نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تجزیے اور تبصرے

ڈکیتی اور قاتلانہ حملے کے واقعہ میں ملوث خطرناک ڈاکوﺅں کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ پولیس نے ڈکیتی اور قاتلانہ حملے کے واقعہ میں ملوث خطرناک ڈاکوﺅں کو ٹریس کرکے انہیں گرفتار کرلیا ،لوٹی گئی رقم اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود مکڑ گاﺅں کے رہائشی یعقوب ولد عالمشیراور رحمت اللہ ولد غلام حسن نے پولیس کو بتایا کہ وہ رواں ماہ 17 جنوری کومکڑ مائنر کے قریب اپنے خراب ٹریکٹر کے ساتھ کھڑے تھے

کہ ان کے ماموں رحمن اللہ عرف طوطی نے موبائل فون پر ان سے کہا کہ 3نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے مجھ سے رقم چھین لی ہے اور وہ فرار ہوکر آپ کی طرف آرہے ہیں۔

اس دوران جب ان دونوں نے تینوں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوﺅں کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ دونوں زخمی ہوگئے


مفت ہیلمنٹ ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی وسیکیورٹی پمفلٹس تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی جانب سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے جی پی او چوک پر موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمنٹ ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی وسیکیورٹی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور کے علاوہ ڈی پی اوڈیرہ واحد محمود، ڈپٹی کمشنر عمیر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔۔وفاقی وزیر علی امین خان نے لوگوں میں ٹریفک حادثات روکنے کے حوالے سے

موٹر سائیکل چلانے والوں میں مفت ہیلمیٹ جبکہ گاڑیاں چلانے والوں میں ٹریفک قوانین کی بُکس اور روڈسیفٹی وسیکیورٹی مہذب شہری منظم ٹریفک کے پمفلٹ تقسیم کیے ۔

ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ تین ماہ کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان میں مہذب شہری منظم ٹریفک کے حوالے سے مہم کا اعلان کیا


امیر گل ایس ڈی اوسٹی ٹو سب ڈویژن پیسکو تعینات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)امیر گل ایس ڈی اوسٹی ٹو سب ڈویژن پیسکو تعینات کردیئے گئے ، پیسکو پشاور کے ایڈیشنل ڈی جی (ایچ آر) کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق امیر گل کو سٹی ڈویژن میں ایس ڈی او سٹی ٹو کے عبدے پر تعینات کردیاگیا ہے ۔

قبل ازیں وہ ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔سٹی ٹو سب ڈویژن کے صارفین نے ان کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی وہ صارفین کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا بہترین کردارا دا کریں گے ۔


قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) صدر پولیس نے علاقہ مقیم شاہ میں نوجوان کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری ملزم محمد یوسف کو گرفتارکرلیا۔

پولیس زرائع کے مطابق سال 2017 کے دوران علاقہ بڈھ کا رہائشی 30 سالہ محمد الطاف ولد عبدالرزاق قوم کلیرا اپنے بھائی محمد اسلم کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار اپنی اراضی واقع مقیم شاہ سے چاول کا ناڑ ٹریکٹر پر لوڈ کرنے کے لئے جا رہا تھا

کہ اراضی کے قریب پہنچنے پر مسلح ملزمان نے ان دونوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد الطاف موقع پر جانبحق جبکہ اس کا بھائی محمد اسلم شدید زخمی ہو گیا۔ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر چار ملزمان خان زمان، اسلم ،یوسف اور پنل اقوام کلیرا ساکنان بڈھ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔


ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نااہلی ، ہسپتال روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہوگئی،

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نااہلی ، ہسپتال روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہوگئی، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کی گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہنے لگیں، شدید سیکورٹی خدشات لاحق ،شہریوں کا ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ پر ریڑھی اور ٹھیلے بانوں نے مستقل اپنے ڈیرے جمارکھے جس سے ہسپتال روڈ پر تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور یہاں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔

اس ہجوم میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گاڑیا ں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہنے لگی ہیں جوکہ سیکورٹی خدشات کے ساتھ ساتھ کسی بھی ناگہانی حادثے کی صورت میں شدید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔


بیس سالہ نوجوان کے قاتل کو آلہ قتل بارہ بور بندوق سمیت گرفتارکرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کلاچی پولیس نے علاقہ ٹھہڑی میں بیس سالہ نوجوان کے قاتل کو آلہ قتل بارہ بور بندوق سمیت گرفتارکرلیا ،

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع علاقہ ٹھہڑی کے قریب اراضی میں کام کے دوران مسلح ملزم نے بیس سالہ نوجوان عجب خان ولد نور محمدموچی سکنہ گرہ شہباز ٹھہری پر 12بور بندوق سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ،

ملزم ارتکا ب جرم کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا ۔ ،مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے ماموں ربستان کے ساتھ اراضی میں کام کررہا تھا جبکہ بھائی عجب نور بھی ہمارے سے کچھ فاضلے پر اراضی میں کام کررہاتھا

کہ اس دوران ملزم محمد ولد خیر محمد قوم موچی سکنہ گرہ شہباز ٹھٹری وہاں مسلح بہ بندوق بارہ بورآیا اور بھائی پر فائرنگ  کردی۔


صدر پولیس نے جوئے کی محفل پلٹ دی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صدر پولیس نے جوئے کی محفل پلٹ دی ،تاش کے ذریعے جواءکھیلنے کے الزام میں 16 افراد کو موقع سے گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بھاری رقم ،تاش کے پتے اور دیگر سامان برآمد کرلی ،

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بند کردیاہے۔صدر پولیس نے علاقہ بڈھ میں جوائے کھیلنے کی اطلاع پر بیٹھک ملزم شفقت اللہ پر چھاپہ مارا اور دوران چھاپہ زنی ملزمان شفقت اللہ ،نعمت اللہ ،محمد جاوید ،محمد یوسف ،محمد اسلم ،عارف سلیم ،ہاشم ،

محمد رمضان ،محمد عرفان ،محمد فاضل ،محمد شفیق ،محمد سلطان ،محمد صادق ،غلام عباس ،عنایت اللہ ساکنان بڈھ ،اور سلیمان شاہ سکنہ مڈی کو رنگے ہاتھوں موقع سے گرفتارکرلیا

،پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جوئے میں لگائی گئی رقم 14200 جبکہ ان کی تلاشی کے دوران 4300 روپے ،52 پتے تاش برآمد ہوئی۔


سود خود کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سود خود کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ، یونیورسٹی پولیس نے شہری کی درخواست پر ملزم کے خلاف سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ،

علاقہ بالوکے رہائشی عنصر صادق ولد غلام سرور بلو چ نے تھانہ یونیورسٹی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس نے ٹریکٹر کی مرمت کے لئے ملزم محمود ولد خالق داد کنڈی سکنہ کنڈی آباد ڈیرہ سے 48 ہزار روپے قرض لیے ،

اس رقم کے عوض وہ اب تک 661 من گنے کی ٹرالی کی قیمت وصول کرچکا ہے لیکن اب مزید 300 من گنے کی رقم سود کی مد میں لینا چاہتا ہے ۔پولیس نے شہری کی درخواست پر سود خود کے خلاف 3/5 سود ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔


ڈیرہ پولیس کی کارروائی، پیشہ وربھکاری خواتین گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی کارروائی، پیشہ وربھکاری خواتین گرفتار، شہریوںکا پیشہ وربھکاریوں پرپابندی عائد کرنے کا مطالبہ ،

عوامی شکایات پر پولیس ان ایکشن درجنوں پیشہ وربھکاری خواتین کو گرفتار کرلیا ،پنجاب اور ملحقہ علاقوں سے پیشہ ور بھکاری خواتین ڈیرہ میں آتی ہیں اور بازاروں تاجروں اور عوام کو بلا وجہ تنگ کرتی ہیں۔جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،

عوامی شکایات پر سٹی پولیس ڈیرہ نے بھرپو رکارروائی کرتے ہوئے بازار میں بھکاریوں اور گداگروں کے خلاف ایکشن کرتے ہوئے درجنوں بھکار ی خواتین کو گرفتار کر کے انہیں حوالات میں بند کر دیا۔ پولیس کی کاروائی کے دوران کئی بھکاری خواتین بھاگ بھی گئیں۔


ضلع کچہر ی ڈیرہ میں اشٹام فروشوں کے خلاف کاروائی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نورعالم خان محسود کی عوامی شکایات پر ضلع کچہر ی ڈیرہ میں اشٹام فروشوں کے خلاف کاروائی ، ایک اشٹام فروش کو مقررہ سرکاری فیس سے زائد رقم پر اشٹام پیپر فروخت کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا، اشٹام فروش کا لائسنس منسوخ کرکے اس کا دفتر سیل کردیا گیا،

دیگر اشٹام فروشوں کو وارننگ جاری ،سائلین کی جانب سے اے ڈی سی کی کاروائی پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ،تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہر ی ڈیرہ میں اشٹام فروشوں نے طویل عرصہ سے انت مچارکھی تھی اور انہوں نے مقررہ نرخ سے زائد اشٹام پیرز فروخت کرکے لوٹ مار کا خوب بازار گرم کررکھا تھا ،

ضلعی کچہری ڈیرہ میں اشٹام فروشوں کی لوٹ مار کے خلاف عوامی شکایات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نور عالم خان محسود نے نوٹس لیاہے۔


اشٹام وینڈرز کے خلاف کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں ،کریم نواز

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیڈ رائیٹرایسوسی ایشن ڈیرہ کے سنیئر نائب صدر اور سابق چیئرمین یوسی کورائی ڈیرہ کریم نواز نے ایڈیشنل کمشنر ڈیرہ نور عالم خان محسود کی سرکاری فیس سے زائد رقم وصول کرکے اشٹام پیپرز فروخت کرنے والے اشٹام وینڈرز کے خلاف کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا

کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں اس وقت 150 سے زائد افراد کے پاس اشٹام پیپرز کی فروخت کے سرکاری لائسنس موجود ہیں جوکہ پبلک مقامات پر اشٹام پیپرز فروخت کرنے کی بجائے خفیہ طور پر بھاری رقوم کے عوض لوگوں کو پرانی تاریخوں میں اشٹام پیپرز فروخت کر نے کا مذموم دھندہ جاری رکھے ہیں

ان کے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر ان کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کیے جا ئیں


پولیس افسران وجوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں پولیس افسران وجوانوں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔ا س حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود نے کہا ہے کہ درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کرنے والے پولیس جوانوں کی کارکردگی سے پوری فورس کا وقار بلند ہوتا ہے۔

انسداد جرائم، استحکام امن ،تحفظ عامہ، قانون و انصاف اور میرٹ کی بالا دستی مطمع نظر ہو تو پوری پولیسنگ کے مطلوبہ ا حداف حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ جان ہتھیلی پر رکھ کر پیشہ وارانہ فرائض میں رول ماڈل کا کردار ادا کرنے والے پولیس افسران اور جوانان کی حوصلہ افزائی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی


موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے ایک پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما رواں سال طویل ہوسکتا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق عام طور پر موسم سرما 15فروری تک ہوتا ہے، رواں سال موسم سرما 15فروری سے اگے تک جاسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں بارشوں کے دو سے تین سلسلے آسکتے ہیں جبکہ رواں ہفتے مغربی ہواﺅں کا ایک اور کمزور سسٹم بلوچستان اور بالائی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅ ں کا سسٹم رخصت ہونے کے بعد سردی کی شدت میں پھر اضافے کا امکان ہے


نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کی تعیناتی کے لئے نئی آسامیاں مشتہرکی جارہی ہیں ،وکلاءتیاری کریں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے کہاہے کہ صوبے میں نئے ایڈیشنل سیشن ججوں کی تعیناتی کے لئے نئی آسامیاں مشتہرکی جارہی ہیں اوریہ جج وکلاءکے کوٹے سے بھرتی کئے جائیں گے لہذاوکلاءمقابلے کے امتحان کے لئے ابھی سے تیاری کریں

فاضل چیف جسٹس نے یہ ریمارکس گذشتہ روز دووکلاء کی جانب سے پبلک سروس کمیشن کے خلاف دائررٹ کی سماعت کے دوران دئیے دورکنی بنچ چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس احمدعلی پرمشتمل تھا۔

اس موقع پرایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل عاطف خان عدالت میں پیش ہوئے اوربتایاکہ کریم اللہ اور اشفاق نے ایک اضافی نمبر نہ دینے کے خلاف رٹ دائر کی ہے درخواست گذاروں کے 66 نمبرات تھے 67 پر پاسنگ تھی


خطرناک شعاعوں سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ،موبائل ٹاورز کوہٹانے کے احکامات جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس عبدالشکورپرمشتمل دورکنی بنچ نے رہائشی علاقوں میں واقع ایسے موبائل ٹاورزجن کی خطرناک شعاعوں سے انسانی جانوں کو نقصان پہنچنے کاخدشہ ہے کوہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں

جبکہ جسٹس قیصررشید نے ریمارکس دیے ہیں کہ مساجداورسکول موبائل ٹاورزسے زیادہ اہم ہیں قیمتی جانوں کو نقصان پہنچانے والے ٹاورزپرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جن سے مضرصحت شعائیں نکلتی ہیں فاضل بنچ نے یہ ہدایات گذشتہ روز محمدنعیم کی جانب سے نورعالم خان ایڈوکیٹ کے توسط سے دائررٹ پٹیشن کی سماعت کے دوران دیں


کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی بروقت چھدرائی کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کاشتکاروں کو چنے کی فصل کی بروقت چھدرائی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ فی ایکڑ بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی دیکھ بھال میں کسی غفلت کامظاہرہ نہ کریں

اور فصل اگنے کے 15دن کے اندر اندر اس کی چھدرائی کرکے زائد پودوں کو نکال اور پودوں کا قطاروں میں درمیانی فاصلہ 15 سینٹی میٹر یا6انچ کردیں تاکہ پودوں کی بہتر بڑھوتری ممکن ہو سکے۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ اگر فصل اگنے کے موقع پر زمین میں نمی کم ہوتو چھدرائی کاعمل ذراتاخیر سے بھی شروع کیاجاسکتاہے کیونکہ ایسی صورت میں فصل پر سوکے کی بیماری حملہ آور ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ چنے کی فصل کو پانی کی کم ضرورت ہوتی ہے


سرکاری تعطیلات ہونے کے پیش نظر ،ملازمین اور پنشنرز کو پیشگی ادائیگی کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)یکم اور دو فروری 2020 بروز ہفتہ واتوار کو سرکاری تعطیلات ہونے کے پیش نظر،

حکومت خیبرپختونخوا نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہیں کہ تمام صوبائی سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جنوری 2020کے مہینے کی تنخواہیں اور پینشنزکی 28 جنوری 2020 کو پیشگی ادائیگیا ں کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔

اس امر کا اعلان محکمہ خزانہ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
٭٭٭٭

About The Author