ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے تمام غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے پلاٹوں کی خریدوفروخت روکنے کے احکامات جاری کر دیئے اور تمام غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
کمشنر نے کالونیوں کی منظوری کیلئے زیر التوا تمام کیسز 15 جنوری تک نمٹانے کے بھی احکامات جاری کئے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ کالونیوں کے نقشہ میں شامل سڑکوں،چوکوں، پارک،مسجد اور دیگر فلاح عامہ کی جگہیں فروخت نہیں کی جاسکیں گی۔
سڑکوں کی جگہ کو مشترکہ کھاتہ ظاہر کرکے غیر قانونی طور پر فروخت نہیں کیا جائیگا۔جعلسازی اور دھوکہ دہی کرکے عوام کا معاشی استحصال کرنے والے قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔
کمشنر نے فیکٹریوں کے نقشے بھی طلب کرلئے۔انہوں نے کہا کہ نادہندگان سے سرکاری واجبات کی سوفیصد وصولی کو یقینی بنایا جائیگا۔کالونیوں کے ڈویلپرز کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
کمشنر نسیم صادق نے ڈویلپرز کو واضح پیغام دیا کہ کالونیوں کے نقشہ جات کی مختلف آفسز سے منظوری میں غیر ضروری تاخیر پر کمشنر آفس سے براہ راست رابطہ کریں۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے والدین اور طالبات کی پریشانی اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ڈیرہ غازی خان کی رابطہ سڑک کو دورویہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کمشنر چھٹی کے وقت بغیر پروٹوکول کے اکیلے پیدل چل کر کالج کے پاس گئے اور ایک سائیڈ پر کھڑے ہوکر ٹریفک مسائل،طالبات اور والدین کی پریشانی دیکھی۔
کمشنر نے ٹریفک مسائل کا حل بھی موقع پر تلاش کیا۔کمشنر نسیم صادق نے متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادپر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
کمشنرنے کہا کہ کالج کی رابطہ سڑک کو کشادہ اور چوڑا کیا جائیگا۔کالج کی حدود میں ہر قسم کے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمہ اور روڈ دورویہ ہونے سے طالبات اور والدین کی مشکلات کم ہوں گی۔کمشنر نے کہا کہ طالبات کی روانگی کیلئے گیٹ نصب کیا جائیگا۔
کمشنر نے کہا کہ اس اقدام سے طالبات آسانی سے گھر روانہ ہوسکیں گی۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق نے غیر قانونی واٹر کنکشن کو فوری ریگولر کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ایک سال کے اکٹھے واجبات کے بجائے چار اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چیف آفیسر اقبال فرید اور متعلقہ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا عملہ سروے کرکے غیر قانونی واٹر کنکشن کی فہرست مرتب کرنے کے ساتھ نوٹسز جاری کرے۔
کمشنر نے کہا کہ واٹر کنکشن ہولڈرز کو چھ جنوری تک نوٹسز جاری کردئیے جائیں اور دس جنوری تک انسپکٹرز سڑٹیفکیٹس جمع کرائیں گے کہ ان کے علاقہ کی حدود میں کوئی غیر قانونی واٹر کنکشن نہیں ہے۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ واٹر کنکشن کو ریگولر کرنے کیلئے متعلقہ فارم ان کے گھروں،دکانوں اور عمارتوں کے مالکان کو مفت فراہم کئے جائیں گے
متعلقہ عمارت پر خصوصی نشان بھی لگایا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ واٹر کنکشن ریگولر کرانیوالوں کے سابقہ واجبات معاف کردئیے گئے ہیں
تاہم حکومت کے اس اقدام سے فائدہ نہ اٹھانیوالوں سے واجبات اور جرمانہ وصول کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر بہتر منصوبہ بندی اور ڈیزائن کرکے آباد کیا گیا تاہم افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ 32 سال قبل دیکھے گئے شہر میں بہتری کے بجائے بگاڑ پیدا ہوا۔
شہر کے مسائل چھوٹے ہیں۔عوام اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے سے قلیل وقت میں مسائل کم ہونا شروع ہو جائیں گے انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سول سوسائٹی مسائل نشاندہی کے ساتھ ان کا حل بھی تجویز کرکے رہنمائی کریں۔
کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں روزانہ 200 ٹن کوڑا اکٹھا ہوتا ہے جس میں 100 ٹن گوبراور چارہ،100 ٹن عمارتی ملبہ شامل ہے۔لفافہ،شاپر اور پانی چالیس سال تک خشک نہیں ہوتا۔140 ٹن کوڑا روکنے کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔
شہری ساتھ دیں تو یقین دلاتے ہیں کہ مسائل حل کرکے ان کے چہروں پر خوشی لائیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور نہ ہی کسی کو بے روزگار کرنے کا ارادہ ہے۔
شہری عوام کے مسائل حل کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ فورٹ منرو کے سٹیل برجز اور کشادہ روڈ کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کاروباری اور سیاحتی سرگرمیوں کا ہب بنے گا۔
تاجر برادری کے وفد نے کمشنر نسیم صادق کے اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔
ڈیرہ غازیخان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کے ہمراہ مانکا کینال کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق،اے سی صدر محمد اسد چانڈیہ،چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید اور دیگر افسران ہمراہ تھے.
ڈیرہ غازی خان شہر کی حدود میں مانکا کینال کی دونوں روڈز کو پختہ کرنے اور کناروں پر گرین بیلٹس کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ
چوک چورہٹہ سے پل ڈاٹ سے آگے تک مانکا کینال کو اس کی اصل گہرائی تک صاف کرکے بھل نکالا جارہا ہے تاکہ پانی کی روانی میں رکاوٹ دور ہوسکے۔
مانکا کینال کے دونوں کناروں کی ڈریسنگ کی جارہی ہے۔گرین بیلٹس کے ساتھ چھوٹے پارک قائم کرکے جھولے اور بنچز نصب کی جائیں گی۔مانکا کینال کے کناروں پر ایک ہی اونچائی پر درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جارہی ہے۔
درختوں سے آکاس بیل بھی اتاری جارہی ہے تاکہ پودوں اور درختوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
ڈیرہ غازیخان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا اچانک معائنہ کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور دیگر افسران ہمراہ تھے ‘ڈپٹی کمشنرنے اراضی ریکارڈ سنٹر کے مختلف معاملات کا جائزہ لیا
سائلین سے مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے ہیں ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں فرد ملکیت کے اجرا،جائیداد کی منتقلی، خریدوفروخت اور دیگر مراحل کا تفصیلی جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ سنٹر میں سائلین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ سرکاری امور میں غیر ضروری تاخیر اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈیرہ غازیخان
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہا ہے کہ سال نو کی تقریبات کو حتمی شکل دینے کیلئے یمرجنسی پلان مرتب کر لیا گیا ہے انہوں نے ریسکیو رز کو ہدایات دیں کہ وہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر دم تیار رہیں اس کے علاوہ ریسکیووہیکلز اور تما م آلات کو آپریشنل حالت میں رکھیں
انہوں نے یہ ہدایات مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں. اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز، کنٹرول روم انچارج میاں عبدالرؤف اور تمام اسٹیشنز کوارڈینیٹرز نے شرکت کی۔
ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ ہر گاڑی میں کم سے کم 20ایمرجنسیوں کا سامان ہونا لازمی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جاسکے
انہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد پر نوجوان ون ویلنگ کرتے ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں.
ڈیرہ غازیخان
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ غازیخان سمیت ملک بھر میں ووٹر لسٹ کیلئے 24ہزار ڈسپلے سنٹر قائم کر دیئے ہیں الیکشن کمشن کے حکم پر ضلعی الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان نے لوکل گورنمنٹ الیکشن کے پیش نظر غیر حتمی ووٹرز لسٹس آویزاں کردی ہیں جس کیلئے ضلع بھر میں 226 ڈسپلے سینٹر قائم کر دئے گئے ہیں۔
قائمقام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے لوگ قائم کردہ ڈسپلے سینٹرز میں جا کر اپنا اور اپنے اہل خانہ کا ووٹ چیک کر سکتے ہیں اور درستگی کے لئے فارم 15(نیا اندراج،منتقلی)، فارم16(اعتراض،حذف ووٹ) اور فارم 17(کوائف کی درستگی) طلب کر کے ضروری معلومات درج کر کے متعلقہ ڈسپلے سینٹرز میں جمع کرا دیں۔
ڈسپلے سنٹر میں آٹھ بجے صبح سے چار بجے شام تک ووٹر لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ڈسپلے سنٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔قائمقام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے کہاکہ
ضلع ڈیرہ غازی خان کے شہری 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ووٹ کا استعمال قومی فریضہ ہے جس کیلئے الیکشن کمشن آف پاکستان کا بھر پور ساتھ دیاجائے.
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان نے تولیدی صحت کی اہمیت پر ا ٓگاہی مہم شروع کر دی ہے.
ضلعی آفیسر بہبودآبادی ہما مہدی لغاری نے بتایاکہ پرنسپل پاپولیشن ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ لاہور رخسانہ کوثر نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا.انہوں نے تولیدی صحت اور ملینیم ڈویلپمنٹ گول پر منعقدہ آگاہی سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
وسائل کے مطابق کنبہ تشکیل دینے کیلئے ہر فرد کو کردارادا کرنا چاہیئے اس سلسلے میں اساتذہ، مذہبی سکالرز، کمیونٹی گروپس، این جی اوز، سوشل ویلفیئر، صحت، ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور کمیونٹی لیڈرز اہم کردارادا کرسکتے ہیں.
ہما مہدی لغاری نے بتایاکہ ماں اور بچے کی صحت سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکتاہے اور دونوں کے صحت کیلئے ضروری ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کم سے کم دو سال کا وقفہ ہونا چاہیئے. اس موقع پر دیگر نے بھی خطاب کیا.
ڈیرہ غازیخان
ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف رفیق نے محکمہ ریونیو کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ میں آپریشن کرتے ہوئے دو کروڑ چھ لاکھ روپے مالیت کا ایک ہزار ایک کنال سرکاری رقبہ ہل چلا کرواگزار کرا لیا
او ررقبہ محکمہ ریونیو کے حوالے کر دیاگیا. مراسلہ کیمطابق انٹی کرپشن کی ٹیم نے ریونیو آفیسر مہر محمد شمعون، انچارج گرداور حلقہ مقصود احمد، پٹواری ذوالفقار علی جتوئی کے ہمراہ کارروائی کی
اور غلام شبیر، محمد سوبھہ، مٹھو، غلام سرور، امیر بخش، ہاشم، امدا د حسین، صفدر حسین، شوکت علی، لیاقت علی، عارف حسین، محمد بہار، عبدالرزاق، ریاض حسین،
علی محمد، مزار جمال، ممتاز احمد، عطا حسین، عبدالخالق، فدا حسین وغیرہ سے سرکاری رقبہ واگزارکرایا گیا. ناجائز قابضین پر قانون کے مطابق تاوان بھی عائد کیا جائے گا.
ڈیرہ غازیخان
بزدار حکومت کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تونسہ ملک محمد کلیم کوریا نے مارکیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے گراں فروشوں کو 35 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا
انہوں نے کہا کہ تحصیل تونسہ شریف میں گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین نے بی بھی تین دکانداروں کو مجموعی طور پر تین ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ڈاکٹر مریدحسین نے پندرہ سو روپے،
اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے پانچ ہزار روپے، سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے سات سو روپے جرمانہ عائد کیا.
اسی طرح ضلع کے دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشوں کو بھاری جرمانے عائد کیے۔
ڈیرہ غازیخان
وزیر اعلی کرکٹ اکیڈمی ضلع ڈیرہ غازیخان میں رجسٹرڈ ساٹھ کھلاڑیوں کی عملی تربیت کا آغا ز کر دیاگیاہے۔
ای لائبریری ڈیرہ غازیخان میں کوچ کلیم فاروق او رسلیم شہزاد نے ویڈیوز اور دیگر مواد کے ذریعے تربیت دی.
انچارج ای لائبریری شفقت رفیق نے بتایا کہ ای لائبریری کھلاڑیوں کی بہتر تربیت کیلئے ہرممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے. زیر تربیت کھلاڑیوں کو جلد ملکی او ربین الاقوامی کھیلوں کیلئے تیار کر لیا جائے گا.
ڈیرہ غازیخان
سنٹرل جیل ڈیرہ غازیخان میں سیکنڈ پروموشن کورس وارڈر سے ہیڈ وارڈر 2019 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی ریجنل کمانڈر محسن رفیق چوہدری ڈپٹی انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن ملتان اور سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان نے شرکت کی
مذکورہ کورس میں جنوبی پنجاب کے دو ریجن سے27 وارڈرز نے شرکت کی۔دوران ٹریننگ پریڈاور پی ٹی کے علاوہ محکمہ جیل خانہ جات کے پاس موجود اسلحہ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
ذہنی اور جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کو اسلامیات، سائیکالوجی، جیل مینول، سروس رولز، پریژن ایڈمنسٹریشن، ایگریکلچراورصحت وصفائی کے مضامین پڑھائے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ ادارہ ہذا نے ریسکیو 1122کے اشتراک سے طبی امداد اور جی۔ڈی۔ایس کے تعاون سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تربیت سے بھی Subordinateسٹاف کو روشناس کروایاگیا
پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں مہمان خصوصی نے پروموشن کورس کے تحریری امتحان میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔مزید برآں جیل ہذا کے سیکورٹی انتظامات کو بہتر پایا۔
کچن اسیران،ہسپتال، ٹیوٹا سنٹر اور نوعمر وارڈکا وزٹ کیا۔اسیران کیلئے تیار شدہ کھانے کو چیک کرکے اسے میعار ی قرار دیا۔
معزز مہمان خصوصی جیل ہذا کے انتظام و انصرام سے بے حد متاثر ہوئے۔ جیل ہذا کی صفائی و ستھرائی، گراسی پلاٹس اور رنگا رنگا پھولوں کو انتہائی خوشگوار قرار دیا۔
ڈیرہ غازیخان
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا، مضر صحت، غیر معیاری خوراک تیار کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری،کریم سپریشن یونٹس، بیکرز، کریانہ، کیچپ، سوس یونٹس کی چیکنگ، چربی سے تیل تیار کرنے والے یونٹ سمیت 5 فوڈ پوائنٹس سیل ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر
جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر تے ہو ئے مظفر گڑھ میں المجید بیکری کو خوراک کی تیاری میں کھلا، غیرمعیاری اورناقابل سراغ گھی استعمال کرنے پر سیل،
رحیم یار خان میں اصغر فیٹ رینڈرنگ یونٹ جانوروں کی آلائشوں سے چربی تیار کرنے اور ذیشان کیچپ اینڈ سوس یونٹ نقلی لیبلنگ پر لیہ میں عبدالرؤف کریم سپریشن یونٹ کو دودھ سے بالائی الگ کرنے پر سربمہرڈی جی خان میں ایوب کریانہ کو ممنوعہ و زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر سیل جبکہ کوٹ چھٹہ ہوٹل کو ناقص معیار پر20ہزار جرمانہ کر دیا گیا
جبکہ جنوبی پنجا ب کے دیگر علاقوں میں دوران کاروائی 1000لیٹرملاوٹی دودھ، 724ٹوٹے خراب انڈے، کنفیکشنری آئٹمز، ایکسپائرڈ اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں
اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ ملاوٹ و مضرصحت اشیاء کی فروخت جرم ہے، فوڈ اتھارٹی ایسے عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں جاری رکھے گی۔
ڈیرہ غازیخان
مس سندس رحیم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کی بلامقابلہ سیکرٹری فنانس منتخب مس سندس رحیم ممبر ایگزیکٹو ھائیکورٹ بار ملتان کی اعزازی ممبر بھی ہیں
اور ہائیکورٹ ایگزیکٹو ڈیرہ بار کی وائس چیرپرسن بھی ہیں ان کی بلا مقابلہ کامیابی پر وکلاء مرزاادریس ایڈووکیٹ،
شانی خان میرانی، بہرام خان بزدار، ملک عباس حیدر چنڑ، ملک نعمان ثاقب، حیدر کفایت عباسی، راناسیف اللہ، رمضان میرانی و دیگر وکلاء نے انہیں مبارکباد دی ہے۔
ڈیرہ غازی خان
آرپی او عمران احمر نے کہا کہ عوام الناس کو بہتر تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ۔پولیس اہلکار دوران گشت مشکوک اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں ۔
فرائض کی انجام دہی کے لیے ہرممکن ضروری احتیاطی تدابیراپنائی جائیں۔ روڈ سیفٹی حادثات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں ۔
سیف ڈرائیونگ ،ہیلمٹ ،ریفلیکٹر لائٹس ،فوگ لائیٹس کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے ساتھ شہریوں کابھی فرض ہے کہ
وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں توفوری نزدیکی پولیس اسٹیشن پر اطلاع دیں۔ شہریوں کے تعاون سےجرائم پیشہ عناصر کو پکڑنا آسان ہوجاتا ہے
ڈیرہ غازی خان
اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام اسلامی جمعیت طلبہ کا 73 واں یوم تاسیس منایا گیا۔ جس میں ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ڈیرہ غازی خان حذیفہ عثمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اسلامی جمعیت طلبہ نے 23 دسمبر 1947 سے لے کر آج تک مسلسل جدوجہد کی ہے اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کے لیے۔ ہم جانتے ہیں ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی رہنمائی کے لیے انبیاء بھیجے اور حضور ص کی رحلت کے بعد وہ سارا کام اس امت کی ذمہ داری ہے۔
اللہ تعالی نے یہ کام لینے کے کیے کبھی تو جماعتوں کو اٹھایا ہے اور کبھی ایسی شخصیات کو اٹھایا ہے کہ جنہوں نے انسانوں کی رہنمائی کی ہے۔
لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس دور میں نئی نسل کی تربیت کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ خدائی انتظام ہے اور خوش قسمت ہیں وہ نوجوان جو اسلامی جمعیت طلبہ کا حصّہ ہیں یا رہے ہوں۔
اسلامی جمعیت طلبہ آج بھی طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارتی ہے ان کو قرآن کافہم دیتی ہے اور ملک پاکستان میں جتنے بڑے بڑے لیڈر نظر آتے ہیں
جو دیانتدار ہیں وہ ماضی اسلامی جمعیت طلبہ ہی کا حصہ رہے ہیں۔ اور ج 73 سال گرزنے کے باوجود اسلامی جمعیت طلبہ اس ہی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔
اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی اور 73 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
ڈیرہ غازیخان
بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلہ میں صدر کے عہد ہ پرچار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے جبکہ ایک صدارتی امیدوار کی درخواست پر پنجاب بار کونسل نے چیئرمین الیکشن بورڈ کو تبدیل کردیا
صدر کے عہدہ پرکاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں سلیم رضا خان کاکڑ ایڈووکیٹ ،عظمت اسلام خان غلزئی ایڈووکیٹ ،میاں فہیم اکبر اورسردار محمد نسیم خان کھوسہ شامل ہیںنائب صدر کے عہدہ پر میاں بشیراحمد حجبانی ،محمدطفیل ترین ایڈووکیٹ اور آغا حسین احمد ایڈووکیٹ ،
جنرل سیکرٹری کے عہدہ پرمحمد جہانگیر شاہ ایڈووکیٹ ،ملک بلال احمد بوہڑ ایڈووکیٹ اور اعجاز احمد کلاچی ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پرمحمد طاہر گورمانی ایڈووکیٹ ،ذوالفقار علی چنڑ اورمحمد راشد لودھی ،
لائبریری سیکرٹری کے عہدہ پر ملک عباس حیدر چنڑ ایڈووکیٹ ،منورہ سلطانہ ایڈووکیٹ اورملک خالد ملانہ ایڈووکیٹ نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیںدریں اثنا صدارتی امیدوار سردار محمدنسیم کھوسہ نے پنجاب بار کونسل کو درخواست دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ
صدر کے امید وار عظمت اسلام غلزئی ایڈووکیٹ اور چیئر مین الیکشن بورڈ یونس خٹک ایڈووکیٹ کا تعلق بھی پی ٹی آئی سے ہے لٰہذا چیئر مین بورڈ تبدیل کیا جا ئے
درخواست پر پنجاب بار کونسل نے چیئر مین الیکشن بورڈ محمدیونس خٹک ممبران ممتاز بخاری اور خالد اقبال بھٹی کو تبدیل کر کے الیکشن بورڈ کا نیا چیئرمین عبد الغنی کھوسہ خان جبکہ
سید ممتاز بخاری اور جاوید اختر لُنڈ کو ممبران نامزد کردیاہے بار ایسوسی ایشن کے ذرائع کے مطابق چیئرمین اور اراکین الیکشن بورڈ تبدیل ہونے کے بعد بھی امیدواروں کو اپنے کاغذات نامزدگی دوبارہ جمع نہیں کرانے پڑیں گے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون