اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے آرمی ایکٹ 1952 اور پاکستان ائیرفورس ایکٹ 1953 میں مزید ترمیم کا بل منظور کر لیا، بل وزیردفاع پرویز خٹک نے پیش کیا۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے آرمی ایکٹ، ائیر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی آرڈیننس میں مزید ترمیم کرنے کی تحاریک پیش کی گئی جن پر ایک ایک کر کے ووٹنگ کی گئی۔
اس سے قبل قائد ایوان شبلی فراز نے وقفہ سوالات کو معطل کرنے کی تحریک ہیش کی جس کی منظوری کے بعد قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر ولید اقبال نے کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔
سینیٹ میں بل پیش کیے جانے کے وقت جمعیت علمائے اسلام (ف)، نیشنل پارٹی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی کے سینیٹرز نے نشستوں پر کھڑے ہو کر بل کی مخالفت میں نعرے لگائے.
تاہم نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک کمار نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرتے ہوئے بل پیش کرنے کی حمایت میں ووٹ دیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ