ملتان: والڈ سٹی پراجیکٹ کے ملازمین کو گزشتہ 18 ماہ سے تنخواہیں نہ ملیں جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ والڈ سٹی کے اکاونٹ میں 8 کروڑ روپے کے فنڈز ہونے کے باوجود انہیں تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔
دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے کہ والڈ سٹی پراجیکٹ پر کام نہ ہونے سے شہر کا حسن گہنانے لگا ہے۔
ادھر ڈپٹی کمشنرملتان ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے میں آج نہیں کل کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے مگر ضلعی حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہم لوگ اپنے بچوں کو لیکر کہاں جائیں؟
ملازمین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انکی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ