وزیر اعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ اراکین کی ملاقات ہوئی ہے ۔
ملاقات میں گورنر شاہ فرمان، وزیر اعلی محمود خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور سینئر افسران موجود تھے۔
وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ قبائلی علاقوں کے انضمام کا اصل مقصد وہاں کے عوام کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرز پر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
بدقسمتی سے ماضی میں اس علاقے کی عوام کو نظر انداز کیا گیا ۔
انضمام کے عمل کو کامیابی سے آگے بڑھاناپی ٹی آئی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
موجودہ حکومت نے انضمام شدہ علاقوں کے لئے ریکارڈ فنڈز مہیا کیے ہیں
انضمام شدہ علاقوں میں نوجوانوں کے لئےروزگار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ قبائلی علاقہ جات میں کاروبار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دیں جس کی وجہ سے علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سماجی و معاشی ترقی ہوگی۔
سعودی عرب نے سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت اس پہلو پر خصوصی توجہ دے تاکہ صوبے میں موجود سیاحت کے استعداد کو بروے کار لایا جا سکے۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی پر عوام نے دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لیے اب ہمارے اوپر زیادہ ذمہ داری ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کریں۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ