سڑکوں پر ٹریفک کا بے ہنگم اژدہام، ٹریفک پولیس خاموش تماشائی
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈیرہ شہر کے مصروف ترین بازاروں ، سڑکوں پر ٹریفک کا بے ہنگم اژدہام، ٹریفک پولیس خاموش تماشائی ، ٹریفک پلان نہ قانون کی حکمرانی ،
ریڑھیوں ، ہیوی ٹریفک ، چنگ چی رکشوں نے شہر کی سڑکوں ،چوک چوراہوں پر اپنی بادشاہت قائم کر لی، خواتین ، گاہکوں او ر معمر شہریوں کا گزرنا محال ، بازار سمٹ کر تنگ و تاریک گلیوں کاروپ دھار گئے۔ شہر کی سڑکوں ، بازاروں چوک چوراہوں میں تجاوزات کی بھرمار ،
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی نااہلی اور قانون پر عملددرآمد نہ کروانے کیوجہ سے ڈیرہ شہر کے بازاروں اور سڑکوں پر شدید رش کی وجہ سے ٹریفک کے بے پناہ مسائل پیدا ہورہے ہیں،
کمشنری بازار، کلاں بازار، ٹانک اڈہ سرکلر روڈز، ڈسٹرکٹ ہسپتال روڈ،سمیت شہر کے دیگر چوک چوراہوں ، سڑکوں پر رش ہے۔
***
اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے سہولت کار کو گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کلاچی پولیس نے ٹکواڑہ کے علاقہ میں کاروائی کے دوران پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم کو پناہ دینے والے سہولت کار کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری کاروائی میں ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کلاچی فیض کلیم نے ٹکواڑہ کے علاقہ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم وحید کو پناہ و خوراک دینے پر اس کے سہولت کار معین الدین کو گرفتار کرلیا،
جبکہ دوسری کاروائی میں ٹکوڑہ کے علاقہ سے ہی نعمت اللہ نامی شخص سے ایک رائفل، ایک پستول اور 14کارتوس برامد کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔
٭٭٭
مکان کے اندر قائم فحاشی کے اڈے پر رنگ رلیاں مناتا نوجوان جوڑا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صدر پولیس کا فحاشی کے اڈہ پر چھاپہ ،مکان کے اندر قائم فحاشی کے اڈے پر رنگ رلیاں مناتا نوجوان جوڑا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،پولیس نے نوجوان جوڑے کو ہسپتال میں طبی معائنہ کے بعد جیل بھیج دیا ،دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
صدر پولیس نے علاقہ رشید آباد کالونی میں مکان کے اندر فحاشی اور بدکاری کا اڈہ قائم ہونے کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا اور موقع پرموجود پچیس سالہ شادی شدہ خاتون (ش بی بی ) کو نوجوان کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں موقع سے گرفتارکرلیا ،
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں طبی معائنہ کے بعد سنٹرل جیل بھیج دیا ہے۔
٭٭٭
چاقو کے وار سے خاتون شدید زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ کینٹ کی حدود علاقہ تھویا فاضل میں رقم کے لین دین کے تنازع پر مبینہ چاقو کے وار سے خاتون شدید زخمی ،زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
علاقہ ملتان کی رہائشی 35 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ علاقہ تھویا فاضل میں انور بنوچی نامی شخص کے مکان میں رہ رہی ہوں جس کے ذمہ میرے تیس ہزار روپے اور ایک بکری واجب الادا تھی ۔
وقوعہ کے روز میں نے اس سے رقم کا تقاضا کیا تو اس نے میرے اوپر حملہ آور ہوکر چاقو کے وار سے مجھے بازو پر زخمی کردیا ہے۔
پولیس نے خاتون کے مبینہ چاقو کے حملے میں زخمی ہونے کے واقعہ کی چھان بین کے لئے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
شادی شدہ خاتون سے زبردستی دوستی کرنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پڑوسن شادی شدہ خاتون سے زبردستی دوستی کرنے کی کوشش نوجوان کو مہنگی پڑ گئی ، شادی شدہ خاتون نے پڑوسی نوجوان کے خلاف تھانہ میں مقدمہ درج کر ادیا۔ذرائع کے مطابق علاقہ وانڈہ خروٹ کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر میں اکیلی موجود تھی کہ اس دوران پڑوسی نوجوا ن ان کے گھر میں داخل ہوا اور زبردستی میرا ہاتھ پکڑ لیا اور مجھے اپنے ساتھ دوستی کرنے کے لئے مجبور کرنے لگا ،پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
٭٭٭
قاتل کو28 سال قید سخت اور ساڑھے آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ محمد یونس خان کی نگرانی میں قائم ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ڈیرہ کے جج عثمان ولی خان نے تھانہ ٹاﺅن کی حدود ظفر آباد کالونی میں دن دہاڑے 40 سالہ محمد فاروق کو قتل کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم مومن خان کے خلاف جرم ثابت ہونے پر اسے 28 سال قید بامشقت اور ساڑھے آٹھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کے احکامات جاری کردیئے ،
پولیس ذرائع کے مطابق سال 2018 کے دوران تھانہ ٹاﺅن کی حدود علاقہ ظفرآباد میں مجرم مومن خان نے فائرنگ سے چالیس سالہ محمد فاروق ولد عجب خان قوم خیل سکنہ کوٹ عیسیٰ خان کو شدید زخمی کردیا۔
زخمی نے پولیس کو بتایا کہ وہ ظفرآباد کالونی ڈیرہ میں اپنے رشتہ دار کے گھر سے ظفرآباد بازار کی طرف آرہا تھا کہ اس دوران اس کے رشتہ دار ملزم مومن خان ولد گل خان ق…
ڈیرہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے
***
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمود الرحمن نے کہا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 800روپے کی فروخت شہر کے مختلف مقامات پر جاری ہے،
ڈیرہ اسماعیل خان آٹا کا کسی قسم کا بحران نہیں ہے سرکاری نرخ پر ڈسٹرکٹ فوڈ آفس کی گاڑیاں ڈیرہ اسماعیل خان کی پانچوں تحصیلوں میں روزانہ کی بنیاد پر موبائل سروس کے ذریعے سستا آٹے کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہیں
تقریبا روزانہ کی بنیاد پر اڑھائی ہزار سے لیکر 3 ہزار 20 کلو کے تھیلے فروخت کئے جارہے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ اگر شہریوں کو آٹا سرکاری نرخوں نہ مل رہا ہو تو شہری ڈسٹرکٹ فوڈکے دفتر کے نمبر یا میرے موبائل پر اطلاع دیں کوئی بھی ڈیلر یا دکاندار سرکاری نرخ سے زائد وصول کررہا ہو
اس کی شکایت ڈسٹرکٹ فوڈ کے دفتر میں درج کرائیں سب کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔
***
پاک فوج کے تعاون سے ڈیرہ سپورٹس فیسٹیول” کے انتظامات مکمل
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پاک فوج کے زیر اہتمام ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے ہونے والے ”2020ڈیرہ سپورٹس فیسٹیول” کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
فیسٹیول کو کامیاب بنانے کے حوالے سے سرکلر روڈ اور بازاروں میں فیئسٹیول کے حوالے سے تشہیری بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔
فیسٹیول کو کامیاب بنانے کیلئے اجلاس لیفٹیننٹ کرنل شاہد ریاض کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں 12جنوری 2020ءبروز اتوارکو ”2020ڈیرہ سپورٹس فیسٹیول” کی بیساکھی گراﺅنڈ میں میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب کو حتمی شکل دی گئی۔
اس فیسٹیول میں کرکٹ، بیڈ منٹن، فٹ بال، ہاکی اور روایتی کشتیوں کے مقابلے منعقد ہونگے۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت ، ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹننٹ(ر) امتیاز شاہ ہوں گے
***
شارٹ سرکٹ سے گاڑی کو آگ لگ گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدودقریشی موڑ کے قریب شارٹ سرکٹ سے گاڑی کو آگ لگ گئی،
گاڑی جل کر خاکستر، تاہم گاڑی میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدودقریشی موڑ کے قریب ٹوڈی موٹر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،
آتشزدگی کے دوران گاڑی میں سوار افراد نے فوری طور پر گاڑی سے نکل کر جان بچائی، ذرائع کے مطابق گاڑی میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے بارعث ہوئی، آتشزدگی سے گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔
٭٭٭
پوسٹ آفس وین ڈکیتی کیس میں مطلوب خطرناک دہشت گرد گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ٹاﺅن پولیس نے سال 2014 کے دوران دین پور روڈ پر مسلح ڈکیتی کے دوران پوسٹ آفس ڈیرہ کی وین پر فائرنگ اور ہینڈ گرنینڈ سے حملہ کرکے دو اہلکار کو قتل کرنے اور دو افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک دہشت گرد محمد وقار ولد شیرنواز قوم موچھی سکنہ ظفرآباد کو گرفتارکرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سال 2014 کے دوران جنرل پوسٹ آفس ڈیرہ کی گاڑی کیری ڈبہ نمبر043 GCمیں سوار کشیئر گلزار حسین ولد رمضان حسین سکنہ محلہ کنیرانوالہ ڈیرہ ،ڈرائیور نعمت اللہ ولد عزیزبھٹی ،سرکاری گارڈ جاوید ولد کالوخان سکنہ مندھراں سیداں اور نجی گارڈ سلیم حید ر ولد نزر سکنہ محلہ گاڑیبان ڈیرہ دوپہر کو ٹانک اڈہ گیلانی مارکیٹ میں واقع ڈاکخانے سے جمع شدہ یوٹیلٹی بلز اور دیگرکیش وصول کرنے کے بعد دین پور ڈاکخانے سے
***
اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین لیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل پہاڑپور کے علاقہ نیازی آباد لنک روڈ پر رہزنی کی واردات ،مسلح ملزمان اسلحہ کی نوک پر شہری سے موٹرسائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،
پولیس نے متاثرہ شہری کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف رہزنی کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ شاہ داﺅ کا رہائشی اکرام اللہ ولد حاجی سردار خان نیازی موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ شام کے وقت نیازی آباد لنک روڈ کے قریب پہنچنے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے روک کر اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹرسائیکل 125 ماڈل 2018 ،09 ہزار روپے نقد اور قیمتی موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،
پولیس نے متاثرہ شہری کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف رہزنی کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
نوجوان کو چھت سے نیچے پھینک کر برہنہ کرنے والا واقعہ ،،سات افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیاگیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گورنمنٹ اسلامیہ سکول کرکٹ گراﺅنڈ کی چھت سے ملزمان نے رشتہ کے تنازع پر بیس سالہ نوجوان کو چھت سے نیچے پھینک دیا ،ملزمان کا نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ،
نوجوان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل ،سات ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا ، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ،عدالت نے گرفتار ملزمان کو جودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کرکٹ گراﺅنڈ کی چھت سے بیس سالہ نوجوان احمد ندیم راجپوت ولد عطاءاللہ راجپوت سکنہ بنگلہ نمبر چار پولی ٹیکنیکل کالج ڈیرہ کو نیچے پھینک دیا
بعدازاں ملزمان کی جانب سے نوجوان کو مبینہ طور پر برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے …
***
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی جاری کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی جاری کردی گئی ،خیبرپختونخو سول سرونٹ (ترمیمی ایکٹ )2019 کی روشنی میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے پالیسی جاری کردی ہے ،
محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق30 اگست 2019 میں ارسال کردہ مراسلے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین کی عمریں 31 جولائی 2019 ترمیمی ایکٹ کے نفاذ سے پہلے ساٹھ سال ہوں گی وہ ریٹائرڈ ہوگئے ہیں جن کی عمریں اکتیس جولائی یا اس کے بعد ساٹھ سال کی ہوگئی ہے وہ 63 سال کی عمر تک ملازمت کرتے رہیں گے ۔
پچیس سال ملازمت یا پچپن سال عمر 31 جولائی 2019 سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لئے شرط ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملازمین اکتیس جولائی کے بعد ترمیمی ایکٹ کے برعکس ساٹھ سال کی عمر میں ریٹائرڈ ہوں گے ۔
٭٭٭
درابن روڈ مشن روڈ پر کھڑا گندا پانی میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا منہ چڑھانے لگا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)درابن روڈ مشن روڈ پر کھڑا گندا پانی میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا منہ چڑھانے لگا ،بند نالوں سے نکلنے والا گندا پانی مسافروں سمیت اہل علاقہ کے لئے وبال جان بن گیا ،بدبودار گندا پائی درابن روڈ پر جمع ہونے سے دکانداروں سمیت رہائشی بھی شدید ذہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق چند سال قبل درابن روڈ پر نکاسی آب کا نالہ تعمیر کیاگیا لیکن بعدازاں اسے نامکمل چھوڑ دیاگیا جس کی وجہ سے درابن روڈ کے دونوں اطراف قائم نالوں سے نکلنے والا گندا پانی شہریوں کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں رہا
جبکہ رہی سہی کسر حالیہ بارشوں نے پوری کردی ہے ۔درابن روڈ پر پڑنے والے گہرے گڑھوں کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی ندی نالوں کی منظر کشی کررہا ہے۔
***
عوام خود ساختہ مہنگائی کی لپیٹ میں ،دکانداروں نے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ضلع ڈیرہ کے عوام خود ساختہ مہنگائی کی لپیٹ میں ،دکانداروں نے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ،
تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں ناجائز منافع خوری کو کنٹرول کرنے کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اشیاءخوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ کرسکے ۔
بااثر دکانداروں نے حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاءضروریہ فروخت کرنے کی بجائے من مرضی کے نرخ مقرر کرکے اشیاءضروریہ فروخت کرنی شروع کررکھی ہیں جس کی وجہ سے غریب سفید پوش طبقہ کسی مسیحا کا انتظار کررہا ہے ۔
دلچسپ امر تو یہ ہے کہ متعلقہ حکام ڈیرہ میں عوامی مسائل اور ناجائز منافع خوری کی شکایات کا ازالہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
***
چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ،شہر بھر میں ہوٹلوں ،ورکشاپس ،کباڑ خانوں ،بھٹہ خشت سمیت دیگر مقامات پر بچوں سے کھلے عام جبری مشقت کا سلسلہ نہ رک سکا ،
قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری ہیں جبکہ قانونی نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔
ڈیرہ شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں معصوم بچوں سے جبری مشقت لینے کا سلسلہ جاری ہے۔آٹھ سے بارہ سال تک کی عمر کے بچے ہوٹلوں ،ورکشاپس ،بھتہ خشت ،کباڑخانوں سمیت دیگر مقامات پر مزدوری کرتے نظر آتے ہیں جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں ،چائلڈ لیبر کے حوالے سے کام کرنے والی این جی اوز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے…
***
بغیر معائنہ بیمار اور مضرصحت جانواروں کو گھروں میں ذبح کیے جانے کا انکشاف
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اور ملحقہ علاقوں میں بغیر معائنہ بیمار اور مضرصحت جانواروں کو گھروں میں ذبح کیے جانے کا انکشاف ،لاغر بیمار اور مضرصحت گوشت کے استعمال سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے
،فریزر لگے باسی گوشت کی بھی کھلے عام فروخت جاری ،ارباب اختیار فرائض سے چشم پوشی اختیار کرنے لگے ،ذمہ داران دفتروں میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹس جاری کرنے میں مصروف ،
تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں قصابو نے محکمہ لائیو سٹاک سمیت حکومت کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے لاغر ،بیمار ،نیم مردہ مادہ جانوروں کو نالوں کے اوپر ذبح کرنا شروع کررکھا ہے جس پر محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹروں کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔
***
وکلاء کی جمعرات سے عدالتوں کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال شروع
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضابطہ دیوانی مذاکرات ناکام ، وکلاء نے جمعرات سے عدالتوں کا غیر معینہ مدت تک ہڑتال اور ضابطہ دیوانی ترامیم واپس نہ لینے تک احتجاج جاری ر کھنے کا اعلان کردیا ہے ،
وکلاء کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی ترامیم این جی اوز کی ترامیم ہیں جو انصاف کے قتل عام کا منصوبہ ہے ملک بھر کے وکلا کے پی کے وکلا کا ساتھ دیں گے ، ضابطہ دیوانی اور انسداد منشیات کے قوانین میں ترامیم کے خلاف بدھ کے روز بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ہڑتال رہی
تاہم بعدازاں کے پی بار کونسل کی کال پر جمعرات کے روز سے ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں وکلا نے ضابطہ دیوانی اور انسداد منشیات کے قوانین میں ترامیم کے خلاف غیر معینہ مدت تک عدالتوں کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ،
***
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم وصول کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خلاف ضابطہ امدادی رقم وصول کرنے والے صوبائی اور وفاقی محکموں کے ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیاہے ،
ڈیرہ سمیت صوبے بھرسے غیر مستحق 2لاکھ سے زائد افراد کو بے نظیر ا نکم سپورٹ پروگرام سے خارج کیا گیا ہے ،
ڈیرہ سمیت مختلف علاقوں سے ایسے افراد کو بھی نکال دیاگیا ہے جن کے لاکھوں روپے مالیت کے جائیدادیں موجود ہیں۔14
ہزار سے زائد سرکاری ملازمین جنہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے اور سہ ماہی پیسے وصول کرتے رہے ہیں
ان میں ریلوے ، پاکستان پوسٹ ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اپنے ملازمین کے علاوہ محکمہ تعلیم ،صحت ، بلدیات ،سمیت مختلف صوبائی محکموں کے ملازمین بھی شامل تھے
***
کاشتکاری کی منظم حکمت عملی کے ذریعے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتاہے
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاری کی منظم حکمت عملی کے ذریعے زیادہ پیداوار کا حصول ممکن بنایا جا سکتاہے
ا سلئے گندم کے کاشتکاراپنی فصل کی بہتر نگہداشت کیلئے کھیت سے جڑی بوٹیوں کا بروقت خاتمہ کریں اور زرعی ادویات کے سپرے کے محلول میں فی ایکڑ ایک سو سے ایک سو بیس
لیٹر پانی کا استعمال کیا جائے تاکہ فصل کو پیداواری نقصان سے بچانا ممکن ہو سکے۔
صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے گندم کی فصل انتہائی اہمیت کی حامل ہے جسکی بہتر پیداوار سے نہ صرف غذائی خود کفالت حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ کاشتکاروں کی انفرادی خوشحالی بھی ممکن ہے
لہٰذا گندم کی فصل پوری توجہ کی متقاضی ہے تاکہ کاشتکاروں کو انکی محنت کا صلہ حاصل ہو۔
انہوں نے کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کی اقسام ‘اس کے کنٹرول کرنے کے طریقے اور زرعی ادویات کا استعمال،چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی اور سپرے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ موثر اور فائدہ مند سپرے کیلئے مخصوص نوزل استعمال کی جائے۔
انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے بمپر کراپس حاصل کرکے غذائی خود کفالت کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکارزرعی اجناس کی صرف منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ بعد میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
٭٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون