نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹوگینگ سے تعلق رکھنے والے مرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو سمیت چار ملزمان کا فیصلہ سنا دیا

دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج مسعود ارشد نے شک کا فائدہ دے کر چاروں ملزمان کو بری کر دیا، ملزمان کو راجن پور تھانہ گوٹھ مزاری میں 2009 میں درج مقدمہ نمبر 32/9 میں بری کیا گیا،

ملزم کے خلاف سماعت سینٹرل جیل میں ہوئی، ملزمان کی جانب سے وکیل مشتاق حسین منجوٹھہ نے دلائل پیش کیے،

ملزمان کے خلاف ، پولیس پر فائرنگ کرنے، راکٹ لانچرز رکھنے اور دھماکہ خیز مواد برآمد گی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


ملتان

ملتان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مہنگائی اور آٹا بحران کے خلاف احتجاج۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام مہنگائی اور حالیہ آٹے کے بحران کے خلاف احتجاج کیا گیا۔مظاہرین نے کچہری چوک بند کرکے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

احتجاج کی قیادت جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کی۔مظاہرین نے بینر اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت مخالف نعرے درج تھے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران نااہل ہیں حکومت چلانا انکے بس کی بات نہیں۔مہنگائی،

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیساتھ آٹے کی قلت نے حکمرانوں کی کارکردگی کا پول کھول دیا
ملتان میں پانچ سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کامعاملہ,,

پولیس تھانہ صدر نے بچے پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔


ملتان

ملتان میں پانچ سالہ بچے پر تیزاب پھینکنے کامعاملہ,,پولیس تھانہ صدر نے بچے پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ شمیم متاثرہ بچے کی رشتہ دار بتائی جا رہی ہےجس سے پوچھ گچھ جاری ہے

کچھ روز قبل پولیس تھانہ صدر کے علاقہ سورج میانی میں پانچ سالہ منتطر پر تیزاب پھینکا تھاجس کا تیزاب گردی میں مقدمہ اقدام قتل اور دہشت گردی دفعات کے تحت نامعلوم افراد پر درج کیا گیا تھا

ایف آئی آر بچے کے والد مختار حسین کی مدعیت میں درج کی گئی۔


ملتان

ملتان میں اطالوی سفیر کی اہلیہ کے ساتھ اولیا کرام کے شہر آمد شہریوں نے والہانہ استقبال کیا اور تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی عادل نظامی کی رپورٹ

اطالوی سفیر سٹیفانو پونٹیکانو   اور انکی اہلیہ کو ملتان کی محبت کھینچ لائی ملتانیوں نے شاندار استقبال کیا پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے

اطالوی سفیر کو خوبصورت نقش ونگار سے بنے مسافر خانہ بھی دیکھایا گیا اطالوی مہمانوں نے شاہ رکن عالم درباد پر حاضری دی اور چادر چڑھائی، شہر کے خوبصورت مناظر کیمرے میں محفوظ کئے

اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ ملتان میں والڈ سٹی پراجیکٹ پر کام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے جس سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔

About The Author