نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع مظفر گڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے اور تجزیے۔

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)

تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات 2020-21کل ہوں گے،2امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ،تیاریاں مکمل،مہم آخری مرحلے میں داخل،امیدواروں کی دن رات وکلاء سے ملاقات میں بھی تیزی آگئی،

اس بارے تفصیل کے مطابق تحصیل بار کونسل کے سالانہ انتخابات2020-21 کل ہوں گے،الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، صدارت کیلئے سید غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی ایڈووکیٹ میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا

جبکہ نائب صدر کیلئے آصف مجید چغتائی اور شکیل احمد چوہدری جنرل سیکرٹری کیلئے غلام ربانی انصاری ایڈووکیٹ اور منصور الحق گورمانی ایڈووکیٹ،

جوائنٹ سیکرٹری کیلئے محمد امجد خان مشوری ایڈووکیٹ اور جاوید اقبال ملک ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری کیلئے ملک تنزیل الرحمن ایڈووکیٹ اور ملک جعفر عباس ایڈووکیٹ، لائبریری کیلئے ملک اسحاق کھنڈویہ ایڈووکیٹ اور ظہور عباس حجانہ ایڈووکیٹ کے مابین چوڑ پڑے گا،

مجلس عامہ کیلئے مہر محمد رشید ایڈووکیٹ،قاضی محمد اسلم ایڈووکیٹ،سردار سکندر حیات خان ایڈووکیٹ،چوہدری ساجد اقبال گل ایڈووکیٹ، عمران محمود وقار ایڈووکیٹ،

اسلم سنبل ایڈووکیٹ،سردار طفیل احمد خان لُنڈ ایڈووکیٹ،عبدالرحمن خان گورمانی ایڈووکیٹ،میاں شوکت حسین قریشی ایڈووکیٹ،سردار یونس خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،ملک بشیر احمد بریال ایڈووکیٹ،محمد علی خان کلاچی ایڈووکیٹ،قاضی محمد امجد ایڈووکیٹ،

مہر غلام شبیر سیال ایڈووکیٹ،اللہ ڈتہ بلوانی ایڈووکیٹ،منیر حسین خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،عمران حکیم ایڈووکیٹ،چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ،مرید عباس جگلانی ایڈووکیٹ،

مس فوزیہ انجم ایڈووکیٹ،امیدوار ہیں،دوسری طرف دونوں امیدواروں غلام شبیر عباس رضوی ایڈووکیٹ اور محمد ارشد صدیقی میں کانٹے دار مقابلہ ہے اور ان کے حامی اپنے اپنے امیدوار کی بھر پور انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ سید غلام شبیر عباس رضوی گروپ کو موجودہ صدر بار ملک احسن فاروق انگڑا گروپ،اعجاز احمد گورمانی ایڈووکیٹ،رانا محمد اسلم ایڈووکیٹ،چوہدری گروپ،میاں عامر سلطان گورایہ گروپ،ملک فیاض کھکھ گروپ،

ملک بشیر احمد بریال گروپ،بزدار گروپ،رائے عابد حسین پرہاڑ گروپ،پتل گروپ،رائزنگ لائرز گروپ،یونس خان چانڈیہ گروپ،کلاچی گروپ،چوہدری اقبال ساجد گروپ،عمران محمود وقار گروپ،فرینڈز ینگ لائیرز گروپ شامل ہیں کی حمایت حاصل ہے،

جبکہ محمد ارشد صدیقی کو غفور خان گورمانی گروپ،طفیل خان لُنڈ گروپ،چوہدری عطاء الحق گروپ،زاہد خان چانڈیہ گروپ،رفیق عمر خان چانڈیہ گروپ،منصورالحق گورمانی گروپ سمیت ودیگر گروپوں کی حمایت حاصل ہے،الیکشن مہم آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی ہے

اور چیمبرٹو چیمبر کے علاوہ رات کے اوقات میں ڈور ٹوڈور مہم میں بھی تیزی آگئی ہے، 5رکنی الیکشن بورڈ جن میں چیئرمین محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ جبکہ ممبران الیکشن بورڈ میں رائے منیر اختر پرہاڑ،چوہدری نوید احمد چیمہ،

چوہدری محمد سہیل،وقار الحق شامل ہیں،چیئرمین الیکشن بورڈ ملک محمد اسلم ہنجرا ایڈووکیٹ کے مطابق پولنگ کل11جنوری بروز ہفتہ بار روم بار ایسوسی ایشن میں صبح9بجے سے شام5بجے تک ہوگی جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔


کوٹ ادو

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ نے کہا ہے کہ بطور سرکاری ملازم ہمارامقصد صرف عوام کی خدمت ہے، خدمت کے معیاراور شفافیت پر قطعاََ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،خواتین اور بزرگ شہریوں کوبلا انتظار سرکاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

سرکاری آفیسران ملازمین دفتر میں آنیوالے سائلین سے رویہ نرم رکھیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل کملیکس میں تحصیلداردفترورجسٹری برانچ کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا،

انہوں نے کہا کہ انکی ہر ممکن کوشش ہے کہ تحصیل آفس میں شہریوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،

تحصیل آفس سے ٹاؤٹ مافیا کے بارے میں خفیہ معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں جلد انہیں بے نقاب کرکے ان کے خلاف تا دیبی کاروائی کی جائے گی،

انہوں نے افسران وملازمین کو تنبیہ کی وہ سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین سے رویہ نرم رکھیں اور مقررہ وقت میں درکار خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،

تحصیل آفس میں فرد ریکارڈ،رجسٹری انتقال، ڈومیسائل اور دیگر خدمات کے حصول کیلئے آئے ہوئے سائلین سے گفتگو اور شکایات و مسائل دریافت کئیاور فوری حل کیلئے تحصیلدار کو ہدایت جاری کر دی،

جبکہ اس موقع پر تحصیل آفس کے باہر بیٹھے اسٹامپ فروشوں نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے شکایات اور مسائل پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔


کوٹ ادو

اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کا محکمہ لائیوسٹاک کے ڈاکٹر ہمراہ چھاپہ، 14من سے زائد بیمار لاغر اور مردہ جانوروں کا گوشت برآمدکرلیا،2لاغر زندہ جانور بھی برآمد،

قصاب فرار،ٹیم نے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس میں کام کرنے والے2ملازم گرفتارکرلئے،سلاٹر ہاؤ کو سیل کر دیاگیا،ناقص گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں تقسیم کیا جانا تھا،گوشت کو تلف کر دیا گیا،

اس بارے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادوڈاکٹر فیاض علی جتالہ کی قیادت میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر عبدالحمید ہمراہ پرانی سبزی منڈی ہنجراء کالونی مناہل میرج ہال کے عقب میں بنا غیر قانونی سلاٹر ہاؤ س پر چھاپہ مارا

اور چھاپہ کے دوران 510کلو گرام بیمار لاغر اور مردہ جانور کا گوشت برآمد کرلیا جبکہ موقع سے2بیمار لاغر زندہ جانور بھی قبضہ میں لے لئے،

موقع سے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس مالک عظیم عرف جیمو اور سہیل راجہ فرار ہو گئے جبکہ ٹیم نے سلاٹر ہاؤس پر کام کرنے والے2ملازم ےٰسین اور اختر کو گرفتار کرلیا

جبکہ فوڈ اتھارٹی ٹیم نیغیر قانونی سلاٹر ہاؤس کو سیل کرکے مالکوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے، جبکہ ویٹر نری ڈاکٹر عبدالحمید کی نگرانی میں تمام گوشت کو تلف کرکے اسے زمین بوس کردیا گیا۔


کوٹ ادو

کوٹ ادو شہر میں موٹرسائیکل رکشوں کی بھر مار،نو عمرکمسن ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے، رکشوں کی بھر مار سے روڈ سے گزرنا بھی محال،ایمر جنسی کی صورت میں ایمبولینس کا گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے،

رکاوٹ سے کئی قیمتی جانیں ضائع،اصلاح احوال کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق کوٹ ادو اور گردو نواح میں غیر قانونی اسٹینڈ موٹر سائیکل رکشوں کی بھر مار نے پیدل چلنے والوں کا بھی گزرنا محال کر دیااس سلسلہ میں کوٹ ادو کی سیاسی و سماجی تنظیموں کا کہنا تھاکہ رکشہ مالکان نے رکشوں کو کرائے پر دیا ہوا ہوتا ہے

رکشہ چلانے والوں میں زیادہ تر نو عمر اور کمسن بچوں کی ہوتی ہے جنہیں قانون نام کی چیز کا پتہ نہیں ہوتا ڈرائیورنگ لائسینس کے بغیر بیچ چورا ہے میں ادھر ادھر موڑکاٹتے نظر آتے ہیں

جس کی وجہ سے حادثات روزانہ کو معمول بن گئے موٹر سائیکل رکشوں کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک بند رہتی ہے جبکہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں روڈ سے ایمبولینس کا گزرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے

جسکی وجہ سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں،دینی سماجی وشہری حلقوں نے ڈی سی او مظفر گڑھ حافظ شوکت علی اور ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ

بغیر لائسنس نو عمررکشہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اوررکشوں کا شہر میں داخلہ بند کرکے انہیں اسٹینڈ بنا کر وہاں پابند کیا جائے،تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں،


کوٹ ادو

ٹریفک حادثات میں 8افراد زخمی۔ ہسپتال داخل۔اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ اسلام آبادکا رہائشی محمدذیشان آرائیں گزشتہ روزاپنے آبائی گاؤں چوک اعظم اپنے دوست تنویرالحسن کے ہمراہ جارہے تھے کہ

محمدوالا عزیزچوک کے قریب سامنے سے آنے والی کارنمبری 296نے زوردار ٹکرماردی جس کے نتیجہ ذیشان آرائیں اورتنویرجٹ شدید زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرورشہیدداخل کرادیاگیا جبکہ نامعلوم کارڈرائیور موقع سے فرارہوگیا

جبکہ دوسرے واقعہ محلہ جناح کالونی کا رہائشی غلام سرور آرائیں ھزشتہ روز اڈہ ریاض آباد سے اپنی کارمہران نمبری382اے ایف ای پراپنی فیملی کے ہمراہ چوک سرورشہید آرہے تھے کہ کھنی بورڈ اڈہ کے قریب دامنے سے آنے والی تیزرفتار اے سی کوچ نبمری9555نے زوردارٹکرماردی

جس کے نتیجہ میں غلام سرور سمیت جواد۔فرحت بی بی۔محمدآزاد۔محمدحسن۔محمدعلی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال کرادیا گیا۔جبکہ اے سی کوچ نامعلوم ڈرائیور بس کو موقع سے بھگا کر فرارہوگیا۔پولیس چوک سرورشہیدنے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے نامعلوم ڈرائیوروں کی تلاش شروع کردی ہے،


کوٹ ادو

بھوسہ سے اوورلوڈٹریکٹرٹرالی ڈرائیورسمیت تھانے بند۔ایل پی جی سلنڈراستعمال کرنے پر مسافرویگن تھانے بند۔پولیس نے دونوں مقدمات درج کرلئے۔اس بارے تفصیل کے

مطابق پہلے واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ موضع کھائی اول میں ناکہ کے دوران پولیس نے بھوسہ سے اوورلوڈ ٹریکٹرٹرالی کوروک کر ڈرائیور مکھن خان شیخ کوحراست میں لیکر اسی کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بندکردیا

جبکہ پولیس چوک سرورشہید نے دوران ناکہ ایل پی جی سلنڈراستعمال کرنے پرویگن نمبری 2575ایل ای وی کے ڈرائیور نوید بھٹی کوحراست میں لے کر

ویگن سمیت تھانے بندکردیا۔پولیس سرکل کوٹ ادونے دونوں مقدمات درج کرلئے ہیں،


کوٹ ادو۔

محکمہ لائیوسٹاک اور پنجاب فوڈاتھارٹی کی مشترکہ کاورائی۔ کاروائی کے دوران 14من سے زائد بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت برامد۔

۔بیمار اورلاغر گوشت مختلف ھوٹلزاور قصابوں کو فروخت کیا جاتا تھا، کوٹ ادو۔غیرقانونی سلاٹر ھاوس کو سیل کردیاگیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک،

پولیس  کے مطابق کاروائی کے دوران دوملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ھے۔

About The Author