نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب کے باسیوں کی مہنگائی سے جان نہ چھوٹی، آٹے کی قیمت میں چار روپے فی کلو گرام اضافہ

چالیس کلو کی بوری پچیس سو ساٹھ روپے تک جا پہنچی،

پنجاب کے باسیوں کی مہنگائی سے جان نہ چھوٹی،، چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں چار روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا،، چالیس کلو کی بوری پچیس سو ساٹھ روپے تک جا پہنچی،،،

مہنگائی کے وار جاری،، آٹا ایک، دو یا تین نہیں بلکہ چار روپے فی کلو گرام مہنگا کر دیا گیا

قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آٹا چکی مالکان کے ہنگامی اجلاس میں ہوا،، جس میں فلور ملز مالکان کے نمائندوں سمیت دکاندار بھی شریک ہوئے اور فوری طور پر لاہور سمیت صوبے بھر میں آٹا ساٹھ روپے کے بجائے چونسٹھ روپے فی کلو کرنے پر اتفاق کیا گیا،،

جس کے باعث چالیس کلو گرام آٹے کی بوری اب پچیس سو ساٹھ روپے میں ملے گی

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو بھی آٹے کے نئے ریٹس بارے آگاہ کر دیا گیا،، آٹا چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت سات سے آٹھ روپے فی کلو بڑھنے پر یہ قدم اٹھایا گیا،، ابھی گیس، بجلی، ڈیزل اور ٹرانسپورٹیشن میں اضافے کا حساب نہیں لگایا

آٹا چکی مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگے چل کر مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا اور آٹا مزید مہنگا ہو سکتا ہے،،

About The Author