مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں پولیو کیس سامنے آنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی.

وزیر اعلی نے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں پولیو کے کیس سامنے آنا انتہائی تشویشناک امر ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو کے لئے مربوط اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسداد پولیو کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی.

قوم کے مستقبل کے معماروں کو پولیو جیسی بیماری سے بچانا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے

اورپنجاب سمیت پاکستان کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں اورمحکموں کو عملی طورپر محنت اور جانفشانی سے کام کرنا ہوگا۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے اپنے آفس میں کھلی کچہری لگائی مرد و خواتین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ

عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگاڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔

کمشنر نسیم صادق نے جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ میں خامیوں کو فوری دور کرنے کے احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ

جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن پر جلد تعمیراتی کام شروع کرایا جائیگا۔ اپ گریڈیشن پر تقریبا دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

کمشنر نسیمِ صادق نے کہا کہ غازی پارک کو بحال کرکے جلد عوام کیلئے کھولنے کی کوشش کریں گے۔


ڈیرہ غازیخان

بزدار حکومت نے ”قیمت ایپ پنجاب”کی عوامی شکایات نمٹانے میں غیر ضروری تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر کے افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کے حوالے سے شکایات اسی روز نمٹا کر رپورٹ پیش کی جائے۔

زیر التوا درخواستوں پر فوری کارروائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر اور قصبات کی مارکیٹوں میں قیمت پنجاب ایپ کے طریقہ کار کی آگاہی کے پینا فلیکس،بینرز آویزاں کئے جائیں۔


ڈیرہ غازیخان

جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی کی توسیع میں حائل دکانیں گرانے اور متاثرین کو متبادل جگہ پر دکانیں تعمیر کرکے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے دورہ کرکے دکانداروں کو آگاہ کردیا۔کمشنر نے کہا کہ

جنرل بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن میں 70 دکانیں آرہی ہیں. دکانوں کے مالکان تین روز کے اندر قانونی دستاویزات اور مطلوبہ رقم جمع کرادیں

انہوں نے کہا کہ دکانوں کے اوپر رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔بس سٹینڈ کی اپ گریڈیشن میں پارک،پٹرول پمپ،بس شیڈ،انتظار گاہ اور ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک ماہ کے اندر عملی طور پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

دانش سکول ڈیرہ غازی خان گرلز ونگ نے تحصیل کوہ سلیمان،ٹرائبل ایریا اور پاٹا کی بچیوں کو داخلہ کیلئے ایک اور موقع فراہم کردیا ہے

29 دسمبر کے تحریری ٹیسٹ میں شرکت نہ کرنے والی بچیاں 12 جنوری کو ادارہ میں آکر ٹیسٹ دے سکتی ہیں۔

پرنسپل ادارہ شبنم حسیب نے کہا ہے کہ داخلہ فارم ادارہ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔شبنم حسیب نے بتایا کہ مزید معلومات کیلئے ادارہ اور فون نمبرز 2474956،0642474955 اور 033171016161 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

جنرل بس سٹینڈ ڈیرہ غازی خان کے ملحقہ رقبہ پر ڈمپ کئی سالوں کا کوڑا کی محفوظ تلفی سے بہتری نظر آنا شروع ہوگئی۔

کوڑا کرکٹ صاف کرکے 90 کنال رقبہ پرفیملی پارک بنایاجائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے دورہ کرکے کوڑا کی تلفی کے عمل کا جائزہ لیا۔

کوڑا کرکٹ کو گہری خندق کھود کر دفن کیا جانے لگااوراوپر زرخیز مٹی کی تہہ بنائی جانے لگی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ

شہر کا تقریبا چالیس اور پچاس سال کا کوڑا یہاں ڈالا جارہا تھا۔ جس سے کوڑا کرکٹ کے پہاڑ بن گئے تھے۔بھاری مشینری کے ذریعے کھدائی کرکے کچرا دفن کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط میں موجود کئی سال سے بے آباد غازی پارک کی بحالی کیلئے عملی اقدامات شروع کردئیے گئے۔

کمشنر نسیم صادق نے محکموں کو دئیے گئے ٹاسک کی تکمیل کا جائزہ لینے کیلئے خود غازی پارک کا دورہ کرتے ہوئے ناکارہ عمارتوں کو مسمار اور زمین کی ہمواری کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ عوام کو تفریح سے محروم کرکے زیادتی کی گئی۔پارک کو نئی جدت کے مطابق بحال کرکے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا۔

کمشنر نے پارک میں موجود پرانے جھولے اور مٹیریل نیلام کرنے کیلئے فوری اشتہار دینے کی ہدایات جاری کیں۔کمشنر بھاری مشینری کے ذریعے جاری کام کا جائزہ لیا۔


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان شہر کے وسط سے گزرنے والی مانکا کینال کی ڈی سیلٹنگ اور ڈریسنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مانکا کینال کے کناروں پر گرین بیلٹس اور چھوٹے پارک بنائے جائیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے مانکا کینال کا تفصیلی دورہ کیا۔

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مانکا کینال کو اس کی اصل گہرائی تک صاف کیا جائیگا اور ڈی سیلٹنگ کیلئے بھاری مشینری کام کررہی ہے۔ کمشنر نے کہا کہ کناروں کو سرسبز و شاداب بنایاجائیگا۔


ڈیرہ غازیخان

میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازی خان اور محکموں کی ناکارہ مشینری اور سکریپ سے کارآمد اشیاء بنانے کا عمل تیز کردیا گیا۔

ناکارہ اشیاء کو جھولوں،بنچز اور سیاحتی گاڑی کی شکل دی جانے لگی۔کمشنر نسیم صادق نے وئیر ہاؤس کا دورہ کرتے ہوئے تیاری کے عمل کا جائزہ لیا

کمشنرنے کہا کہ تیار جھولے،بنچز اور دیگر سامان جلد مانکا کینال پر نصب کیا جائیگا۔مانکا کینال پر بچوں کی سیر کیلئے ثقافتی بگھی بھی تیار کی جارہی ہے۔

کمشنر نے جھولوں،بنچز اور دیگر سامان کیلئے کلر سکیم کی بھی منظوری دی۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مشینری کا جائزہ لینے کیلئے فائر بریگیڈ کی عمارت کا دورہ کیا۔

چیف آفسیر میٹروپولیٹن کارپوریشن اقبال فرید،اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔کمشنر نے کہا کہ

تمام مشینری کو باہر نکالا جائے۔شہر کی صورتحال بہتر کی جائے۔خراب مشینری کی مرمت کرکے فنکشنل کیا جائے۔


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹری امتحان 2019ء کے نتیجہ کا اعلان گیارہ جنوری کو صبح سوا دس بجے کیا جائے گا.

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایا کہ اس سلسلے میں کوئی باضابطہ تقریب منعقد نہیں ہو گی-

رزلٹ سی ڈی کی صورت میں دستیاب ہو گا اوربورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pkپربھی اپ لوڈ کر دیا جائے گا

علاوہ ازیں امیدوار 800295 پررولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی رزلٹ معلوم کر سکیں گے. ڈپٹی کنٹرولر نے بتایا کہ رزلٹ کارڈز کی ترسیل ایک ہفتہ کے اندر داخلہ فارمز پر درج شدہ پتہ جات پر کر دی جائے گی

تاہم ری چیکنگ کے خواہش مند امیدوار 26 جنوری تک درخواست دے سکتے ہیں.شیخ امجد حسین نے بتایا کہ

امتحان میں رہ جانے والے یا نمبر بہتر بنانے کی غرض سے دوبارہ امتحان دینے والے امیدوار 28اپریل سے شروع ہونے والے

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2020کیلئے اپنے داخلہ فارمز 30جنوری تک آن لائن و ہارڈکاپی کی صورت میں بھجوا سکتے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان کی انتظامی مشینری گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کررہی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مارکیٹوں کا معائنہ کرتے ہوئے گرانفرشوں کو پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا

انہوں نے دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کیں۔علاوہ ازیں انہوں نے سبزی منڈی کا دورہ کرتے ہوئے پھل اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

آڑھتیوں اور کاشتکاروں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنا منافع کم رکھنے کی ترغیب دی تاکہ مارکیٹوں میں عوام کو پھل اور سبزیاں سستے داموں فراہم ہوسکیں۔

دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے بی ایچ یو چھابریں زیریں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری،

ادویات کی موجودگی،صفائی اور سہولیات کو چیک کیا۔


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی نے کہا ہے کہ پٹرولنگ ملازمین فرائض منصبی دیانتداری او رجانفشانی سے ادا کریں.

انہوں نے کہاکہ قومی جذبہ سے سرشار ہو کر عوام کی خدمت کی جائے جس سے پی ایچ پی کامورال بلند کیا جاسکتا ہے.

انہوں نے یہ بات پروبیشن پیرڈ مکمل کرنے والے 15ملازمین کو ہیڈکانسٹیبل کنفرم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر ایس پی نے محمدامجد، شہزاد حسین، منظور علی، فیاض حسین، راشد منہاس، محمد باقر، محمد اصغر،

طاہر احمد، ناصر علی، مظہر سعید، عبدالستار، زینت جہاں، جنید احمد، عامر رضا اور محمد خالد کو ہیڈکانسٹیبل کنفرم کرنے کے احکامات جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان

ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈڈیرہ غازیخان نے میٹرک لیول پر امتحانی پرچوں کی مارکنگ کے سٹاف کی تربیت کا شیڈول جاری کر دیا ہے.

کنٹرولر امتحانات کے مراسلہ کے مطابق ہیڈ، سب ایگزامینر کی ورکشاپ کا آغاز 13جنوری سے ہو گاجو 22جنوری تک جاری رہے گی.

13جنوری کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 2کوٹ ادو، 14جنوری کو گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول لیہ، 15جنوری کو گورنمنٹ بوائز مسلم ہائی سکول چوک اعظم، 16جنوری کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی پو ر،

17جنوری کو سردار کوڑے خان پبلک ہائر سکینڈری سکول مظفرگڑھ، 18جنوری کو گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تونسہ،

20جنوری کو گورنمنٹ بوائزماڈل ہائر سکینڈری سکول راجن پور، 21جنوری کو گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول جام پور اور 22 جنوری کو گورنمنٹ جامع سکول ڈیرہ غازیخان میں تربیت ہو گی.

مزید معلومات کیلئے بورڈ سے رجوع کیا جاسکتاہے.


ڈیرہ غازیخان

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBAمیپکوسرکل ڈیرہ غازیخان کی جانب سے افسران کے ناروا رویوں کے خلاف دفتروں کوتالے گاکراحتجاج ،شدید نعرے بازی ایس ای آفس کے باہر دھرنا دے دیا ،

زون کے تمام ورکرز اور عہدیداروں کی شرکت گزشتہ روز دفتر سرکل ڈیرہ غازیخان کے باہر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین CBAمیپکوسرکل ڈیرہ غازیخان کی جانب سے افسران کے رویوں کے خلاف دفتروں کوتالے گاکراحتجاج کیاگیا۔

جس میں زون کے تمام ورکرز اور عہدیداروں نے شرکت کی ، زونل چیئرمین شہباز احمد بھٹی نے ورکز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ورکرز کے ساتھ افسران کے ناروا رویوں کو بالکل برداشت نہیں کیاجائیگا ،

میپکوسرکل ڈیرہ میں سٹاف کی شدید کمی کے باوجود دن رات اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو بلاتعطل بجلی فراہم کرتے ہیں اور 24گھنٹے بجلی چوری روکنے اور ریکوری کی جا تی ہے

جبکہ میپکوافسران کے پاس ،ہتک آمیز رویہ اور شوکاز نوٹس دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،جبکہ اسی لیبراور ورکرز نے ڈی جی خان سرکل کو زون میں ٹاپ پر رکھاہواہے ،

صبح 9سے لیکر رات 11بجے تک نان سٹاپ کام کرنے سے سٹاف سخت ذہنی دباﺅ کا شکار ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ

ہماری ان شکایات کے ازالے کیلئے افسران فوری طور پر نوٹس لیں ورنہ موجودہ احتجاج ہڑتال میں تبدیل کر دیا جا ئے گا

احتجاجی شرکاءسے لیبریونین کے ڈویژنل چیرمین حافظ محمد ارشاد احمد اور شادا بھائی نے بھی خطاب کیا۔


ڈیرہ غازیخان

پنشن کے حصول کیلئے آنے والا میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان میں حرکت قلب بند ہو نے سے اچانک دم توڑ گیاتفصیل کے مطابق بستی شیخان ریلوے لائن85سالہ اللہ بخش ولد واحد بخش کی ماہ جولائی اور نومبر2019ءکی پنشن رکی ہوئی تھی ،

میو نسپل کارپوریشن عملہ نے لواحقین کو اللہ بخش کو خود پیش کرانے کیلئے کہاجس پر اس کا بیٹا رجب علی صبح 11بجے اسے لیکر میونسپل کارپوریشن آگیا،اللہ بخش رکشہ میں ہی بیٹھاتھا

ابھی کچھ دیر گزری تھی کہ رکشہ میں بیٹھے اللہ بخش حرکت قلب بند ہو نے سے اچانک ایک طرف گر گیااور چیک کر نے پر پتہ چلا تو وہ جاں بحق ہوچکاتھا

جس کے بعد اس کابیٹا رجب علی اسے اسی رکشے میں لیکر گھر واپس روانہ ہوگیاپنشن برانچ کے محمدعلی اور حبیب اللہ نے بتایاکہ اللہ بخش کی ماہ دسمبر کی پنشن ادا کی جاچکی تھی

لیکن ماہ جولائی اور نومبر 2019ءکے پنشن فارم نامکمل ہونے اور لائف سرٹیفیکیٹ نہ ہونے کی بناءپر ان کی پنشن مذکورہ بالا مہینوں کی رکی ہوئی تھی جس کیلئے اللہ بخش کو بلایاگیاتھا۔


ڈیرہ غازیخان

مرکزی انجمن تاجران ڈیرہ غازیخان کے ضلعی چیئر مین حاجی محمد دین چوہدری ، ضلعی صدر شیخ محمد نقیب اور سٹی صدر جان عالم خان لغاری کی زیر صدارت اجلا س منعقد ہوا

اجلاس میں سرپرست اعلیٰ شیخ محمد علی ، سینئر نائب صدرحاجی محمد زبیر نظامی ،نائب صدور ملک محمد صادق اعوان ،چوہدری محمد خالد ریاض،جنرل سیکرٹری طارق اسماعیل ،سیکرٹری انفارمیشن خرم اسحاق مستوئی،سیکرٹری فنانس شیخ شکور احمد اور سٹی جنرل سیکرٹری جاوید اسحاق مستوئی ،سینئر نائب صدر سجاد کریم رند ،

نائب صدر شیخ محمد حنیف ،ڈپٹی سیکرٹری فاروق احمد بھولا،سیکرٹری انفارمیشن شیخ طاہر معراج ،چیئر مین مجلس عاملہ حاجی رانا نذیر احمد ،وائس چیئر مین میاں محمد ایوب ،اراکین کاشف یونس خان ،عبد الصمد قریشی ،مرزا محمد ایوب ،اعجاز احمد قریشی کے علاوہ شیخ محمد ریاض ، اسٹیل اینڈ آئرن ورکس کے طارق خلجی ،

عرفان گجر ، رانی بازار کے صدر شیخ گلفام، شکیل حنیف، ریلوے پلی کے موسیٰ صغیر، امجد علی صدیقی، محمد مدنی خان، کالج روڈ کے شیخ ندیم اقبال،انیس الرحمن خان، گھنٹہ گھر بازار کے شیخ محمد بلال، محمد وقاص ،

زاہد نظام اور دیگرتاجران نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں انجمن تاجران کے اراکین اور عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ غلہ منڈی کے روڈ کی مرمتی کرائی جا ئے اور سٹریٹ لائٹس بحال کر کے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جا ئیں

اجلاس نے متفقہ قرارداد میں مطالبہ کیا کہ فریدی بازار پیارے والی پل پر بے ہنگم ٹریفک کا مستقل مسئلہ حل کیا جا ئے اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جا ئے انجمن تاجران کے اجلاس میں شہرمیں بڑھتی ہو ئی چوریوں و ڈکیتیوں پر اظہار ےشویش کر تے ہو ئے ڈی پی او اسد سرفراز خان سے مطالبہ کیا گیا کہ

پولیس گشت میں اضافہ کیا جا ئے اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سے سبزی منڈی میں ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے جا ئیں اور سیوریج اور صفائی کے نظام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بھی فوری اقدامات کریں

اجلاس میں تاجر برادری کی مشاورت سے شناختی کارڈ کی شرط کے حوالے سے 30جنوری کے بعد کے لائحہ عمل مرتب کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

%d bloggers like this: