حاجی پورشریف
ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف صرف نوٹیفیکیشن تک محدود،گندگی وغلاظت کے ڈھیر،اور جوہڑ علاقہ مکینوں کی ذہنی و جسمانی اذیت میں مزید اضافے کا باعث
گزشتہ سال حاجی پورشریف تحصیل جام پور ضلع راجن پور یونین کونسل نمبر 32 حلقہ این اے 194،پی پی 295 کوٹاؤن کمیٹی کا درجہ تو دے دیاگیا مگر مکمل سٹاف و سہولیات،
مشینری اور عملہ تاحال نہ مل سکا جو کہ متعلقہ محکموں کی کاکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے اوراس کے سبب مختلف محلوں اور گلیوں میں گندگی کے انبار نالیاں جوہڑوں کے منظر پیش کررہی ہیں
حالانکہ علاقہ مکینوں کو بڑی توقعات تھیں کہ ٹائون کمیٹی کا درجہ ملنے سے یہاں کے بنیادی مسائل فوری طور پر حل ہونگے اور مزید سہولیات کا دائرہ کار بھی بڑھایا جائیگا
مگربدقسمتی سے صورتحال پہلے سے بھی بدتر ہوتی جارہی ہے اور لوگ صحت و صفائی کے لیئے اپنی مدد آپ کے تحت کچھ کرنے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین کے دعوے بھی صرف دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں
اکثر محلوں اور وارڈوں میں صحت و صفائی کا بے حد فقدان ہے اس حوالے سے اہلیان حاجی پورشریف،عوامی،سماجی،سیاسی، مذہبی،صحافتی حلقوں صاحبزادہ میاں یوسف فرید،جام محمد عاشق ،شاہد عدیل مٹھا،میاں نواز شریف بلانی،فہیم ملک،محمدحنیف بٹ،عرفان کریم زنگیزہ،
غلام حیدر ہانبھی،حافظ محمد عیسیٰ،جام عبدالرشید برڑہ،ڈاکٹر شاہد بھٹی،ثقلین عباس بکھر،ملک حبیب الرحمٰن واسنی،نعمت اللّٰہ مکول،جام محمد امجد برڑہ،ذوالفقار علی بھٹہ،
محمد علیم بھٹی ودیگر نے ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف،اے سی جام پور،ڈی سی راجن پورذوالفقار علی کھرل کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق،
سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری طور اصلاح و احوال اور ٹاؤن کمیٹی کو مکمل سٹاف،سہولیات،عملہ اور مشینری کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
حاجی پور شریف
تھانہ حاجی پورشریف میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سلیم عباس ہاشمی نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
حاجی پور میں پہلی تعیناتی ہے پولیس اور پریس کے تعاون سے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے
امن وامان کے حوالے سے بہتر نتائج دیں گے اے کیٹیگری کے اشتہاری ملزم فوری گرفتار کریں گے کاشت کار عبدالخالق کے قتل میں ملوث ملزمان طارق جوئیہ عارف جوئیہ کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا علاقے سے جرائم کا خاتمہ کر کے دم لیں گے
جوئے، شراب ،منشیات کےاڈوں کا خاتمہ کیا جائے گا
عوام بلا خوف ہم سے رابطہ کریں مقدمات کا اندراج میرٹ پر کیا جائے گا سائلین سے عزت کے ساتھ پیش آیا جائے پولیس گشت کو موثر بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ
پولیس عوام کی خادم ہے حدود تھانہ حاجی پور کو اوقات نماز منی سینما گھروں کو بند کیا جائے اور جمعہ کے روز 12 بجے سے 3بجے تک دکانیں بند کی جائے گی
پولیس کے نام پر کسی کو پیسہ نہ دیں تھانے میں چٹی دلالوں رسہ گیروں کا داخلہ بند کیا گیا ہے اس موقع پر نوجوان صحافی اللہ وسایا خان گورچانی نے قصبہ ملکانی نور پور منجھووالہ میں جرائم کے حوالے سے بات چیت کی
اور پولیس گشت کو موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے علاوہ ازیں خانوادہ خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ صاحبزادہ غلام فریدالدین نے بھی ان سے ملاقات کی
اس موقع پر انچارج سکیورٹی عبدالمالک چانگ عابد عزیز شوکت حسین الطاف حسین فیاض احمد شاہد عدیل فہیم من حنیف ملک
عمران کریم ذنگیزہ یاسین خان ذنگیزہ ودیگر بھی موجود تھے ۔
روجھان
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کا دورہ روجھان ۔
ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے آج اچانک روجھان کا دورہ کیا اور دفتر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی روجھان میں اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے ہمارے صفائی سمیت دیگر ایشوز و امور پر بات ہوئی ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی نے نے نادرا سنٹر کا دورہ کیا
اور عوام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور نادرا سنٹر میں کام کرنے والے عملہ سے ملے اور خواتین کو مزید سہولیات دینے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر راجن پور نے کامرس کالج کا دورہ کیا
اور مخدوش ترین عمارت کا بھی جائزہ لیا اور ڈپٹی کمشنر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان پہنچ کر او پی ڈی بلاک میں ہیپاٹائٹس روم جا کر ڈاکٹر سے ہیپاٹائٹس کے حوالے سے گفتگو کی اور دوسری منزل کا بھی دورہ کیا
جہاں پر انہوں پولیو مہم میں حصہ لینے والی ٹیم سے ملاقات کی اس موقع ایم ایس روجھان ڈاکٹر لجپت رائے اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب اور ایڈمن ہسپتال فاروق زاہد جتوئی بھی موجود رہے
ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کے ورکروں سے ملاقات کی اور پولیو ویکسین کے حوالے سے صورتحال کے بارے دریافت کیا اور ٹیم ورکروں کے جواب پر اطمینان کا اظہار کیا
اور ڈپٹی کمشنر راجن پور نے سنٹر آف ایکسلنس بوائز کا دورہ کیا اور اس، عمارت کا بھی دورہ کیا جو سابق ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر کے دور میں نیم والا سکول جو کہ کامرس کالج اس عمارت میں شفٹ کرنی تھی
اس عمارت کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمن نے بتایا کہ اتھارٹی والے اس، عمارت کو امتحانی مرکز کے طور پر استعمال کرتے ہیں
ڈپٹی کمشنر راجن پور نے اراضی سنٹر روجھان کا بھی وزٹ کیا اس موقع پر تحصیلدار مرید حسین نے ڈپٹی کمشنر کا خیر مقدم کیا اراضی سنٹر کی صفائی کی صورتحال پر برہم ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کسی بھی شخص کو ہاہر نہیں بیٹھنا ڈپٹی کمشنر نے ایک بزوگ کو اپنے ساتھ لے کر کرسی پر بٹھایا
اور تحصیل دار کی سرزنش کی اور ہدایت کی کہ کسی بھی دفتر آنے والے افراد کو اندر کرسیوں پر بٹھایا جائے اور ان کا احترام کیا جائے ڈپٹی کمشنر نے اراضی سنٹر کے دورے کے مٹ واہ پر لگایا گیا
برسوں بند فلٹریشن پلانٹ جو زیر زمین کڑوے پانی کو میٹھا کرنے والے پلانت کا وزٹ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کیں
علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر راجن پور نے عمرکوٹ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں ادویات کی فراہمی کے مطالق دریافت کیا تو لوگوں کا کہنا تھا کہ
ہمیں میڈیسن مل رہی ہے اور پرچی کی فیس نہیں لی جاتے انہوں ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر برہم ہوئے اور ایم ایس عمرکوٹ کو ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی
اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر طارق جاوید ثاقب بھی موجود تھے عمرکوٹ میں قائم واٹر فلٹریشن پلانٹ کا وزٹ کیا
اور اس کو چالو کرنے کی تاکید کی اس موقع اسسٹنٹ کمشنر روجھان عثمان غنی بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون