سی ٹی سکین مشینیں6 ماہ سے خراب،مریض رل گئے
ڈیرہ اسماعیل خان:سی ٹی سکین مشینیں6 ماہ سے خراب پرائیویٹ مافیا کی لوٹ مار،ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ میں سی ٹی سکین مشین چھ ماہ سے خراب ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا،
ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ کے شعبہ ریڈیالوجی میں نصب سٹی سکین مشین کی تاحال مرمت نہیں کرائی جاسکی۔
ہسپتال کے باہر پرائیویٹ سٹی سکین سینٹروں نے ریٹ بڑھا کر مریضوں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے,
مقامی ایم این اے ،ایم پی ایز اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سٹی سکین مشین ٹھیک کرانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ,
مہنگے علاج کی استطاعت نہ رکھنے والے دماغی چوٹ اعصاب و دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض ایڑیاں رگڑنے پر مجبور ہیں۔
اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ میں شعبہ ریڈیالوجی کے انچارج ماہر ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر آفتاب احمد نے صحافیوں سے گفتگ…
قتل کی لرزہ خیز واردات
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں قتل کی لرزہ خیز واردات ،
سابقہ لڑائی جھگڑے پر سفاک قاتل نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 17 سالہ نوجوان کو اندھا دھند فائرنگ سے خون میں نہلادیا ،بھائی بال بال بچ گیا ،
ملزمان ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ،مقتول کی لا ش پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ،
پولیس نے مقتول کے چچا کی رپورٹ پر چار افراد کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی کی حدود علاقہ روڈا میں گورنمنٹ مڈل سکول روڈا کے قریب مسلح شخص نے دو بھائیوں راشد اور مدثرپسران غلام اکبر قریشی ساکنان روڈا پر اندھا دھند فائرنگ کردی
جس کے نتیجے میں ایک بھائی راشد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا بھائی بال بال بچ گیا ،ملزم ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔
***
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کا شہر کے بازاروں کا دورہ
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے اندرون شہر کے بازاروں، مصروف چوراہوں اور مقامی روٹس میں ٹریفک پلان اور ناجائز تجاوزات کا جائزہ لینے کے لیے اچانک دورہ کیا
اس دورا ن ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔انھوں نے اندرون شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی آمدو رفت کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے شہریوں کی تکالیف کے ازالے کے لیے سڑکوں کو کشادہ رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
دورے کے دوران ڈی پی او نے بازاروں اور روڈوں پر غیر قانونی قبضہ جمائے ریڑھی بانوں کوفی الفور ہٹانے کا حکم دیا ۔
ڈی پی اونے اندروں شہر تمام روٹس کو عوامی آمدورفت کے لیے صاف و کشادہ رکھنے اور شہر کے تمام بازاروں سے ناجائز تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
***
غیر قانونی اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاﺅن
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ٹیم نے ماہ دسمبر 2019اور رواں ماہ جنوری2020ءکے دو ماہ کے دوران غیر قانونی اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کے دوران
دو غیر قانونی قیمتی گاڑیاں اور درجنوں موٹر سائیکل قبضے میں لیکر لاکھوں روپے جرمانوں کی مد میں سرکاری خزانے میں جمع کرادئیے ہیں۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حکام کے مطابق شہری کسی بھی قانونی کاروائی اور جرمانوں سے بچنے کیلئے فوری طور پر اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کراکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
اس ضمن میں نادہندگان کو فوری طور پر اپنے واجبات جمع کرانے کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭
بائیومیٹرکس کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)رجسٹرار گومل یونیورسٹی طارق محمود کی زیر صدارت بائیومیٹرکس کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
اس موقع پربائیومیٹرک کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرپرسن کوارڈینیٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین، سمیت دیگر ممبران ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ امتحانات عصمت اللہ خان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس ارم گل‘ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر نعمان رحیم ‘شعبہ آئی ٹی اور میٹنگ کے افسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ میںبائیومیٹرکس کے حوالے کمیٹی نے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بائیو میٹرکس پر سختی سے عملدرآمد شروع ہو چکا
اور اس کی وجہ سے اساتذہ و ملازمین کی حاضری پر بہتر ہو گئی ہے ۔
کمیٹی نے بائیومیٹرک کے ٹی او آرز بارے تفصیل سے تمام ممبران کو آگاہ کیا۔
***
سینٹ جانز چرچ میں دہشت گردانہ حملے کے بھرپور دفاع کی فرضی مشق کا انعقاد
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ پولیس کی جانب سے پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع سینٹ جانز چرچ میں دہشت گردانہ حملے کو بھرپور دفاعی انداز میں ناکام بنانے کی غرض سے فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا
جس میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے اور یرغمالیوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا ۔
فرضی مشق کے دوران پولیس جوانوں نے مزاحمت کاروں کے خلاف طاقت کے استعمال اور اُن کی گرفتاری عمل میں لانے کے علاوہ پولیس کے ساتھ مزاحمت کے دوران زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے
اور مزاحمت کاروں کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کی ڈرل دہرائی اور مختلف فارمیشنز کا عمالی مظاہرہ پیش کیا ***
آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ، روٹی کا وزن کم ہو گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ، روٹی کا وزن کم ہو گیا،ڈیرہ میں میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہو گیا ،
دو ہفتوں کے دوران آٹے کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ،گھی ، چینی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،
ڈیرہ اسماعیل خان اور مضافاتی علاقوں میں فائن20کلو کا تھیلہ950 سے بڑھ کر 1100روپے تک پہنچ گیا ہے ، سرخ آٹے کی قیمت 780روپے سے ایک ہزار روپے ہو گئی ہے
جبکہ 85کلو کی بوری 5ہزار روپے کی ہو گئی ہے۔آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باعث آٹا ڈیلروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ،
سرکاری گندم کا اجراءتاحال نہیں کیا جا رہاہے جس سے مہنگے داموں فلور مل مالکان اوپن مارکیٹ سے آٹے کی خریداری کر رہے ہیں
ادھر آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث نان بائیوں نے بھی روٹی کا وزن کم کردیاگیا ہے۔
٭٭٭
(پاکستان اورسیز رجسٹریشن)کی نئی پالیسی پر عمل درآمد یکم جنوری 2020ءسے شرع
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ا قوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے افغان مہاجرین کے لیے رجسٹریشن کارڈ”پی او آر“ (پاکستان اورسیز رجسٹریشن)کی نئی پالیسی پر عمل درآمد یکم جنوری 2020ءسے شرع کردیا گیا ہے
،پی او آر کارڈ کی مدت معیاد31دسمبر2020تک ہوگی۔سال 2019ء کے دوران پاک افغان طور خم بارڈر سے مجموعی طور پر 5 ہزار108 لوگ پاکستان میں داخل ہوئے جبکہ 4ہزار 844 افغانی وپاکستانی باشندے افغانستان گئے ہیں۔
پاک افغان طور خم باڈر سے دونوں ملکوں کے باشندوں کا افغانستان اور پاکستان آ مد اور واپس افغانستان جانے کا سلسلہ جاری ہے،افغانستان سی4 ہزار902 افغان باشندے ویزے کے تحت پاکستان آئے جبکہ 206 پاکستانی بھی وطن واپس آ ئے ہیں۔
***
بارش کا سلسلہ دو روز جاری رہنے کے بعد مطلع صاف اور سورج نکل آیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ دو روز جاری رہنے کے بعد مطلع صاف اور سورج نکل آیا
جس سے شہری دھوپ کی تمازت سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔بارش کے بعد دھند کا زور تو ٹوٹ گیا مگر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے دھند چھٹی تو سردی بڑھ گئی۔
ڈیرہ میں دوروز تک ہلکی رم جھم جاری رہی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا،شہر میں دو روز جاری رہنے والی بارش سے کاروباری علاقوں میں شہریوں کی خریدو فروخت کیلئے آمدورفت کم ہونے سے کاروبا رتقریباً ٹھپ رہا‘
بارش کے باعث سڑکوں کے کناروں اورنشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہا‘ سبزی وفروٹ منڈیوں میںکیچڑ بہت زیادہ ہونے سے شہری کم آئے
***
سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکیج بمعہ قربانی 6 لاکھ تک پہنچ جائیگا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکیج بمعہ قربانی 6 لاکھ تک پہنچ جائیگا
،سعودی عرب کی جانب سے رواں سال حج کیلئے ویزا فیس، حجاج کرام کی انشورنس کے اجرا،
ٹیکسز کی شرح میں نظرثانی اور ڈالر کی بلند پرواز کے بعد سرکاری اسکیم کے تحت حج پیکیج بمعہ قربانی 6 لاکھ تک پہنچ جائیگا۔
گزشتہ سال سرکاری حج اسکیم کا پیکیج 4لاکھ 36 ہزار روپے تھا،
تاہم سعودی عرب میں مختلف سہولیات نہ ملنے، رہائش گاہ دور ہونے کے باعث 10 سے 40 ہزار روپے تک فی حاجی رقم واپس کی گئی تھی،
ذرائع کے مطابق بغیر قربانی کے 5 لاکھ سے پیکیج کم رکھنے کیلئے وزارت مذہبی امور کے حکام ایئر لائنز سے مذاکرات کر رہے ہیں تاہم اس پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی
جس کی وجہ سے حج پالیسی 2020 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال نہیں کی جاسکی۔
٭٭٭
طلباء پیشہ وارنہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے سے پہلے اس کے منظور شدہ ہونے کی تصدیق کریں
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ہائرایجوکیشن کمیشن نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ پیشہ وارنہ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے سے پہلے اس کے منظور شدہ ہونے کی تصدیق کریں۔
ایچ ای سی کے ذرائع کے مطابق اس بات کا مشاہدہ کیاگیاہے کہ اعلی تعلیم کے کچھ ادارے متعلقہ پیشہ وارنہ کونسلز کی منظوری کے بغیر متعلقہ ڈگری پروگرامز پیش کررہے ہیں۔
اس صورتحال میں متعلقہ پیشہ وارنہ کونسلز کی منظوری کے بغیر جاری پروگراموں کے باعث زیرتعلیم طلباء اور والدین کو مطلع کیاجاتا ہے
کہ کسی بھی ڈگری پروگرام میں داخلے سے پہلے متعلقہ کونسلز کی تجویز کردہ ہدایات کا اچھی طرح مطالعہ کرلیں
اور اس بات کی تسلی کرلیں کہ وہ پروگرام جس میں داخلے کیلئے درخواست جمع کروارہے ہیں
***
یوٹیلٹی اسٹور پر بنیادی اشیاءکی قیمتوں میں کمی کردی گئی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وزیراعظم کے سبسڈی پیکج کے بعد یوٹیلٹی اسٹور پر بنیادی اشیاءکی قیمتوں میں کمی کردی گئی، یوٹیلٹی اسٹور پر چاول، چینی، دال اور گھی کی فی کلو قیمت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پرچاول12 روپے فی کلوسستا کردیا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورزپر چینی7 روپے فی کلو اور دال چنا 10روپے فی کلو سستی کردی گئی۔یوٹیلٹی اسٹورزپر چینی کی قیمت75 روپے سے کم کرکے 68 روپے فی کلومقررکردی گئی۔ اسی طرح دوسری اشیاءکی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے یوٹیلٹی اسٹورز پر بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے 6 ارب روپے کا سبسڈی ریلیف پیکچ جاری کیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے ہو گیا ہے ۔
****
تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا،
بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کے باعث صوبے میں سردی کی شدت مزید بڑھ گئی، میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے 12 جنوری تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں کیلئے بھی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اسی باعث صوبے کے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں ۔
***
خیبر پختونخواہ کی ماڈل عدالتوں کی بہترین کارکردگی
ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخواہ کی ماڈل عدالتوں کی بہترین کارکردگی، سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 40انعامات دیے گئے،
خیبر پختونخوا کی چائلڈ پروٹیکشن عدالتوں نے 448 مقدمات خارج کیے۔ تفصیلات کےمطابق موجودہ جوڈیشل پرفارمنس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس میں خیبر پختونخواہ کی ماڈل عدالتوں کی غیر معمولی کارکردگی سامنے آئی۔ان عدالتوں کی کارکردگی کی وجہ سے انھیں 40 مختلف انعامات دیے گئے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی چائلڈ پروٹیکشن عدالتوں نے 448 مقدمات خارج کردیئے۔
پشاور ہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین نے کہا کہ پرفارمنس سال 2019 کے آغاز کے پر پشاور ، مردان اور ایبٹ آباد میں بچوں کے تحفظ کی عدالتوں میں مجموعی طور پر 986 مقدمات زیر التوا تھے،
نومبر کے آخر تک کیسوں کی تعداد 986 سے گھٹ کر 601 رہ گئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ،465
ماڈل کورٹس نے 06 جنوری 2019 کو مجموعی طور پر 321 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ جس کی تفصیل کے مطابق182 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی15اور منشیات کی37مقدمات یعنی52مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل414گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔
پنجاب میں قتل کی4اور منشیات کی17اسلام آباد میں قتل کی1، سندھ میں قتل کی5اور منشیات کی8، خیبر پختونخواہ میں قتل کی5اور منشیات کی11 جبکہ بلوچستان میں منشیات کی1مقدمات کا فیصلہ ہوا۔08کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر13 مجرمان کو کل32سال15 ماہ 02 دن قید اور5570000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 120دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دئیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی149مقدمات کے فیصلے کر دئیے تمام عدالتوں نی332گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔
مجموعی طور پر 49مجرمان کو 18سال اور02دن قید اور 1092863روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون