نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلے

ضلع ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں ،تبصرے ،اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)

ڈیرہ غازیخان شہر میں بھانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 49بھینسیں قبضہ میں لے لی گئیں. تین مالکان کے خلاف مقدمات درج کر دیئے گئے. کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن نسیم صادق کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے نورنگ آباد اور مستوئی کالونی میں آپریشن کیا.

انہوں نے بتایا کہ رات گئے مستوئی کالونی میں کارروائی کی گئی اور بھانہ سے 30بھینسیں قبضہ میں لے کر مالک کے خلاف مقدمہ درج کر ادیاگیاجبکہ دو بھانہ مالکان اطلاع پر بھینسیں لے کر فرار ہو گئے تھے. انہوں نے بتایا کہ نورنگ آباد کے علاقے میں بھی کارروائی کی گئی

اور 19بھینسیں قبضہ میں لے کر دو مالکان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمات کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرا دیاگیا. انہوں نے بتایا کہ کمشنر نسیم صادق کی ہدایت پر میٹر وپولیٹن کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کی حدود میں بھانہ مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے تھے

جس پر کارروائی کی گئی. انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج سسٹم بند ہونے اور صفائی کے معاملات کی بہتری میں مویشیوں کا گوبر مسائل پیدا کررہا تھا

جس پر بھانہ مالکان کو بلا کر تنبیہہ بھی کی گئی تھی کہ وہ اپنے انتظامات کر لیں بھانوں کے باہر مویشی برآمد ہونے، مویشیوں کا گوبر کسی بھی شکل میں باہر آنے، سیوریج لائن اور ڈرین میں ڈالنے پر دفعہ 144کے تحت کارروائی کی جائے گی.

انہوں نے بتایاکہ کچھ بھانہ مالکان نے حکومت کے احکامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس پر کارروائی کی جارہی ہے بیشتر مالکان اپنے مویشی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود کے باہر منتقل کر دیئے تھے.

نورنگ آباد میں مسو خان اور محمد ابرہیم کے خلاف استغاثے تھانہ سٹی میں بجوادئے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھینسیں باندھ کر سرکاری رقبہ پر قبضہ کی کوشش کی جارہی تھی۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی ہیں


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈیرہ غازیخان محمد اسد چانڈیہ نے گرانفروشو ں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دس ہزار رو پے جرمانہ عائد کر دیاہے.

انہوں نے سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ اور اشیائے خوردو نوش کے نرخ زیادہ وصول کرنے پر کارروائی کی علاوہ ازیں انہوں نے بی ایچ یو حاجی غازی اور آر ایچ سی شاہ صدر دین کا بھی معائنہ کیا.

بی ایچ یو حاجی غازی کے معائنہ کے وقت میڈیکل آفیسر غیر حاضر پایاگیا.


ڈیرہ غازیخان

ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان ڈ ویژن حمزہ سالک کی ہدایت پر انٹی کرپشن کی ٹیم نے محکمہ ریونیو کے ہمراہ

موضع سخی سرور میں آپریشن کرتے ہوئے 5445000روپے مالیت کا 241کنال 16مرلے رقبہ ہل چلا کرواگزار کرا کے محکمہ ریونیو کے حوالے کر دیا.

مراسلہ کے مطابق سرکل آفیسر کی نگرانی میں اللہ ڈتہ، اللہ داد،محمد اعظم حقنواز، محمد آصف اوردیگر قابضین سے سرکاری رقبہ واگزار کرایاگیا.


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں صاف و سرسبز پنجاب مہم کا آغاز کر دیاگیاہے. گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بلاک نمبر17میں سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔

جس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سمیع اللہ فاروق نے کہاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان کا صوبہ کے 12شہروں کے مابین صاف و سرسبز پنجاب کے حوالے سے مقا بلہ ہو گا۔

جس کے تحت صوبہ میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت بننے والی تمام 319مقامی حکومتوں کے مابین مقابلہ ہو گا.

ڈیرہ غازیخان کے شہری صاف و سرسبز پنجاب مہم میں ڈیرہ غازیخان کو کامیاب کرنے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں.

شہر کو آلودگی سے پاک اور سرسبز و شاداب بنایا جائے جس کے تحت شجرکاری، نکاسی آب کی ڈی سلٹنگ، صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال،صفائی،

کوڑا کرکٹ اٹھانے، پارکس، اہم شاہراہوں اور مقامات کے علاوہ پبلک ٹائلٹس کی صفائی اوردیگر اقدامات کیے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

قومی زرعی ترقیاتی کونسل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر اشیاق احمد کی سربراہی میں ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا

اور وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل اور ایگریکلچرسائنسز کے شعبوں کے سربراہان سے ملاقات کی.

اجلا س میں مختلف امو رکا جائزہ لیاگیا. اس موقع پر سینئر رکن پرو فیسر ڈاکٹر اکبر انجم اور متعلقہ شعبوں کے سربراہان موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت کی ہدایت پر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کے تحت تعطیلات کر دی گئی ہیں تاہم ضلع ڈیرہ غازیخان میں پیف کے زیر انتظام چلنے والے کچھ تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں جاری ہیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پیف کے زیر انتظام اداروں کا بھی دورہ کیا

جہاں کلاسز جاری تھیں. ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق کی ہدایت پرسی ای او تعلیم شمشیر احمد کو ایسے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کیلئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان

ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی نے پٹرولنگ پولیس کے چار مسیحی ملازمین تالت کلیم،

سنیل گل شیر، روبن مسیح اور یونس مسیج کو کرسمس کے تحفہ جات اور نقد ی دی. اس موقع پر ایس پی نے مسیحیوں کو کرسمس کی مبارکباد دی

انہوں نے کہا کہ مسیحیوں کو چار چھٹیاں بھی دی گئی ہیں تاکہ وہ اپنا مذہبی تہواچھے طریقے سے منا سکیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات نے کہا ہے کہ تربیتی کورسز سے استعداد کار میں اضافے سمیت صلاحیتوں میں نکھار لایا جاسکتاہے

انہوں نے یہ بات مراکز صحت کے ملازمین کو ابتدائی طبی او رفائر سیفٹی کے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہو ں نے کہاکہ ٹریننگ کی مفید معلومات کو دوسروں تک بھی پہنچایاجائے. تقریب میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن عابد سلطان نے مختلف بنیادی اور دیہی مراکز صحت کے ملازمین کو سانس او ردل کو مصنوعی طریقے سے چلانے،

خون کے بہاؤ کو روکنے، ہڈی ٹوٹ جانے، آگ سے بچاؤ اوردیگر امور بارے تربیت دی.


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں کھیل اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا جس کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے

انہوں نے یہ بات سنٹر آف ایکسیلنس سنٹرل ماڈل سکول ڈیرہ غازی خان میں کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پرنسپل ادارہ شبانہ آفرین،سنٹرز آف ایکسیلنس بوائز ہائی سکول نمبر ون اعجاز احمد، پروفیسر سجاد حسین،عفت نیازی اور بورڈ آف گورنر کے دیگر اراکین موجود تھے

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے اور ہر یونین کونسل میں سپورٹس گرانڈز کے لیے جگہ کی نشاندہی کی جا رہی ہے

انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جائے جس کے لئے انہیں کھیل کے گراونڈ آباد کرکے دیئے جائیں۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے غیر قانونی بل بورڈز کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہیاور انہوں نے چوک چورہٹہ پر خود کھڑے ہوکر بل بورڈز اتارنے کے آپریشن کی نگرانی کی

کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ چوک اور مانکا کینال کی کشادگی اور خوبصورتی کیلئے ہرقسم کے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائیگا۔

بل بورڈز کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا انہوں نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے خصوصی سکواڈ کو ہدایت جاری کیں کہ وہ مرحلہ وار تمام بورڈز اتار لیں اور سامان ضبط کر لیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

بزدار حکومت نے گندم کی زیادہ پیداوار پیدا کرنے والے کاشتکاروں کیلئے خطیر رقم بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔اہلیت پر پورا اترنے والے کاشتکار 31 جنوری تک درخواستیں دے سکتے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان مہر عابد حسین نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پہلا انعام 6 لاکھ روپے، دوسرا 5 لاکھ اور تیسرا 4 لاکھ روپے ہو گا۔

اسطرح ضلع میں پہلی پوزیشن کے کاشتکار کو 3 لاکھ، دوسرے نمبر پر آنیوالے کاشتکار کو 2لاکھ اور تیسری پوزیشن کے حامل کاشتکار کو 1 لاکھ کے انعامات دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار درخواستیں محکمہ زراعت توسیع کے دفتر میں جمع کرائیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ چار ایکڑ سے زائد رقبہ کے کاشتکار مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 ایکڑ کی گندم کی فصل کا متصل بلاک مقابلہ کیلئے پیش کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالک، مشترکہ کھاتہ والے، مزارع، ٹھیکیدار بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔انہیں اپنی درخواستیں تحصیل کمیٹی سے تصدیق کرانا ہوگی۔ گندم کی منظور شدہ قسم کا تصدیق شدہ بیج کاشت ہونا چاہئے۔ قومی و صوبائی اسمبلی بلی کیاراکین،

ان کے خاندان کے ارکان، گریڈ 17 یا اس سے زیادہ کے افسران، محکمہ مال و زراعت کے اہلکار مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔مزید معلومات کیلئے محکمہ زراعت کے دفتر04299200774،04299200734 کے علاوہ ہیلپ لائنwww.agripunjab.gov.pkپر رابطہ کیا جاسکتاہے۔


ڈیرہ غازی خان

بزدار حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پیدائش،نکاح،طلاق اور موت سرٹیفکیٹ جلد آن لا ئن کر نے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے عوام کو بار بار دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔

نکاح، طلاق، اموات اور پیدائش سرٹیفکیٹ نادرا کی طرز پر آن لا ئن کئے جائیں گے اس سلسلہ میں ہر ضلع میں چھوٹے دفاتر بنا ئے جا ئیں گے

جہاں تمام ریکارڈ آن لا ئن میسر ہو گا عوام گھر بیٹھے آن لا ئن تمام سرٹیفکیٹ کے ریکارڈ کا پرنٹ حاصل کر سکیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

جنرل بس اسٹینڈ کے ساتھ کچرا کنڈی کو ختم کرنے کے لیے ایک طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر یہاں سے منتقل کئے جارہے

دوسری طرف کی کارپوریشن والے بدستور شہر کا کوڑا وہیں ڈال رہے ہیں۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان نسیم صادق کی سخت ہدایات ہیں کہ

شہر کا کوڑا کرکٹ اس جگہ ڈالنے کے بجائے ڈمپنگ سپاٹ پر ان لوڈ کیا جائے مگر گزشتہ روز یہ دیکھا گیا ہے

بدستور کہ کوڑا کرکٹ یہاں ڈالا جارہا ہے۔ جس پر شہری حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔


ڈیرہ غازی خان

محمد اقبال بھٹی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان نے موسم سرما کی چھٹیوں میں ارجنٹ میٹر کی سماعت کیلئے ڈیوٹی روسٹر جاری کرتے ہوئے

محمد قمر الزمان بھٹی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ڈیوٹی 26سے27 دسمبر، سردار محمد خالد نعیم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج28دسمبر، منیر حسین گل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن 30سے31 دسمبر، محمد حسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تونسہ شریف کی ڈیوٹی یکم جنوری 2020، حافظ محمد اقبال کلیار سول جج فرسٹ کلاس 25تا26دسمبر،

محمد آصف ہنجرا سول جج فرسٹ کلاس27 دسمبر، محمد عرفان محمود سول جج فرسٹ کلاس28 دسمبر، محمد حارث منیر سول جج 29 تا30دسمبر،

جبکہ محمد انور سول جج تونسہ شریف 25تا28، راشد حسین چوہدری سول جج فرسٹ کلاس تونسہ 29 تا30 دسمبر، چوہدری عبدالکریم سول جج فرسٹ کلاس 31 دسمبر تا یکم جنوری 2020 کے احکامات جاری کر دئیے۔


ڈیرہ غازیخان

دھند کے سبب ملتان روڈ غازی گھاٹ کے قریب مسافر کوچ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، دو افراد جانبحق، جبکہ دس افراد زخمی، ریسکیو اہلکارروں نے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ نزد غازیگھاٹ پل کے قریب ملتان سے ڈیرہ کی جانب آنے والی مسافر کوچ جس میں تقریبا چالیس مسافر سوار تھے دھند کی وجہ سے سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر مار دی۔

حادثہ کے نتیجہ میں دس افراد سکندر،دریا خان،ساجد،محمد شہزاد،غلام محمد،اعجاز،محمد سلیم،اشتیاق زخمی ہوگئے جبکہ 2 افراد غازی گھاٹ کا جمال ولد مجید اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی شرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی

حا دثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور ریسیکو 1122 نے تمام زخمی افرا د اور مرنے والوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کر دیا.


ڈیرہ غازیخان

کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں،پارکوں، اور تفریحی مقامات پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ڈی پی او اسد سرفراز ز نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ

پر ضلع بھر میں پولیس فورس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔گرجا گھروں میں داخل ہونے والوں کو واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز سے چیک کیا جائے گا۔

گرجا گھروں کی CCTV کیمروں سیمانیٹرنگ کی جائے گی۔جبکہ ضلع میں الگ سے ایلیٹ فورس کے دستے گشت کناں رہیں گے۔

ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کر دیا ہے۔کرسمس تقریبات پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔

شہری کسی بھی مشکوک شخص کو دیکھیں تو اس کی اطلاع فوری پولیس کو دیکھیں۔


ڈیرہ غازی خان

کرسمس تہوار پر ریجن بھر میں فول پروف سکیورٹی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے۔مسیح برادری کو بھر پور تحفظ فراہم کر یں گے۔آر پی او عمران احمر نے کہا کہ مسیحی برادری کے کرسمس تہوار کے موقع پر ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کی طرف سیجامعہ سیکیورٹی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔

چرچز کی فل پروف حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے تین درجاتی سیکیورٹی حصار قائم۔آر پی او عمران احمر نے کہا کہ مسیحی برداری اور ا ن کی عبادت گاہوں کی تحفظ کیلئے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں،

گرجا گھروں کے علاوہ کرسمس بازار اور آبادیوں کی سکیورٹی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، اس مقصد کیلئے گشت کا خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس کیلئے تھانہ جات کی موبائلز اور ایلیٹ کمانڈوزکی ٹیمیں گشت پر مامور ہوں گی، آر پی او نے مزید کہا کہ

چرچ پر ہونے والے پروگراموں کی CCTVکیمروں کے ذریعے آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی،جبکہ عبادات کیلئے آنے والے تمام اشخاص کی بذریعہ بائیو میٹرک، میٹل ڈیٹیکٹر اور واک تھرو گیٹ سے چیکنگ کو یقینی بنایا جائے گا،

ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دی جائے،کسی قسم کی غفلت کو تاہی ہر گز نہیں ہونی چاہیے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے 21_2020 کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کر دیا اور الیکشن بورڈ تشکیل دے کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ غازی خان کے صدر یاسر علی خان کھوسہ نے بار الیکشن 21_2020 کیلئے بورڈ تشکیل دے دیا ہے

جس کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد یونس صادق ایڈووکیٹ کو چیرمین،خالد اقبال بھٹی اور سید ممتاز حسین بخاری کو الیکشن بورڈ کا ممبر مقرر کر کے الیکشن شیڈول بھی جاری کر دیا ہے

جس کے مطابق 24 تا 26 دسمبر کا غذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ 27 دسمبر کو کا غذات کی جانچ پڑتال ہو گی

28 دسمبر کوکا غذات نامزدگی واپس لے جا سکیں گے اور فائنل لسٹ امیدواران 30 دسمبر کو جاری ہو گی جبکہ الیکشن کیلئے پولنگ 11 جنوری کو ہو گی۔

About The Author