نومبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں سستا آٹا ملنا شہریوں کیلئےخواب بن گیا

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4700 سے بڑھ کر5200 روپے تک جاپہنچی۔۔

کراچی میں سستا آٹا ملنا شہریوں کیلئےخواب بن گیا ہے۔۔۔ چکی کا آٹا5روپے کلو مہنگاہوگیا۔۔۔60 سے بڑھ کر 64اورکہیں 66 روپےتک فروخت ہورہا ہے۔۔۔ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4700 سے بڑھ کر5200 روپے تک جاپہنچی۔۔

شہریوں کیلئے بری خبر۔۔۔ شہرمیں 100 کلو گندم کی بوری مہنگی ہوگئی۔۔۔ بیوپاریوں نے من مانا اضافہ کردیا گیا4 سوسے5 سوروپے تک فی 100کلو گرام گندم کی بوری مہنگی ہوگئی ۔۔۔ جس کی وجہ سے شہری مہنگا آٹاخریدنے پر مجبور ہیں

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 4700 سے بڑھ کر5200 روپے تک جاپہنچی۔۔۔ اوپن مارکیٹ ڈیلرکے مطابق چکی مالکان کو100 کلو بوری 5500 روپےفروخت ہورہی ہے۔۔۔۔

چکی مالکان کہتےہیں ملزمالکان کوسستی گندم فراہم کی گئی لیکن اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بہت زیادہ ہےجسکی وجہ سےچکیوں پرآٹےکی قیمت میں کمی کرنا ممکن نہیں۔۔

ملزمالکان کی جانب سے اشرفی فائن آٹے کی قیمت بھی بڑھادی گئی ہے۔

About The Author