نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری

حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کیا پیش رفت کی ہے

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سے سات دنوں میں تحریری جواب مانگ لیا،،،

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ عدالت کو بتایا جائے کہ

حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کیا پیش رفت کی ہے ۔مریم نواز کے وکلا نے نشاندہی کی کہ درخواستگزار کے والد بیمار ہیں

انکی عیادت کے لیے بیرون ملک جانا ہے .وکلا نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پر وفاقی حکومت کو سات دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی

تھی لیکن اب چار ہفتے گزرنے کے بعد اچانک وفاقی حکومت کی چھٹی ملی ہے جس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا گیا ہے .

دو رکنی بنچ نے باور کرایا کہ ابھی نیب کا موقف بھی سننا ہے ۔مریم نواز کی درخواست پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید کاروائی 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

About The Author