چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کےججز کواپنی گاڑیوں پر سائرن اور ہوٹر لگانے سے روک دیا،،،
چیف جسٹس کی جانب سے حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججزکوسخت تادیبی کاروائی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مامون رشید شیخ کی ہدایت پر پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کےججزکو جاری کردہ مراسلے کے مطابق ضلعی عدلیہ کے ججز کو سبز نمبر پلیٹ،
سائرن، ہوٹر اور عہدہ کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہوگا،،،صوبے بھر کے سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ماتحت ججز کو ایسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکیں۔
اگر کسی ضلعی عدلیہ کے جج کے اپنی گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا پتہ چلا تو سخت کارروائی ہوگی،،،
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکو احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،