پشاور میں سرکاری آٹا پرائیویٹ بیگز میں منتقل کرکے مہنگے داموں فروخت کرنے والے فلور مل کو ضلعی انتظامیہ نے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔ معاملہ کیا ہے ؟
پشاور میں آٹا بحران سے پریشان عوام کو دونوں ہاتھوں لوٹنے والے بے نقاب کردیے گئے۔ جہاں شہر کے نواحی علاقے بڈھنی میں ضلعی انتظامیہ نے چھاپے مارے تو معلوم ہوا فلور مل سرکاری آٹے کو پرائیویٹ بیگز میں منتقل کرکے منافع خوری کررہے تھے۔ کارروائی کرکے سیل کردیا گیا
دوسری جانب شہر میں آٹے کے نرخ حکومتی دعوے کے باوجود کم نہ ہوسکے۔ آٹا ڈیلرز کہتے ہیں پنجاب سے آٹے کی سپلائی پر پابندی دوبارہ لگا دی گئی ہے جس سے قیمتیں کم ہونے کی امیدیں دم توڑ گئی
آٹے بحران پر حکومت بدستور اپنے پرانے موقف پر ہی قائم ہے کہ صوبے میں بحران کوئی نہیں، البتہ آٹے کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،
اے وی پڑھو
خیبرپختونخوا کی بارہ سرکاری جامعات کو انتظامی اور مالی بحرانوں کا سامنا
75غیرقانونی قرضہ دینےوالی ایپس کاایک لاکھ لوگوں کیساتھ ایک ارب روپےکافراڈ
چوکیل بانڈہ: فطرت کے دلفریب رنگوں کی جادونگری||اکمل خان