام پائی ،

جس میں کثیر تعداد میں اعلی سول وعسکری حکام کے علاوہ معززین علاقہ ،ڈاکٹرز ،دوافروش ،ڈرگ انسپکٹرز ،علماءکرام اور وکلاءنے شرکت کی ۔

اس موقع پر حاجی ثناءاللہ خان ،حاجی نصیب اللہ خان ،شاہ نواز خان سکندری ایڈوکیٹ ،طہور خان ،غفور خان ،صبور خان ،شکور خان ،عمران خان ،کمال خان ،بلا ل خان ،سلیمان خان نے خاندانی روایات کے مطابق معززین مہانوں کا استقبال کیا ۔


غلط کاریوں اور بدکاری کا بھیانک انجام ،ظلم اور بربریت کا انتہائی ہولناک واقعہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) غلط کاریوں اور بدکاری کا بھیانک انجام ،پنیالہ کے علاقہ رحمانی خیل میں ظلم اور بربریت کا انتہائی ہولناک واقعہ ،

بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات ،ملزم نے غیرت کے نام پر اپنے ہی دوست کے پوشیدہ اعضاءکوکاٹ کر اسے ہمیشہ کے لئے نامرد بنادیا ،زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا

،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ ظلم اور بربریت کا انتہائی افسوسناک واقعہ پنیالہ کے علاقہ رحمانی خیل میں پیش آیا ،

مقامی ذرائع کے مطابق ملزم نے بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے پر اپنے اٹھارہ سالہ دوست کوقریبی جنگل میں لے گیاجہاں پر تیز دھار آلہ اس کے پوشیدہ اعضاءکاٹ کر اسے ہمیشہ کے لئے نامرد بنادیا ،


ملک محمد اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ قتل کیس میں گرفتار اہم ملزم کی درخواست ضمانت خار ج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ vi نے ملک محمد اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ قتل کیس میں گرفتار اہم ملزم عنایت اللہ کی درخواست ضمانت خار ج کردی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے معروف قانون دان اور زمیندار ملک اقبال کھیارہ ایڈوکیٹ ولد ملک محمد نواز سکنہ بستی استرانہ شمالی ڈیرہ گزشتہ سال 27 اکتوبر، اتوار کی صبح موٹرسائیکل اپنی اراضی کی جانب جارہے تھے

کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود درابن خورد کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرا ر ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


ڈیرہ پولیس کی جانب سے تحصیل پہاڑپور کے علاقے پنیالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی جانب سے تحصیل پہاڑپور کے علاقے پنیالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی او پہاڑپو رغازی مر جان ، ایس ایچ او شہید نواب خان رحمت اللہ خان ، عمائدین علاقہ ، مختلف مکتب فکر کے افراد اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہریوں نے پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے ، اس موقع پر ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل نے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ ڈی پی او کی وضع کردہ حکمت عملی کے تحت مفاد عامہ اور لوگوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل کے دیر پا حل کی خاطر ضلع بھر میں کھلی کچریوں کا انعقاد تسلسل سے جاری ہے


کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ کی جانب سے سینکڑوں افراد کو مفت لرنرز پرمٹ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میںکمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ نے سینکڑوں افراد کو مفت لرنرز پرمٹ جاری کر دیئے ہیں ۔ شہری جوق در جوق رجوع کر کے استفادہ حاصل کر نے لگے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ پولیس نے عوام کو ان کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی سہولت فراہم کرنے کے لیے جدید کمپیوٹرائز نظام سے لیس آن لائن ڈرائیونگ لائسنس موبائل یونٹ تشکیل دیا ہے ۔ اس موبائل یونٹ کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ ماہ ڈی پی او آفس میں منعقد ایک خصوصی تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) واحد محمود نے کیا تھا ۔


ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس گوشوارے 31 جنوری تک جمع کرانے کی اپیل

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریوینو نے ٹیکس گزاروں کو سالانہ ٹیکس گوشوارے 31 جنوری تک جمع کرانے کی اپیل کر دی۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینونے ٹیکس گزاروں سے ایک مرتبہ پھر کہا کہ وہ سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے لا زماً31 جنوری 2020 تک داخل کرالیں ، ٹیکس سال 2019 کے گوشوارے جمع کرانے کی تا ریخ میں توسیع سے فائدہ اٹھا ئیں اور آخری تاریخ 31 جنوری 2020 تک اپنے سالانہ ٹیکس گوشوراے جمع کرائیں

ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ انکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کے گھر یا ایک ہزار سی سی سے زیادہ کی گاڈی رکھتے ہیں وہ لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق181AA کے تحت کمرشل یا انڈسٹریل گیس اور بجلی کے صارفین کے لئے ایکٹیو ٹیکس پیئر لِسٹ میں شامل ہو نا ضروری ہے


فروری کے وسط میں مزید بارشوں اور شہر میں سردی کا دورانیہ بڑھنے کی پیش گوئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ دو روز سے سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ۔

جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں ۔

اس صورتحال میں شہر میں ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ سردی کی شدت میں اضافہ برقرار ہے۔ جس کے نتیجے میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات سے ماہ فروری کا مہینہ ٹھنڈا گزرنے کے ساتھ ساتھ فروری کے وسط میں مزید بارشوں اور شہر میں سردی کا دورانیہ بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


موضع شماری خیبر پختونخوا میں یکم فروری سے شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے میدانی علاقوں میں 50سال بعد موضع شماری خیبر پختونخوا میں یکم فروری سے شروع ہو گی جو کہ 29فروری تک جاری رہے گی

مالاکنڈ ڈویژن سمیت حالیہ برف باری والے علاقوں میں یکم مارچ سے موضع شماری 31مارچ تک ہو گی ملک میں زرعی معیشت کو ترقی دینے اور دیہات میں جدید سہو لیات کی فراہمی کے لئے قومی پروگرام کی تیاری کے لئے موضع شماری شروع کی جا رہی ہے

موضع شماری میں اہم فصلوں ،قابل کاشت رقبہ ، آبادی والے رقبے ، آبپاشی کے ذرائع ، دستیاب معدنی ذخائر ،قدرتی آفات ، پینے کے پانی ، بجلی ، گیس صحت ، صفائی، انٹرنیٹ وغیرہ سے متعلق معلومات اکھٹی کی جائیگی


میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاءکی مہنگے داموں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)نئے پاکستان کے دعویدار پرانا نظام نہ بدل سکے،کمزور کو گرفت میں لانا اور طاقتور کو ”کھلی چھٹی“دینا عام،میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاءکی مہنگے داموں فروخت جاری،

بعض اشیاءعام مارکیٹ سے دوگنی قیمت پر بھی بکنے لگیں،میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر لوٹ مار کا بازار گرم کرنے والوں کو پوچھنے والا کوئی نظر نہیں آتا،گرانفروشوں کے خلاف دوہرے معیار نے موجودہ حکمرانوں کے دعوﺅں کو ہوا میں اڑا دیا،

ڈیرہ میں میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کے ذریعے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے جبکہ بعض اشیاءعام مارکیٹ سے دوگنی قیمت پر بھی فروخت کی جا رہی ہیں اور ستم بالائے ستم یہ کہ میگاڈیپارٹمنٹل سٹورز پر لوٹ مار کا بازارگرم کرنے والوں کو روکنے والا کوئی بھی کہیں بھی نظر نہیں آتا


درودوسلام پڑھنے سے ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے اور روحانی درجات میں بھی اضافہ ہوتاہے،پیر صدام زکوڑی ایڈوکیٹ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ممتاز قانون دان پیر صدام حسین زکوڑی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ درودوسلام پڑھنے سے ایمان کو تقویت و تازگی ملتی ہے اور روحانی درجات میں بھی اضافہ ہوتاہے ،

یہ ایسا بہترین عمل ہے کہ جو کہ خالق و مخلوق مل کر کرتے ہیں ، ذکر مصطفی ایسا لجپال وظیفہ ہے جو ہر حال میں قبول ہی قبول ہے اور یہ ہمارے دکھوں کا مداوا اور غموں سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی رحمت کی تعلیمات کل عالم انسانیت کے لئے مینارِ نور ہیں ، جن پر عمل پیرا ہو کر دنیاءو آخرت میں سرخروئی حاصل کی جاسکتی ہے ،


خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرادی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ریکوزیشن جمع کرادی ہے

بدھ کے روز اپوزیشن کی جانب سے ریکوزیشن پی پی کی خاتون رکن نگہت اورکزئی،ن لیگ کی ثوبیہ شاہد اورجے یوآئی کی ریحانہ اسماعیل نے مشترکہ طو رپرجمع کرائی ریکوزیشن 15نکاتی ایجنڈے پرمشتمل ہے جس پر اپوزیشن کی38 ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔

ایجنڈے میں صوبے کے بجلی کاخالص منافع،تمباکوکاشتکاروں کودرپیش مشکلات،بجلی کی قیمتوں میں آئے روزاضافہ،نئے اضلاع میں ترقیاتی عمل اور درپیش مسائل ومشکلات،صوبے میں جاری منصوبوں کیلئے فنڈزکامسئلہ،


الیکشن کمیشن آف پاکستان کاووٹرز کے نام ایک اہم پیغام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے نام ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی انتخابی فہرست میں درج اپنے ووٹ کے کوائف کی تصدیق اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں8300

شارٹ میسیج سروس کے ذریعہ جوابی پیغام میں انہیں شماریاتی بلاک کوڈ, سلسلہ نمبر , انتخابی علاقہ, ڈسپلے سنٹر, ہیلپ لائن نمبر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ویب سائیٹ لنک بھیجا جائے گا

تاکہ ووٹرز تسلی کرلیں کہ انکا ووٹ درست انتخابی علاقہ / شماریاتی بلاک میں درج ہے،ڈسپلے سنٹر تشریف لا کر بھی ووٹرز اپنے اور اہل خانہ کے ووٹ اندراج کے کوائف اور انتخابی فہرستوں کا معائنہ کرسکتے ہیں.


ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے خلاف وکلاءکی ہڑتال مشروط طور پر ختم کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں ضابطہ دیوانی میں ترامیم کے خلاف وکلاءکی ہڑتال مشروط طور پر ختم کردی گئی ،

ایک ماہ تک ہر ہفتہ صرف منگل کے روز ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔ ،حکومت کی جانب سے ضابطہ دیوانی اور نارکاٹکس ایکٹ میں ترامیم کے خلاف وکلاءنے احتجاج اور ہڑتال مشروط طور پر ختم کردی ہے ۔

جمعہ سے پشاورہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں حسب معمول مقدمات کی سماعت کی جائے گی ۔خیبر پختونخوا بارکونسل کا ہنگامی اجلاس جمعرات کے روز بارکونسل دفتر پشاور میں زیر صدر وائس چیئر مین سعید خان منعقد ہوا جس میں بارکونسل خیبر پختونخوا کے ممبران اور ضلعی صدور نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


یوم یکجہتی کشمیر منانے کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)کمشنر ڈیرہ محمد جاوید مروت کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی یوم یکجہتی کشمیر تذک و احتشام اور شایان شان طریقے سے منانے کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کے علاوہ سیکرٹری ٹو کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے محکمہ تعلیم، کھیل، بلدیات و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جو تقریبات ترتیب دی گئی ہیں ان کی نگرانی متعلقہ ڈپٹی کمشنر ز کریں گے لہذا تقریبات کی تفصیلات سے ڈپٹی کمشنر ز کو آگاہ کیا جائے۔

اجلاس کے دوران مزید بتایا گیا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا جبکہ محکمہ کھیل کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔

About The Author