قازقستان میں مسافر طیارہ رہائشی عمارت پر گرنے سے 15 افراد ہلاک اور 22 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مسافر طیارے نے الماتےایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جس میں 95 مسافر اور عملے کے 5 افراد سوار تھے۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے فوراََ بعد گرگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں۔
متاثرین کو ملبے سے نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مسافر طیارہ گرنے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کا بلیک باکس ملنے کے بعد ہی حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا جاسکے گا۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارہ مقامی وقت 7 بج کر 22 منٹ پر دو منزلہ عمارت پر گرا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق کچھ مسافروں کو زخمی حالت میں اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قازقستان میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانی و مالی نقصان پر دل گرفتہ ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں قازقستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
حکایت :مولوی لطف علی۔۔۔||رفعت عباس
حکایت: رِگ ویدوں باہر۔۔۔||رفعت عباس